
سوال 71. کس محقق نے اردو کی ابتدا کا سلسلہ سندھ سے جوڑتے ہوئے اس کا تعلق سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد سے ملانے کی کوشش کی ہے؟
الف) پروفیسر محمود شیرانی
ب) سید سلیمان ندوی
ج) ڈاکٹر نصیرالدین ہاشمی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) سید سلیمان ندوی
سوال 72. بیجاپور میں عادل شاہی سلطنت کا قیام کب عمل میں آیا؟
الف) 1485
ب) 1488
ج) 1490
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) 1490
سوال 73. ’’نورس‘‘ کس کے گیتوں کا مجموعہ ہے؟
الف) ابراہیم عادل شاہ ثانی
ب) سید شاہ اشرف بیابانی
ج) شاہ برہان الدین جانم
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) ابراہیم عادل شاہ ثانی
سوال 74. مثنوی ’’میزبانی نامہ‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
الف) صنعتی
ب) حسن شوقی
ج) رستمی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) حسن شوقی
سوال 75. ذیل میں سے کس شاعر کا تعلق عادل شاہی دور سے ہے؟
الف) مقیمی
ب) نصرتی
ج) سید میراں ہاشمی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 76. سلطان عبداللہ قطب شاہ کے دربار کا ملک الشعراء کون تھا؟
الف) غواصی
ب) ابن نشاطی
ج) سید شاہ اشرف بیابانی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) غواصی
سوال 77. خان آرزو کا پورا نام کیا تھا؟
الف) صدرالدین محمد خان
ب) ظہورالدین
ج) محمد شاکر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 78. کس شاعر کو قصیدہ نگاری کا امام مانا جاتا ہے؟
الف) اقبال
ب) غالب
ج) سودا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) سودا
سوال 79. میر تقی میر کہاں پیدا ہوئے؟
الف) دہلی
ب) لکھنؤ
ج) عظیم آباد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 80. کس شاعر نے ہندوستان کے مختلف موسموں، میلوں، ٹھیلوں اور عام زندگی کے مختلف پہلوؤں کو موضوع سخن بنایا؟
الف) خواجہ میر درد
ب) ولی محمد ولی
ج) نظیر اکبر آبادی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) نظیر اکبر آبادی
سوال 81. ’’تذکرۂ ہندی‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
الف) سعادت یار خان رنگین
ب) میر تقی میر
ج) شیخ غلام ہمدانی مصحفی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) شیخ غلام ہمدانی مصحفی
سوال 82. سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
الف) ناسخ
ب) انشاء اللہ خان انشا
ج) آتش
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) آتش
سوال 83. نجم النساء کا کردار کس مثنوی میں ہے؟
الف) گلزار نسیم
ب) سحر البیان
ج) زہر عشق
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) سحر البیان
سوال 84. گرمی سے مضطرب تھا زمانہ زمین پر
بھن جاتا تھا جو گرتا تھا دانہ زمین پر
یہ شعر کس کے مرثیے سے ماخوذ ہے؟
الف) میر انیس
ب) مرزا دبیر
ج) جوش ملیح آبادی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) میر انیس
سوال 85. تاج الملوک کس مثنوی کا کردار ہے؟
الف) طوطی نامہ
ب) سحر البیان
ج) زہر عشق
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 86. ’’نوطرز مرصع‘‘ کا تعلق کس صنف سے ہے؟
الف) مثنوی
ب) مرثیہ
ج) داستان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) داستان
سوال 87. ’’کربل کتھا‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
الف) عیسوی خان بہادر
ب) فضل علی فضلی
ج) میر عطا حسین خان تحسین
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) فضل علی فضلی
سوال 88. ذیل میں سے کس ادیب کا تعلق فورٹ ولیم کالج سے تھا؟
الف) میر امن
