BPSC TRE 3.0 PGT Urdu for Class 11-12 Solved Question Paper, 22 July 2024

اقتباس – 1

‏محمد اسمٰعیل میرٹھی کی پیدائش میرٹھ میں ہوئی۔ انھیں بچپن سے پڑھنے لکھنے کا شوق تھا۔ اپنے شوق اور محنت سے انھوں نے بڑی ترقی کی۔ کم عمری میں ملازم ہو گئے۔ علم و ادب کی دنیا میں نام پیدا کیا۔ اردو اور فارسی کے استاد کی حیثیت سے انھوں نے بچوں کی نفسیات، ذوق و شوق، دلچسپی، پسند اور ناپسند کا جائزہ لیا۔ انھیں تجربات کی مدد سے انھوں نے بچوں کے لیے نظمیں لکھیں اور اردو کی درسی کتابیں تیار کیں۔ یہ کتابیں ہر زمانے میں مقبول ہوئیں اور آج بھی شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ اسمٰعیل میرٹھی نے ان کتابوں میں آسان اور سلیس زبان استعمال کی ہے۔ بچوں کے مزاج اور ان کی ذہنی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ ان کتابوں کی اہمیت اور ضرورت آج بھی مسلّم ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے نتائج پیدا کرنا اسمٰعیل میرٹھی کا خاص انداز ہے۔ بلاشبہ وہ آج بھی بچوں کے سب سے پسندیدہ اور اہم ادیب ہیں۔‏

‏سوال -9. ‏اسمٰعیل میرٹھی کس شہر میں پیدا ہوئے تھے؟‏

‏(الف) میرٹھ‏

‏(ب) لکھنؤ‏

‏(ج) کانپور‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) میرٹھ‏

‏سوال -10. ‏انھیں بچپن میں کس طرح کا شوق تھا؟‏

‏(الف) کھیلنے کودنے کا‏

‏(ب) پڑھنے لکھنے کا‏

‏(ج) پینٹنگ کرنے کا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) پڑھنے لکھنے کا‏

‏سوال -11. ‏اسمٰعیل میرٹھی نے کس کے لیے نظمیں لکھیں؟‏

‏(الف) جوانوں کے لیے‏

‏(ب) بزرگوں کے لیے‏

‏(ج) بچوں کے لیے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) بچوں کے لیے‏

‏سوال -12. ‏اسمٰعیل میرٹھی نے اپنی کتابوں میں کس طرح کی زبان کا استعمال کیا ہے؟‏

‏(الف) مشکل‏

‏(ب) آسان‏

‏(ج) پیچیدہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) آسان‏

‏سوال -13. ‏چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے نتائج پیدا کرنا کس کا کام تھا؟‏

‏(الف) اقبال‏

‏(ب) افسر میرٹھی‏

‏(ج) کلیم عاجز‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال -14. ‏اسمٰعیل میرٹھی نے کس دنیا میں نام پیدا کیا؟‏

‏(الف) تجارت‏

‏(ب) ادب‏

‏(ج) علم‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏اقتباس – 2

‏ہوا، پانی اور غذا ہماری صحت اور زندگی کے لیے ضروری ہیں۔ بے احتیاطی اور بے قاعدگی سے ان چیزوں میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ کھانے کی چیزیں اگر کھلی چھوڑ دی جائیں تو مکھیاں، گرد اور بیماری پھیلانے والے جراثیم اُن کو آلودہ کر دیتے ہیں۔ گرد و غبار، کارخانوں سے نکلنے والے دھواں اور مہلک گیسیں ہوا میں آلودگی پیدا کر دیتی ہیں۔‏

‏اب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے پینے کے پانی کے ذخیرے کس طرح آلودہ ہوتے ہیں؟ باؤلیوں، تالابوں اور نہروں کے پانی میں کپڑے دھوئے جاتے ہیں، مویشیوں کو نہلایا جاتا ہے، انسان بھی وہیں نہاتے ہیں، اس طرح انسانوں اور جانوروں کی ساری گندگیاں باؤلیوں اور تالابوں میں داخل ہو جاتی ہیں اور پانی آلودہ ہو جاتا ہے۔ نالیوں کی گندگی اور‏

‏سوال -15. ‏ہماری صحت کے لیے کیا ضروری ہے؟‏

‏(الف) ہوا‏

‏(ب) پانی‏

‏(ج) غذا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال -16. ‏بے احتیاطی اور —— سے ان چیزوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے؟‏

