مترادف الفاظ
ذیل کے جملوں میں خط کشیدہ الفاظ پر غور کیجیے
ان کی زندگی عیش و آرام میں گزری۔
اتحاد و اتفاق ہی سے قوم ترقی کرتی ہے۔
ایسا تو میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا۔
میل ملاپ، خلوص اور ہمدردی انسان کے اخلاق کو اُجاگر کرتے ہیں۔
انھوں نے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
بات میں زور پیدا کرنے کے لیے ہم کبھی جملوں میں ایسے الفاظ لاتے ہیں جو معنی کے اعتبار سے ایک دو دوسرے سے قریب ہوتے ہیں۔ دونوں لفظوں کے معنی یکساں ہوتے ہیں ۔ اتحاد و اتفاق اور خواب و خیال کی ترکیبوں میں بھی (جو حرف عطف واو سے جوڑی گئی ہیں) لفظوں کے معنی ملتے جلتے ہیں۔ ان کے علاوہ دوسری مثالوں میل ملاپ اور بڑھ چڑھ میں کوئی حرف عطف نہیں مگر یہ بھی معنی کے لحاظ سے یکساں ہیں۔
وہ الفاظ جو معنی میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوں ، انھیں مترادف الفاظ کہا جاتا ہے۔
مترادف لفظوں کے لیے ضروری نہیں ہے کہ دونوں الفاظ ہمیشہ ایک ساتھ استعمال کیے جائیں۔ جیسے خوف و ڈر یا شبنم اور اوس ایک دوسرے کے مترادف ہیں لیکن انھیں ایک ساتھ استعمال نہیں کیا جاتا۔
In This Post, Learn NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 7 (Urdu Qawaid aur Insha) explains synonyms. Learn how words with similar meanings, like unity and agreement, thoughts and dreams, interaction and participation, are used to make writing expressive, clear, and impactful. Understand that synonyms may appear together or separately, enhancing sentence variety and emphasizing meaning in language and literature.