ب) میر شیر علی افسوس
ج) حیدر بخش حیدری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 89. فورٹ ولیم کالج کے کس ادیب نے ’’گلستاں‘‘ کا اردو ترجمہ ’’باغ اردو‘‘ کے نام سے کیا؟
الف) میر بہادر علی حسینی
ب) میر شیر علی افسوس
ج) میر امن
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) میر شیر علی افسوس
سوال 90. ’’دستنبو‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
الف) خواجہ حسن نظامی
ب) سرسید احمد خان
ج) مولانا ابوالکلام آزاد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 91. ذیل میں سے مرزا غالب کے معاصر کون تھے؟
الف) نواب مصطفیٰ خان شیفتہ
ب) ذوق
ج) مومن
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 92. سرسید نے ’’سائنٹفک سوسائٹی‘‘ کا قیام کس شہر میں کیا؟
الف) علی گڑھ
ب) دہلی
ج) کلکتہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 93. ذیل میں سے کون سی کتاب علامہ شبلی نعمانی کی تصنیف ہے؟
الف) نیرنگِ خیال
ب) تاریخِ عالم الکلام
ج) یادگارِ غالب
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 94. دہلی سے اردو کا پہلا اخبار ’’دہلی اردو اخبار‘‘ کس نے نکالا؟
الف) محمد علی جوہر
ب) ظفر علی خان
ج) مولوی محمد باقر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مولوی محمد باقر
سوال 95. حالی کی پہلی نثری تصنیف کون سی ہے؟
الف) حیاتِ جاوید
ب) حیاتِ سعدی
ج) مجالس النسا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مجالس النسا
سوال 96. رسالہ ’’دلگدار‘‘ کس ناول نگار نے جاری کیا؟
الف) پریم چند
ب) عبدالحلیم شرر
ج) ڈپٹی نذیر احمد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) عبدالحلیم شرر
سوال 97. ذیل میں سے کون سی تخلیق محمد حسین آزاد کی ہے؟
الف) مثنوی شب قدر
ب) مثنوی صبح امید
ج) مثنوی حب وطن
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 98. لفظ یا الفاظ کا وہ مجموعہ جسے ہر شعر کے آخر میں دہرایا جائے، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) قافیہ
ب) ردیف
ج) مقطع
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) ردیف
سوال 99. درج ذیل میں سے داخلی صنف سخن کی نشاندہی کیجیے:
الف) قصیدہ
ب) مثنوی
ج) غزل
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) غزل
سوال 100. ایسی نظم جس کا ہر بند تین مصرعوں پر مشتمل ہو، کہلاتی ہے
الف) ہائیکو
ب) ثلاثی
ج) مثلث
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مثلث
سوال 101. ذیل میں سے کس کا ایک نام دو بیتی بھی ہے؟
الف) مربع
ب) قطعہ
ج) رباعی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) رباعی
سوال 102. اردو میں ’’بلینک ورس‘‘ کو کیا کہا جاتا ہے؟
الف) نظم معریٰ
ب) نثری نظم
ج) آزاد نظم
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) نظم معریٰ
سوال 103. آزاد نظم اردو میں کہاں سے آئی ہے؟
الف) عربی
ب) فارسی
ج) سنسکرت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 104. پشاچی پراکرت کہاں بولی جاتی تھی؟
الف) جنوبی بہار
ب) پنجاب
ج) کشمیر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) کشمیر
سوال 105. عہد قدیم میں آریائی تہذیب کے بڑے مرکز تھے
الف) پٹنہ
ب) گندھار
ج) براہمہ ورتا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 106. ذیل میں سے کس میں حروف کی آواز اور ان کی حرکات و سکنات سے بحث کی جاتی ہے؟
الف) علم عروض
ب) علم ہجا
ج) علم صرف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) علم ہجا
سوال 107. اردو زبان میں کل حروف تہجی پچاس ہیں، یہ خیال کس ادیب کا ہے؟
الف) مسعود حسین خان