‏(الف) با قاعدگی‏

‏(ب) بے قاعدگی‏

‏(ج) بے ترتیبی سے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) بے قاعدگی‏

‏سوال -17. ‏ہوا میں آلودگی کس سے پیدا ہوتی ہے؟‏

‏(الف) کارخانوں سے نکلنے والا دھواں‏

‏(ب) صاف پانی سے‏

‏(ج) صاف ہوا سے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) کارخانوں سے نکلنے والا دھواں‏

‏سوال -18. ‏کپڑے کس پانی سے دھوئے جاتے ہیں؟‏

‏(الف) نہروں کے‏

‏(ب) ہینڈ پمپ کے‏

‏(ج) نالے کے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) نہروں کے‏

‏سوال -19. ‏انسانوں اور جانوروں کی ساری گندگیاں کہاں داخل ہو جاتی ہیں؟‏

‏(الف) باؤلیوں‏

‏(ب) تالابوں‏

‏(ج) کھیتوں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال -20. ‏مویشی اور انسان کہاں نہاتے ہیں؟‏

‏(الف) نہروں‏

‏(ب) تالابوں‏

‏(ج) باؤلیوں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال -21. ‏ذیل میں اسم کون سا ہے؟‏

‏(الف) ندیم‏

‏(ب) سجدہ‏

‏(ج) انتظار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال -22. ‏’’آپ نے بہت اچھا مضمون لکھا۔‘‘ اس جملے میں ’لکھا‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) صفت‏

‏(ب) ضمیر‏

‏(ج) فعل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) فعل‏

‏سوال -23. ‏اسم کے بدلے جو لفظ استعمال ہوتے ہیں، کیا کہلاتے ہیں؟‏

‏(الف) ضمیر‏

‏(ب) صفت‏

‏(ج) فعل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) ضمیر‏

‏سوال -24. ‏ذیل میں کون سا لفظ مؤنث ہے؟‏

‏(الف) قلم‏

‏(ب) ندی‏

‏(ج) آسمان‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) ندی‏

‏سوال -25. ‏درج ذیل میں سے درست جملے کی نشاندہی کیجیے۔‏

‏(الف) کتاب بار بار اچھی پڑھی جاتی ہے‏

‏(ب) بار بار اچھی کتاب پڑھی جاتی ہے‏

‏(ج) اچھی کتاب بار بار پڑھی جاتی ہے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اچھی کتاب بار بار پڑھی جاتی ہے‏

‏سوال -26. ‏درج ذیل میں ’’شعر‘‘ کی جمع کون سا لفظ ہے؟‏

‏(الف) شعریں‏

‏(ب) اشعاروں‏

‏(ج) اشعار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اشعار‏

‏سوال -27. ‏ذیل میں ’’بشر‘‘ کا مترادف لفظ کون سا ہے؟‏

‏(الف) انسان‏

‏(ب) روشنی‏

‏(ج) آبشار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) انسان‏

‏سوال -28. ‏’’روز‘‘ کا متضاد کون سا لفظ ہے؟‏

‏(الف) رات‏

‏(ب) تاریک‏

‏(ج) شب‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) شب‏

‏سوال -29. ‏درج ذیل الفاظ میں کس کا املا درست ہے؟‏

‏(الف) سابن‏

‏(ب) ثنا‏

‏(ج) صلمی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) ثنا‏

‏سوال -30. ‏درج ذیل میں ’’علم‘‘ کی جمع کیا ہے؟‏

‏(الف) علوم‏

‏(ب) علما‏

‏(ج) علوموں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) علوم‏

‏سوال 71. ‏ناول ’’ابن الوقت‘‘ کس کی تصنیف ہے؟‏

‏(الف) پریم چند‏

‏(ب) کرشن چندر‏

‏(ج) ڈپٹی نذیر احمد‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) ڈپٹی نذیر احمد‏

‏سوال 72. ‏سودا کا پورا نام کیا تھا؟‏

‏(الف) مرزا محمد رفیع‏

‏(ب) میر ببر علی‏

‏(ج) مرزا اسد اللہ خاں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) مرزا محمد رفیع‏

