ہے حق کی شہادت ایس آئی او اسلام کی دعوت ایس آئی او
اخلاق و مروت ایس آئی او پیغام الفت ایس آئی او
طلبہ کی چاہت ایس آئی او ہر دل کی راحت ایس آئی او
تنظیم ایس آئی او کا نغمہ اعلان سحر اب کرتا ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تعلیمی چلن اب بدلے گا ملت کے جواں اب جاگ اُٹھے
اب دوڑ میں ہم نہ پچھڑیں گے آرام کو اب ہم جاگ چکے
بس جہد مسلسل شیوہ ہے اب سُستی غفلت بھاگ اٹھے
ہر گام پہ آگے بڑھنے کا پوشیدہ یہی ایک نکتہ ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
اخلاق سنورتے جائیں گے کردار نکھرتے جائیں گے
جاگے گا ضمیر اب انساں کا انسان بدلتے جائیں گے
چھلنی ہے اندھیرے کا سینہ اندھیرے گھٹتے جائیں گے
اندھیر سے کیوں تو ڈرتا ہے اب حق کا دیا تو جلتا ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
لا دینی چلن کیوں چلنے دیں ہم اپنی دانش گاہوں میں
غیروں کی ذہنی غلامی کیوں کیوں غیر کا کلچر اپنائے
اسلام تو دین کامل ہے تہذیب ہماری پھیلائیں
ہر منظر اسکا روشن ہے ہر پہلو اسکا دمکتا ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
طلبہ کے مسائل کے حل میں مصروف ہمہ تن رہتی ہے
کمزوروں کا مجبوروں کا ہر رُخ سے تعاون کرتی ہے
تعلیم و ترقی کے موقع ہر ایک پرواز ہے کرتی ہے
ہر سو ہے ایس آئی او کا شہرہ ملت کے جواں کا دستہ ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
اب رسم ستم ہے عام یہاں کیوں سوز محبت یاد نہیں
کیوں زہر بھرا ہے نس نس میں بے درد ہے الفت یاد نہیں
مظلوم ہی پستے جاتے ہیں کیوں درس مروت یاد نہیں
تائید ستم کیوں کرتا ہے منصف کیوں اندھا بنتا ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
اب اگلی رُت کی فکر کرو جب رب کے سامنے آنا ہے
مرنا تو سبھی کو ہے لیکن مر کے بھی دوبارا جینا ہے
اعمال کو تولا جائے گا اُس دن کی فکر اب کرنا ہے
اب ناراء حق یوں لگتا ہے ہاں وقت کا سورج ڈھلتا ہے
تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہےتنظیم کا نغمہ بجتا ہے
ہے حق کی شہادت ایس آئی او اسلام کی دعوت ایس آئی او
اخلاق و مروت ایس آئی او او پیغام اُلفت ایس آئی او
طلبہ کی چاہت ایس آئی او ہر دل کی راحت ایس آئی او
تنظیم ایس آئی او کا نغمہ اعلانِ سحر اب کرتا ہے
ہے تعلیمی اداروں کے اندر تنظیم کا نغمہ بجتا ہے
تنظیم کا نغمہ بجتا ہے تنظیم کا نغمہ بجتا ہے