ب) رشید حسن خان
ج) مولوی عبدالحق
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مولوی عبدالحق
سوال 108. قواعد میں کس طرح کے الفاظ سے بحث کی جاتی ہے؟
الف) مہمل الفاظ
ب) بامعنی الفاظ
ج) بے معنی الفاظ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) بامعنی الفاظ
سوال 109. وہ نام جو بادشاہ یا سرکار و دربار سے اعزازی طور پر ملتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) خطاب
ب) لقب
ج) کنیت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) خطاب
سوال 110. وہ اسم جس میں جگہ یا وقت کے معنی پائے جائیں، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) اسم کیفیت
ب) اسم ظرف
ج) اسم آلہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) اسم ظرف
سوال 111. ذیل میں سے اسم خاص کی مثال ہے
الف) رومی
ب) ذکیہ
ج) عائشہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 112. جس سے کسی چیز کی اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) صفت کیفیتی
ب) صفت ذاتی
ج) صفت مقداری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) صفت ذاتی
سوال 113. درج ذیل میں سے صفتِ نسبتی کی نشاندہی کیجیے:
الف) پانی
ب) احمق
ج) عربی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) عربی
سوال 114. وہ ضمیر جو کسی اسم کے بجائے آتی ہے مگر اس کے ساتھ ہمیشہ ایک جملہ ہوتا ہے جس میں اس کے اسم کا بیان ہوتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) ضمیر استفہامیہ
ب) ضمیر تنکیر
ج) ضمیر موصولہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) ضمیر موصولہ
سوال 115. درج ذیل میں سے لازم فعل میں کون سا شامل ہے؟
الف) طور
ب) زمانہ
ج) صورت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 116. ’’سعد نے لکھا ہوگا‘‘ اس جملے میں فعل کی کون سی صورت پائی جاتی ہے؟
الف) خبری
ب) احتمالی
ج) شرطی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) احتمالی
سوال 117. جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی خاص زمانۂ گذشتہ میں کام جاری تھا، اسے کیا کہتے ہیں؟
الف) ماضی مطلق
ب) ماضی ناتمام
ج) ماضی احتمالی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) ماضی ناتمام
سوال 118. جملے کے اصل عناصر کتنے ہیں؟
الف) دو
ب) تین
ج) چار
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) دو
سوال 119. ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ کیا ہے؟
الف) ضرب المثل
ب) محاورہ
ج) دوہا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) ضرب المثل
سوال 120. اردو میں حروف علت کی کتنی قسمیں پائی جاتی ہیں؟
الف) اٹھارہ
ب) تین
ج) دو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) تین
سوال 121. درج ذیل میں سے حروف شمسی کی مثال کون سی ہے؟
الف) مظفرالدین
ب) صاحب الذکر
ج) ہارون الرشید
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 122. اردو میں ٹھہراؤ کو کیا کہتے ہیں؟
الف) سکتہ
ب) وقفہ
ج) ختمہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) وقفہ
سوال 123. ذیل میں سے ’’سابقے‘‘ کی مثال ہے
الف) بے نیاز
ب) اہلِ قلم
ج) پُرلطف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 124. ذیل میں سے لاحقہ کی مثال کی نشاندہی کیجیے:
الف) یک مشت
ب) نیم حکیم
ج) نقاب پوش
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) نقاب پوش
سوال 125. جن کی مدد سے جملے بنتے ہیں اور بامعنی ہو جاتے ہیں، انہیں کیا کہتے ہیں؟
الف) حروف جار
ب) حروف عطف
ج) حروف ندا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 126. ’’علم و دانش‘‘ کیا ہے؟