‏سوال 73. ‏مثنوی ’’پھول بن‘‘ کس نے لکھی؟‏

‏(الف) وجہی‏

‏(ب) ابن نشاطی‏

‏(ج) غواصی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) ابن نشاطی‏

‏سوال 74. ‏ذوق کا پورا نام کیا تھا؟‏

‏(الف) شیخ محمد ابراہیم‏

‏(ب) شیخ محمد اسماعیل‏

‏(ج) ظہورالدین‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) شیخ محمد ابراہیم‏

‏سوال 75. ‏’’نیا شوالہ‘‘ کس کی نظم ہے؟‏

‏(الف) حالی‏

‏(ب) چکبست‏

‏(ج) اسماعیل میرٹھی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 76. ‏ترقی پسند ادبی تحریک کی پہلی کانفرنس جو 1936ء میں منعقد ہوئی تھی، اس کی صدارت کس نے کی تھی؟‏

‏(الف) مولوی عبدالحق‏

‏(ب) سجاد ظہیر‏

‏(ج) پریم چند‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) پریم چند‏

‏سوال 77. ‏ذیل میں سے کس کا شمار ترقی پسند شاعر کے طور پر ہوتا ہے؟‏

‏(الف) فیض احمد فیض‏

‏(ب) مخدوم محی الدین‏

‏(ج) علی سردار جعفری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 78. ‏’’آشفتہ بیانی میری‘‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) ناول‏

‏(ب) مثنوی‏

‏(ج) مزاحیہ تصنیف‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 79. ‏وہ قصیدہ جس میں کسی شخصیت کی مدح سرائی کی جاتی ہے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) ہجویہ قصیدہ‏

‏(ب) نعتیہ قصیدہ‏

‏(ج) مدحیہ قصیدہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) مدحیہ قصیدہ‏

‏سوال 80. ‏قصیدہ کا اہم شاعر کون ہے؟‏

‏(الف) سودا‏

‏(ب) میر تقی میر‏

‏(ج) میر انیس‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) سودا‏

‏سوال 81. ‏خوشی اور مسرت پر ختم ہونے والے ڈرامے کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) الیمیہ‏

‏(ب) طربیہ‏

‏(ج) حزنیہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) طربیہ‏

‏سوال 82. ‏ذیل میں سے کس مثنوی کے مصنف میر حسن ہیں؟‏

‏(الف) گلزارِ نسیم‏

‏(ب) زہرِ عشق‏

‏(ج) قطب مشتری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 83. ‏’’باغ و بہار‘‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) مثنوی‏

‏(ب) داستان‏

‏(ج) ناول‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) داستان‏

‏سوال 84. ‏کس ناول کے مصنف ڈپٹی نذیر احمد ہیں؟‏

‏(الف) ابن الوقت‏

‏(ب) توبۃ النصوح‏

‏(ج) مراۃ العروس‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 85. ‏جس صنفِ شاعری میں کسی کی موت پر اظہارِ غم کیا گیا ہو، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) قصیدہ‏

‏(ب) مرثیہ‏

‏(ج) غزل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مرثیہ‏

‏سوال 86. ‏کس شاعر کو اُردو شاعری کا بابا آدم کہا گیا ہے؟‏

‏(الف) قلی قطب شاہ‏

‏(ب) مُلّا وجہی‏

‏(ج) ولی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) ولی‏

‏سوال 87. ‏’’دربارِ دہلی‘‘ اور ’’برقِ کلیسا‘‘ کس کی نظمیں ہیں؟‏

‏(الف) اقبال‏

‏(ب) چکبست‏

‏(ج) اکبر الہ آبادی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اکبر الہ آبادی‏

‏سوال 88. ‏فراق کا پورا نام کیا تھا؟‏

‏(الف) پنڈت برج نرائن‏

‏(ب) پنڈت بال مکند‏

‏(ج) رگھوپتی سہائے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) رگھوپتی سہائے‏

‏سوال 89. ‏اقبال کے شعری مجموعے کا کیا نام ہے؟‏

‏(الف) بالِ جبریل‏

‏(ب) بانگِ درا‏

‏(ج) ضربِ کلیم‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 90. ‏طنز و مزاح نگار کی حیثیت سے کس کی شناخت ہے؟‏

‏(الف) مرزا فرحت اللہ بیگ‏

‏(ب) رشید احمد صدیقی‏

‏(ج) پطرس بخاری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) پطرس بخاری‏

