NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 10 – اردو قواعد اور انشاء

اسے اِس بات کی خبر نہیں کی

وہ اس بات سے بے خبر تھا۔

تم یہ کام آسانی سے کر سکتے ہو۔

میں اس شخص کو نہیں جانتا۔

وہ شخص میرے لیے انجان ہے۔

تم یہ کام باآسانی کر سکتے ہو

احمد اور میں ایک ہی جماعت میں ہیں۔

احمد میرا ہم جماعت ہے۔

میں اس جگہ وقت پر پہنچا۔

میں اس جگہ بروقت پہنچا۔

اس کی قسمت اچھی ہے۔

وہ خوش قسمت ہے۔

اوپر کے دونوں جملے معنی اور مفہوم میں یکساں ہیں البتہ دوسرے جملے میں خط کشیدہ الفاظ میں کچھ فرق ضرور ہے۔

الف) پہلا جز۔ خبر نہیں، آسانی سے، نہیں جانتا، ایک ہی جماعت میں، وقت پر، اچھی قسمت

ب) دوسرا جز۔ بے خبر، بآسانی، انجان، ہم جماعت، بروقت، خوش قسمت

دوسرے جز (ب) کے الفاظ کی بناوٹ یوں ہے۔

بے+ خبر، با+ آسانی، ان + جان،ہم+جماعت، بر+ وقت، خوش + قسمت

بے، با، ان، ہم، بر، خوش، یہ سابقے ہیں۔

شاندار، جاندار، ایماندار

پاندان، عطردان، گلدان

عقلمند، ضرورت مند، دولت مند

کارگر، ستم گر، جادوگر

خطرناک، غم ناک، الم ناک

سائنس داں، سیاست داں، نکتہ داں

خط کشیدہ حروف سے پہلے جو الفاظ آئے ہیں، ان کے اپنے معنی مکمل ہیں لیکن خط کشیدہ حروف کے ساتھ مل کر ان کے معنی بدل جاتے ہیں یہ لاحقے ہیں۔

Learn about prefixes and suffixes in NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 10 (Urdu Qawaid aur Insha), explaining how adding prefixes or suffixes to words changes their meaning, with clear examples for better understanding. This lesson also shows how seemingly small additions to words can significantly alter their sense and usage in sentences.