الف) جمع الجمع
ب) مترادف الفاظ
ج) متضاد الفاظ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) مترادف الفاظ
سوال 127. درج ذیل میں سے اصلاح کی جمع کون سی ہے؟
الف) اصلاحوت
ب) اصلاحات
ج) اصلاحاتوں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) اصلاحات
سوال 128. جزر کی ضد کیا ہے؟
الف) بد
ب) قد
ج) مد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مد
سوال 129. ’’آگ بگولہ ہونا‘‘ سے کیا مراد ہے؟
الف) اپنا مطلب نکالنا
ب) تباہ و برباد کر دینا
ج) آگ سے کھیلنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 130. ’’چاند سا چہرہ‘‘ کس کی مثال ہے؟
الف) استعارہ
ب) روزمرہ
ج) تشبیہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) تشبیہ
ہدایت: سوال نمبر (131 تا 150) نیچے دیئے گئے اقتباسات کو پڑھئے اور سوالوں کے جواب دیجئے:
اقتباس
خانِ خاناں جو دو کرم کے باب میں بے اختیار تھا۔ ہمت اور حوصلے کے جوش فوارے کی طرح اچھلے پڑتے تھے اور عطا اور انعام کے لئے بہانہ ڈھونڈتے تھے۔ اس کی امیرانہ طبیعت بلکہ شاہانہ مزاج کی تعریفوں میں شعراء اور مصنفوں کے لب خشک ہیں۔ علماء، صلحا، فقراء، مشائخ وغیرہ سب کو ظاہر اور خفیہ ہزاروں روپے اور اشرفیاں، دولت و مال دیتا تھا اور شعرا اور اہل کمال کا تو مائی باپ تھا۔ جو آتا ان کی سرکار میں آکر اس طرح اترتا جیسے اپنے گھر میں آگیا اور اتنا کچھ پاتا تھا کہ بادشاہ کے دربار میں جانے کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔
سوال 131. ’’جو دو کرم‘‘ کے کیا معنی ہیں؟
الف) مال و دولت
ب) شرافت
ج) سخاوت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) سخاوت
سوال 132. فقراء کا واحد کیا ہے؟
الف) فقیروں
ب) فقیر
ج) رفیق
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) فقیر
سوال 133. ’’اہلِ کمال‘‘ سے کیا مراد ہے؟
الف) ہنرمند
ب) کمال درجے کے شریف
ج) باکمال تاجر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) ہنرمند
سوال 134. خشک کا متضاد کیا ہے؟
الف) سمندر
ب) بھیگنا
ج) تر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) تر
سوال 135. خانِ خاناں کون تھے؟
الف) شاہ جہاں کا بیٹا
ب) اکبر کے نورتنوں میں سے ایک
ج) اکبر کے اتالیق بیرم خاں کے بیٹے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
اقتباس
مگر وہ جوتا بھی کچھ ایسا جھنجھلایا ہوا تھا کہ کسی طرح جان نہ چھوڑی اور کہا: ’’کوئی وجہ نہیں پاتا۔ جوتا ہونے سے کیا کوئی ذلیل ہو جاتا ہے؟ اگر میں آپ کے بادشاہ یا کسی معمولی حاکم کا جوتا ہوتا تو آپ زمین پر سر رکھ کر مجھے چومتے۔ اگر میں آپ کے مرشد یا ولی اللہ کا جوتا ہوتا تو آپ مجھے باوجود شکستگی کے آنکھوں سے لگاتے۔ اگر میں آپ کے استاد یا کسی بزرگ کا جوتا ہوتا تو آپ اپنی سعادت مندی تصور کر کے مجھے سیدھا کرتے۔ اب آپ ہی فرمائیے کہ جوتا ہونے سے میری کیا آبرو گھٹ گئی؟ ہاں! البتہ اس بات کو مان لوں گا کہ آپ جیسے حق نا آشنا کی پاپوش بننے سے میری آبرو جاتی رہی اور مجھ میں ذلت و حقارت جو کچھ ہے آپ سے ملنے، آپ کے پاس آنے اور آپ کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے ہے‘‘۔
سوال 136. مرشد کے کیا معنی ہیں؟
الف) امیر آدمی
ب) ذہین فنکار
ج) پیر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) پیر
سوال 137. ولی اللہ کسے کہتے ہیں یا ولی اللہ سے کیا مراد ہے؟
الف) حافظ قرآن
ب) عالم و ادیب
ج) خدا رسیدہ، عابد و زاہد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) خدا رسیدہ، عابد و زاہد
سوال 138. آبرو گھٹنا سے کیا مراد ہے؟
الف) دولت کا گھٹنا