‏سوال 91. ‏مظہر امام کون تھے؟‏

‏(الف) شاعر‏

‏(ب) ناول نگار‏

‏(ج) داستان گو‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) شاعر‏

‏سوال 92. ‏اِن میں سے کسے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا؟‏

‏(الف) وہاب اشرفی‏

‏(ب) عبدالصمد‏

‏(ج) جابر حسین‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) وہاب اشرفی‏

‏سوال 93. ‏ذیل میں سے کس کی شناخت نظم کے شاعر کی ہے؟‏

‏(الف) سہیل عظیم آبادی‏

‏(ب) سدرشن‏

‏(ج) حیات اللہ انصاری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 94. ‏شاد عظیم آبادی کا نام کیا تھا؟‏

‏(الف) سید باقر علی‏

‏(ب) مستحسن حسین‏

‏(ج) سید علی محمد‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) سید علی محمد‏

‏سوال 95. ‏کس شاعر کا شمار دکن کے اہم شاعر کی حیثیت سے ہوتا ہے؟‏

‏(الف) علی سردار جعفری‏

‏(ب) مجروح سلطانپوری‏

‏(ج) کیفی اعظمی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 96. ‏ذیل میں سے کس کا تعلق عظیم آباد (پٹنہ) سے رہا ہے؟‏

‏(الف) اختر شیرانی‏

‏(ب) جمیل مظہری‏

‏(ج) چکبست‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 97. ‏اُردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر کون تھے؟‏

‏(الف) میر تقی میر‏

‏(ب) ولی دکنی‏

‏(ج) قلی قطب شاہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) قلی قطب شاہ‏

‏سوال 98. ‏سراج الدین علی خاں کس شاعر کا نام تھا؟‏

‏(الف) آرزو‏

‏(ب) آبرو‏

‏(ج) فائز‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) آرزو‏

‏سوال 99. ‏’’چچا چھکن نے خط لکھا‘‘ کس کا مزاحیہ مضمون ہے؟‏

‏(الف) کنہیا لال کپور‏

‏(ب) رشید احمد صدیقی‏

‏(ج) امتیاز علی تاج‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) امتیاز علی تاج‏

‏سوال 100. ‏ڈراما ’’آگرہ بازار‘‘ کس کی تصنیف ہے؟‏

‏(الف) امانت لکھنوی‏

‏(ب) آغا حشر کاشمیری‏

‏(ج) حبیب تنویر‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) حبیب تنویر‏

‏سوال 101. ‏صنف رباعی کا دوسرا نام کیا ہے؟‏

‏(الف) غزل‏

‏(ب) دو بیتی‏

‏(ج) مخمس‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) دو بیتی‏

‏سوال 102. ‏ہو عمرِ خضر بھی تو کہیں گے بوقتِ مرگ‏

‏ہم کیا رہے یہاں ابھی آئے ابھی چلے‏

‏یہ شعر کس کا ہے؟‏

‏(الف) میر تقی میر‏

‏(ب) مرزا اسد اللہ خاں غالب‏

‏(ج) شاد عظیم آبادی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 103. ‏خدا سے حسن نے اک روز یہ سوال کیا‏

‏جہاں میں کیوں نہ مجھے تو نے لازوال کیا‏

‏یہ مصرع اقبال کی کس نظم سے ماخوذ ہے؟‏

‏(الف) نیا شوالہ‏

‏(ب) حقیقتِ حسن‏

‏(ج) شعاعِ امید‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) حقیقتِ حسن‏

‏سوال 104. ‏یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئی‏

‏یوں لب کشا ہوئے کہ گلستاں بنا دیا‏

‏یہ شعر کس کا ہے؟‏

‏(الف) اصغر گونڈوی‏

‏(ب) حسرت موہانی‏

‏(ج) جگر مرادآبادی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) اصغر گونڈوی‏

‏سوال 105. ‏’’گرمی اور دیہاتی بازار‘‘ کس کی نظم ہے؟‏

‏(الف) نظیر اکبر آبادی‏

‏(ب) خواجہ الطاف حسین حالی‏

‏(ج) جوش ملیح آبادی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) جوش ملیح آبادی‏

‏سوال 106. ‏مستقل الفاظ کی کتنی قسمیں ہیں؟‏

‏(الف) پانچ‏

‏(ب) چار‏

‏(ج) چھ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 107. ‏اسم ظرف کی نشاندہی کریں۔‏

