مركب الفاظ
نیچے دیے گئے لفظوں پر غور کیجیے
گھوڑا گاڑی، ڈاک گھر، عبادت خانہ، پن چکّی، شیش محل، گھڑسوار
یہاں ہر مثال میں دو لفظ آئے ہیں اور دونوں کے اپنے معنی ہیں ۔ گھوڑا گاڑی میں گھوڑا ایک جانور اور گاڑی ایک خاص چیز ہے لیکن دونوں کے ایک ساتھ آنے سے جو نیا لفظ گھوڑا گاڑی بنا ہے، وہ ایک تیسری چیز کا نام ہے۔
پن چکی میں پن لفظ پانی کا مختصر روپ اور چکی ایک مشین ہے۔ پن + چکی سے جو نیا لفظ بنا ہے، وہ دونوں سے الگ اسم ہے۔
دو مختلف معنی رکھنے والے لفظوں کے ملنے سے جو نیا لفظ بنتا ہے، اسے مرکب لفظ کہتے ہیں ۔
In This Lesson, NCERT Class 12 Urdu Grammar Chapter 9 (Urdu Qawaid aur Insha) explains compound words, how two words with individual meanings combine to form a new word with a distinct meaning, such as horse-cart, post office, or water-mill. This chapter helps students understand the formation, usage, and significance of compound words in enriching vocabulary and making language more expressive.