NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 2 – اردو قواعد اور انشاء

حامد ایک بہادر نوجوان تھا۔ حامد بڑی ہمت والا تھا۔ حامد نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ حامد کو سرکار نے انعام دیا۔ حامد کا نام ملک کے بہادر لوگوں میں شامل ہو گیا۔

حامد ایک بہادر نوجوان تھا۔ وہ بڑی ہمت والا تھا۔ اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ اسے سرکار نے انعام دیا، اس کا نام ملک کے بہادر لوگوں میں شامل ہو گیا۔

پہلی عبارت کے ہر جملے میں حامد آیا ہے۔ عبارت میں لفظ حامد کے بار بار آنے سے بدنمائی پیدا ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس دوسری عبارت میں حامد صرف ایک جگہ یعنی پہلے جملے میں آیا ہے۔ باقی جملوں میں حامد کی جگہ وہ، اس، اسے اور اس کا جیسے الفاظ آئے ہیں۔ یہ چاروں لفظ ضمیر ہیں جو اسم یعنی حامد کی جگہ پر لائے گئے ہیں۔

ضمیر کے استعمال سے اسم کی تکرار کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدنمائی دور ہوتی ہے اور عبارت میں روانی اور خوبصورتی پیدا ہو جاتی ہے۔ یہاں لفظ حامد کے لیے حامد ایک شخص ہے اور وہ ، اس ، اسے اور اس کا یہ چاروں لفظ حامد کے لیے استعمال ہوئے ہیں ۔

اس کی تین صورتیں ہیں

جیسے میں ، ہم، میرا، ہمارا، وغیرہ۔

جیسے تم ، تو ، آپ ۔

جیسے وہ اس، ان، ان کا وغیرہ

. ضمیر شخصی فاعلی حالت میں ہوتی ہے یا مفعولی حالت میں ۔ اس کی وضاحت نیچے دیے ہوئے چارٹ سے ہو جاتی ہے

مفعولی حالتفاعلی حالتضمیر
مجھےمیرامیں
ہمیںہماراہم
تجھےتیراتو
تمھیںتمھاراتم
اسےاس کا/ اسکیوہ
انھیںان کاوہ

جواب ۔ وہ لفظ جو اسم کی جگہ پر استعمال ہوتے ہیں، ضمیر کہلاتے ہیں۔
مثال ۔  حامد کی جگہ وہ، اس، اسے اور اس کا جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔

جواب ۔ ضمیر کے استعمال سے اسم کی تکرار کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدنمائی دور ہو جاتی ہے اور عبارت میں روانی اور خوبصورتی پیدا ہو جاتی ہے۔
مثال ۔  پہلی عبارت میں ہر جملے میں حامد آیا ہے، جبکہ دوسری عبارت میں حامد کی جگہ وہ اور اس جیسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

جواب ۔ ضمیر شخصی کی تین صورتیں ہیں ۔

ضمیر متکلم جیسے ۔  میں، ہم

ضمیر حاضر جیسے ۔  تم، آپ

ضمیر غائب جیسے ۔  وہ، اس

This post explains NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 2 (Urdu Qawaid aur Insha) on Pronouns. It defines pronouns as words used in place of nouns to avoid repetition and make sentences smooth. The post covers Personal Pronouns and their three types: First Person (for the speaker, e.g., I, we), Second Person (for the listener, e.g., you), and Third Person (for others, e.g., he, she, and they). It also explains the Subjective and Objective forms of pronouns with examples. Using pronouns improves sentence flow and clarity. The content is written simply and straightforwardly for easy understanding and practical application by students.

Scroll to Top