‏(الف) رفتار‏

‏(ب) گھبراہٹ‏

‏(ج) چراگاہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) چراگاہ‏

‏سوال 108. ‏لوازمِ اسم کتنے ہیں؟‏

‏(الف) چار‏

‏(ب) پانچ‏

‏(ج) تین‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) تین‏

‏سوال 109. ‏صفتِ ذاتی کی نشاندہی کریں۔‏

‏(الف) ٹھوس‏

‏(ب) گنوار‏

‏(ج) چند‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 110. ‏جس سے کسی چیز کی اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر ہو، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) صفتِ نسبتی‏

‏(ب) صفتِ عددی‏

‏(ج) صفتِ مقداری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 111. ‏ضمیرِ شخصی کی کتنی صورتیں ہیں؟‏

‏(الف) تین‏

‏(ب) پانچ‏

‏(ج) سات‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) تین‏

‏سوال 112. ‏رموزِ اوقاف میں سب سے چھوٹا وقفہ کون سا ہے؟‏

‏(الف) ختمہ‏

‏(ب) سکتہ‏

‏(ج) زنجیرہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) سکتہ‏

‏سوال 113. ‏جملۂ معترضہ کے پہلے اور آخر میں جو علامت لگائی جاتی ہے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) واوین‏

‏(ب) ختمہ‏

‏(ج) خط‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 114. ‏شعر کے اجزا کو بحر کے ارکان پر وزن کرنے کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) ارکان‏

‏(ب) وزن‏

‏(ج) تقطیع‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) تقطیع‏

‏سوال 115. ‏وہ الفاظ جو کسی اسم کی حالت یا کیفیت یا کمیت ظاہر کرتے ہیں، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) جنس‏

‏(ب) صفت‏

‏(ج) مقدار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) صفت‏

‏سوال 116. ‏اسمِ جمع کی نشاندہی کریں۔‏

‏(الف) فوج‏

‏(ب) انجمن‏

‏(ج) قطار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 117. ‏حرف ’’ژ‘‘ کس زبان کا خالص لفظ ہے؟‏

‏(الف) فارسی‏

‏(ب) ہندی‏

‏(ج) ترکی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) فارسی‏

‏سوال 118. ‏وہ الفاظ جو بجائے اسم کے استعمال کیے جاتے ہیں، کیا کہلاتے ہیں؟‏

‏(الف) صفت‏

‏(ب) ضمیر‏

‏(ج) فعل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) ضمیر‏

‏سوال 119. ‏وہ نام جو بادشاہ یا سرکار و دربار سے اعزازی طور پر ملتا ہے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) خطاب‏

‏(ج) تخلص‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) خطاب‏

‏سوال 120. ‏مذکر لفظ کی نشاندہی کیجیے۔‏

‏(الف) پارسی‏

‏(ب) مالی‏

‏(ج) حاجی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 121. ‏مؤنث لفظ کی نشاندہی کیجیے۔‏

‏(الف) فرنگی‏

‏(ب) ناگ‏

‏(ج) جوگی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 122. ‏صفتِ نسبتی کی نشاندہی کریں۔‏

‏(الف) عربی‏

‏(ب) نالائق‏

‏(ج) نابینا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) عربی‏

‏سوال 123. ‏وہ فعل جس کا اثر فاعل سے گزر کر مفعول تک پہنچے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) فعل ناقص‏

‏(ب) فعل متعدی‏

‏(ج) فعل شخصی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) فعل متعدی‏

‏سوال 124. ‏فعل کی بلحاظِ معنوں کے کتنی قسمیں ہیں؟‏

‏(الف) دو‏

‏(ب) تین‏

‏(ج) چار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) تین‏

‏سوال 125. ‏وہ ماضی جس سے یہ ظاہر ہو کہ گزشتہ زمانے میں کام جاری تھا، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) ماضی احتمالی‏

‏(ب) ماضی شرطیہ‏

‏(ج) ماضی ناتمام‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) ماضی ناتمام‏

‏سوال 126. ‏جس فعل سے زمانۂ موجودہ کا اظہار ہوتا ہے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) فعل ماضی‏

‏(ب) فعل مستقبل‏

‏(ج) فعل حال‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) فعل حال‏

‏سوال 127. ‏’’میں پڑھ رہا ہوں‘‘ کس کی مثال ہے؟‏

‏(الف) حال مطلق‏

‏(ب) حال ناتمام‏

‏(ج) حال تمام‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) حال ناتمام‏

‏سوال 128. ‏جس میں آئندہ زمانے میں کام کا جاری رہنا پایا جائے، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) مستقبل مطلق‏

‏(ب) مستقبل مدامی‏

‏(ج) مستقبل احتمالی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مستقبل مدامی‏

‏سوال 129. ‏وہ حروف جو ایک لفظ کا علاقہ کسی دوسرے لفظ سے ظاہر کرتے ہیں، اُسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) حروفِ عطف‏

‏(ب) حروفِ تخصیص‏

‏(ج) حروفِ ربط‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) حروفِ ربط‏

‏سوال 130. ‏وہ الفاظ جو جوش یا جذبے میں بے تحاشا زبان سے نکل جاتے ہیں، اُن کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) حروفِ فجائیہ‏

‏(ب) حروفِ علّت‏

‏(ج) حروفِ تردید‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) حروفِ فجائیہ‏

‏اقتباس – 1  

چکبستؔ نے جس ماحول میں آنکھ کھولی وہ سرعت سے بدل رہا تھا۔ ایک طرف قدامت کا رنگ تھا، جو ابھی سماج پر چھایا ہوا تھا، اور دوسری طرف نئی تہذیب کی بڑھتی ہوئی روشنی تھی جو آہستہ آہستہ اپنا اثر جما رہی تھی۔ اس ماحول میں طبائع زیادہ مشتعل اور معیار زیادہ سخت تھے۔ کچھ لوگ قدامت پرست تھے، کچھ ایک نئی دنیا کے خواب دیکھ رہے تھے، کچھ ایسے بھی تھے جو تھوڑی سی اصلاح، تھوڑی سی تبدیلی، تھوڑی سی رفوگری کے قائل تھے۔ چکبستؔ اس آخری طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ لکھنؤ کی تہذیب، تمدّن، معاشرت اور اخلاق کے دلدادہ تھے، مگر اس کے ساتھ زمانے کا رخ دیکھ کر اور روشن خیال اور تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے اصلاح و ترمیم کے بھی حامی تھے۔ وہ نہ صرف ایک اچھے شاعر، اچھے نقاد اور اچھے اہلِ قلم تھے، بلکہ اچھے انسان بھی تھے۔‏

‏سوال 131. ‏’’طبائع‘‘ کا واحد کیا ہے؟‏

‏(الف) طبعی‏

‏(ب) طبع‏

‏(ج) مطب‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) طبع‏

‏سوال 132. ‏’’ترمیم‘‘ کے کیا معنی ہیں؟‏

‏(الف) ردّ و بدل‏

‏(ب) کاٹ چھانٹ‏

‏(ج) تبدیلی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 133. ‏ذیل میں سے مرکب الفاظ کی نشاندہی کیجیے۔‏

‏(الف) رفوگری‏

‏(ب) روشن خیال‏

‏(ج) دل دادہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 134. ‏’’سرعت‘‘ کے کیا معنی ہیں؟‏

‏(الف) تیزی‏

‏(ب) جال ساز‏

‏(ج) آہستہ آہستہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) تیزی‏

‏سوال 135. ‏’’شاعر‘‘ کی جمع کیا ہے؟‏

‏(الف) شاعری‏

‏(ب) شاعرات‏

‏(ج) شعرا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) شعرا‏

‏اقتباس – 2

سرسیّد کہتے تھے کہ ’’شاہ صاحب اپنی خانقاہ سے کبھی نہیں اٹھتے تھے اور کسی کے ہاں نہیں جاتے تھے۔ الا ماشاء اللہ صرف میرے والد پر جو غایت درجہ کی شفقت تھی اس لیے کبھی کبھی ہمارے گھر قدم رنجہ فرماتے تھے۔ بسم اللہ ہونے کے بعد سرسیّد نے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا۔ ان کی ننہیال میں قدیم سے کوئی نہ کوئی استانی نوکر رہتی تھی۔ سرسیّد نے استانی ہی سے جو ایک اشراف گھر کی پردہ نشین بی بی تھی، سارا قرآن ناظرہ پڑھا تھا۔ وہ کہتے تھے ’’میرا قرآن ختم ہونے پر ہدیے کی مجلس جو زنانہ میں ہوئی تھی وہ اس قدر دلچسپ اور عجیب تھی کہ پھر کسی ایسی مجلس میں وہ کیفیت میں نے نہیں دیکھی۔‘‘ قرآن پڑھنے کے بعد وہ باہر مکتب میں پڑھنے لگے۔ مولوی حمیدالدین ایک ذی علم اور بزرگ آدمی ان کے نانا کے ہاں نوکر تھے جنھوں نے ان کے ماموں کو پڑھایا تھا۔ اُن سے معمولی کتابیں کریما، خالق باری، آمد نامہ وغیرہ پڑھیں۔‏

