محاورے
اب ان جملوں کو پڑھیے
بہت دن بعد نانی سے مل کر آنکھیں بھر آئیں۔
حقیقت سامنے آنے پر وہ بغلیں جھانکنے لگا۔
آپ سے مل کر دل باغ باغ ہو گیا۔
ان جملوں کے خط کشیدہ الفاظ آنکھیں بھر آنا، بغلیں جھانکنا اور دل باغ باغ ہو گیا کے معنی ہیں رنجیدہ ہونا ، شرمندہ ہونا اور بہت خوش ہونا۔
وہ الفاظ جو فعل پر ختم ہوتے ہیں اور اپنے لغوی معنی کی جگہ دوسرے معنی میں استعمال کیے جاتے ہیں، انھیں محاورہ کہتے ہیں ۔
In This Chapter, NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 12 (Urdu Qawaid aur Insha) explains idioms and fixed expressions whose meanings differ from their literal words. This lesson helps students understand how idioms express emotions and ideas effectively in everyday language.