خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
ستم اپنوں کے ہی کم تھے نہ غیروں کی جفا کم تھی
مگر کیا ظرف تھا سب کے رہے غمخوار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
کسی بھی ظالم و جابر کو خاطر میں نہیں لائے
شجاعت کے عظیمت کے رہے مینار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
عجم میں رہ کے دنیائے عرب کے دل میں بستے تھے
ملا تھا آپ کو وہ دل ربا کردار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
جہاں بھی دین حق پر وار کرنے کی ہوئی سازش
وہیں پر بن گئے ایک آہنی دیوار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
پنا ہیں ڈھونڈتے ہیں ماسکو واشنگٹن دونوں
کہ ان پر کر گئے وہ فکر کی یلغار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی
ہے ایک دنیا منور آپ کے افکارِ عالی سے
نہ جانے کتنے زرے ہو گئے فنکار مودودی
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر سو بار مودودی
دعائیں دے رہی ہے ایس آئی او بیدار مودودی