ب) آبرو باختہ
ج) عزت میں کمی آنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) عزت میں کمی آنا
سوال 139. ذلت کا متضاد کیا ہے؟
الف) حقارت
ب) عزت
ج) شرافت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) عزت
سوال 140. پاپوش کسے کہتے ہیں یا پاپوش سے کیا مراد ہے؟
الف) قالین
ب) دری
ج) جوتا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) جوتا
اقتباس
شاہ صاحب کی زبان سے یہ عارفانہ کلمات سن کر میرے دل کو بھی تسلی ہوئی کہ غنیمت ہے ان آدمیوں میں بھی انصاف والے موجود ہیں بلکہ میں دل میں شرمایا کہ کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ شاہ صاحب مصلے پر بیٹھے وظیفہ پڑھا کرتے ہیں اور میں ان کے پیروں کا خون پیا کرتا ہوں۔ یہ تو میری نسبت، ایسی اچھی اور نیک رائے دیں اور میں ان کو تکلیف دوں۔ اگرچہ دل نے یہ سمجھایا کہ تو کاٹتا تھوڑی ہے، قدم چومتا ہے اور ان بزرگوں کے قدم چومنے ہی کے قابل ہوتے ہیں لیکن اصل یہ ہے کہ اس سے میری ندامت دور نہیں ہوئی اور اب تک میرے دل میں اس کا افسوس باقی ہے۔
سو …… اگر سب انسان ایسا طریقہ اختیار کر لیں جیسا کہ صوفی صاحب نے کیا تو یقین ہے کہ ہماری قوم انسان کو ستانے سے خود بخود باز آ جائے گی۔ ورنہ یاد رہے کہ میرا نام مچھر ہے، لطف سے جینے نہ دوں گا۔
سوال 141. عارفانہ کلمات سے کیا مراد ہے؟
الف) خدا رسیدہ بزرگوں کی باتیں
ب) معرفت کی باتیں
ج) اللہ والوں کے افکار
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 142. مصلے کے کیا معنی ہیں؟
الف) کرسی
ب) قالین
ج) جانماز
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) جانماز
سوال 143. باز آنا سے کیا مراد ہے؟
الف) دست بردار ہونا
ب) کنارہ کش ہونا
ج) آئندہ کرنے سے توبہ کرنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 144. انسان کا متضاد کیا ہے؟
الف) شیطان
ب) حیوان
ج) نافرمان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) حیوان
سوال 145. قدم کی جمع کیا ہے؟
الف) قدوم
ب) اقدام
ج) اقداموں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) اقدام
اقتباس
قاضی عبدالغفار کی شخصیت پر متانت کا ایک دبیز پردہ پڑا ہوا ہے لیکن اتنا دبیز بھی نہیں کہ ان کی جبلی خوش طبعی اس متانت کے اندر سے جھلک نہ اٹھے۔ متانت ہے لیکن بوجھل نہیں ہے۔ خوش طبعی ہے لیکن کھل کر نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کسی چیز نے، کسی خاص واقعے نے، یا کسی خاص ماحول نے ان کے ذہن کے، ان کے فکر کے، ان کی فطری صلاحیت کے دو ٹکڑے کر دیئے ہیں۔ وہ اس پر بھی مجبور ہیں۔ اس پر دونوں رنگ ایک ہی شخصیت میں جھلکتے نظر آتے ہیں۔ پیرس کی رنگینی بھی ہے، عالمانہ زہد بھی ہے، شگفتہ انشا پردازی بھی ہے اور فکری ٹھہراؤ بھی۔ لباس میں امارت کی جھلک ہے اور گفتگو میں حِلم کی چاشنی۔ تیور جاگیردارانہ ہیں اور ذہن باغیانہ، قاضی صاحب اک ایسے نوجوان جسے عرصے سے کسی نے گدگدایا نہ ہو۔
سوال 146. دبیز کے کیا معنی ہیں؟
الف) باریک
ب) رنگین
ج) موٹا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) موٹا
سوال 147. امارت کے کیا معنی ہیں؟
الف) دولت مندی
ب) ثروت
ج) امیری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 148. جبلّی کسے کہتے ہیں؟
الف) شرافت
ب) عبادت
ج) فطری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) فطری
سوال 149. انشاپرداز کسے کہتے ہیں؟
الف) ناثر
ب) ادیب
ج) نثرنگار
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 150. حِلم کے کیا معنی ہیں؟
الف) بُردباری
ب) نرم دلی
ج) تحمل
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد