تکذیب مٹانے والے ہم تفریق مٹانے والے ہم
تکذیب مٹانے والے ہم
تفریق مٹانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
معبود ہمارا ایک خدا ہم
وحدت آدم کے شہداء
طبقوں میں بٹی اس دنیا کو
پھر ایک بنانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
الله ہمارا حاکم ہے
ہم دھرتی پر اُسکے ناظم
قانون بنانے والا وہ
قانون چلانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
دنیا سے تعلق بھی ہے اگر
ہے روز جزاء ہی پیش نظر
اس کار گہہ خیر و شر کو
عقبیٰ سے ملانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
ہم رحمت عالم کی اُمت
اخلاص و وفا اپنی فطرت
ہر دور میں کجرو دنیا کو
تہذیب سکھانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
اُس ہادیء آخر کے صدقے
ہم کو ہیں ملے سیدھے رستے
منزل کا پتہ پتہ ہر راہ رو کو
بے لوث بتانے والے ہم
توحید و رسالت کے نغمے
دنیا کو سنانے والے ہم
تکذیب مٹانے والے ہم
تفریق مٹانے والے ہم