NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 4 – اردو قواعد اور انشاء

درج ذیل عبارت غور سے پڑھیے۔

صفیہ اپنے بیٹے راشد اور بیٹی کوثر کو لے کر کھلونوں کی دکان پر گئیں ۔ وہاں خوبصورت کھلونے تھے۔ ایک سفید بلّی لال سائیکل چلا رہی تھی ۔ کچھ جاپانی گڑیاں تھیں ۔ ہندوستانی گیندیں اور بلے بھی تھے۔ چکنی مٹی کے بنے ہوئے کچھ پھل تھے جو بالکل اصلی پھل معلوم ہو رہے تھے۔ ایک طرف چند کتابیں اور کچھ کا پیاں بھی تھیں۔ کوثر نے جاپانی گڑیا۔ لی، راشد نے دو بلے اور کچھ کاپیاں لیں۔ صفیہ نے کہا ” اتنی ساری چیزیں!

اس عبارت میں اسم کے ساتھ ان کی کسی خصوصیت کا بھی ذکر ہوا ہے۔ جیسے خوبصورت کھلونے، سفید بلی ، لال سائیکل، جاپانی گڑیا، ہندوستانی گیندیں، چکنی مٹی ، اصلی پھل، چند کتابیں، کچھ کاپیاں اوراتنی ساری چیزیں، وغیرہ۔

جیسے خوبصورت، سفید، چکنی ، اصلی، چند، کچھ اور اتنی ساری۔ اوپر دی ہوئی عبارت میں اسم کی جو خصوصیات بیان ہوئی ہیں، انھیں الگ الگ زمروں میں بانٹ کر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ صفت کی الگ الگ قسمیں ہوتی ہیں۔

جیسے  خوش مزاج ، خوش مذاق ، باوقار، عجیب ، گرم ، ٹھنڈا، ذہین، بے چین، شریف، نفیس ، اچھا، بُرا وغیرہ۔

جیسے ہندوستانی بلے ، جاپانی گڑیا، کشمیری شال ، عربی گھوڑا وغیرہ ۔ ان کلموں میں ہندوستانی، جاپانی ، کشمیری اور عربی ، صفت نسبتی ہیں۔

جیسے دوبلے ، چند کتابیں ، کچھ کا پیاں ، دس خواتین اور اتنے سارے لوگ وغیرہ۔ ان میں دو، چند، کچھ، دس اور اتنے سارے صفت عددی ہیں۔

جیسے دو کلو مٹھائی، پاؤ بھر چینی، پانچ میٹر کپڑا، چٹکی بھر نمک اور ایک لیٹر دودھ وغیرہ۔ ان میں دوکلو، پاؤ بھر، پانچ میٹر، چٹکی بھر اور ایک لیٹر صفت مقداری ہے۔

جواب ۔ وہ لفظ جس سے کسی اسم کی اچھائی، برائی یا خصوصیت ظاہر ہو، اسے صفت کہتے ہیں۔
مثال ۔  خوبصورت کھلونے، سفید بلی، اصلی پھل

جواب ۔ وہ الفاظ جن سے کسی شخص یا چیز کی ذاتی خصوصیت، حالت یا کیفیت ظاہر ہو، اسے صفت ذاتی کہتے ہیں۔ مثال ۔  خوش مزاج، شریف، ذہین

وہ صفت جس میں کسی دوسری چیز سے کسی طرح کا لگاؤ یا نسبت پائی جائے، اسے صفت نسبتی کہتے ہیں۔
مثال ۔  جاپانی گڑیا، ہندوستانی بلے

جواب ۔ وہ صفت جس سے کسی اسم کی تعداد ظاہر ہو، اسے صفت عددی کہتے ہیں۔
مثال ۔  دو بلے، چند کتابیں، کچھ کاپیاں

وہ صفت جو کسی چیز کی مقدار، ناپ یا وزن کو ظاہر کرے، اسے صفت مقداری کہتے ہیں۔
مثال ۔  دو کلو مٹھائی، پانچ میٹر کپڑا، ایک لیٹر دودھ

This post explains NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 4 (Urdu Qawaid aur Insha) with a clear focus on Adjectives. It defines adjectives as words that describe the quality, state, number, or quantity of a noun. The lesson covers the main types of adjectives, including descriptive adjectives, relative adjectives, numeral adjectives, and quantitative adjectives, explained with simple and clear examples. By using everyday sentences, the chapter demonstrates how adjectives enhance the detail and meaning of nouns. Written in easy language, this post helps students improve their understanding of sentence structure and prepares them effectively for exams.

Scroll to Top