‏سوال 136. ‏اس اقتباس میں ’’الا ماشاء اللہ‘‘ سے کیا مراد ہے؟‏

‏(الف) کبھی کبھی‏

‏(ب) کثرت سے‏

‏(ج) غائبانے میں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) کبھی کبھی‏

‏سوال 137. ‏’’مکتب‘‘ کی جمع کیا ہے؟‏

‏(الف) مکتوب‏

‏(ب) مکاتب‏

‏(ج) مکتوبات‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مکاتب‏

‏سوال 138. ‏مذکر لفظ کی نشاندہی کیجیے۔‏

‏(الف) استانی‏

‏(ب) خانقاہ‏

‏(ج) مجلس‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) خانقاہ‏

‏سوال 139. ‏لفظ ’’زنانہ‘‘ کے کیا معنی ہیں؟‏

‏(الف) عورتیں‏

‏(ب) رات‏

‏(ج) صبح‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) عورتیں‏

‏سوال 140. ‏’’شفقت‘‘ کا مترادف کیا ہے؟‏

‏(الف) محبت‏

‏(ب) نفرت‏

‏(ج) عداوت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) محبت‏

‏اقتباس – 3

ایک اور جگہ سے دعوت نامہ آیا۔ ہمارے میزبان وہاں کے معزز اور دولت مند ترین لوگوں میں سے تھے۔ میزبانی کے فرائض خاتونِ خانہ ادا کر رہی تھیں۔ ڈرائنگ روم میں پہنچے تو دن کو تارے نظر آنے لگے۔ ایسی خوب صورت، قیمتی، پُرتکلف اور نایاب چیزیں ایک ساتھ کب دیکھنی نصیب ہوئی تھیں۔ البتہ ان کا تذکرہ میلاد میں سنا تھا یا طلسمِ ہوش رُبا میں پڑھا تھا۔ مالک مکان سے زیادہ پُرشوکت نوکر نوکرانیاں تھیں۔ کس کی تعظیم کیجیے اور کس سے تعظیم کیجیے۔ کھانے کے کمرے میں داخل ہوئے تو معلوم ہوا کہ شاید دنیا کے سب سے بڑے آدمی کا سب سے بڑے شفا خانے میں آپریشن ہونے والا ہے۔ ہر طرف سوائے صفائی اور سامانِ جراحی کے کچھ نظر نہ آتا تھا۔ اول تو کھانے کا گانگ بجا تو ہم نے سمجھا، ہماری روح قبض کرنے کا کوئی آلہ ایجاد ہوا۔‏

‏سوال 141. ‏’’پُرشوکت‘‘ سے کیا مراد ہے؟‏

‏(الف) مصنوعی‏

‏(ب) شاندار‏

‏(ج) قیمتی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) شاندار‏

‏سوال 142. ‏کھانے سے پہلے برائے اطلاع بجنے والے گھنٹے کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) گانگ‏

‏(ب) تعظیم‏

‏(ج) ایجاد‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) گانگ‏

‏سوال 143. ‏’’طلسمِ ہوش رُبا‘‘ کا تعلق کس صنفِ ادب سے ہے؟‏

‏(الف) مثنوی‏

‏(ب) داستان‏

‏(ج) ناول‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) داستان‏

‏سوال 144. ‏’’دن کو تارے نظر آنا‘‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) ضرب المثل‏

‏(ب) مترادف‏

‏(ج) محاورہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) محاورہ‏

‏سوال 145. ‏’’فرائض‘‘ کا واحد کیا ہے؟‏

‏(الف) فریضہ‏

‏(ب) فجر‏

‏(ج) عرض‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏اقتباس – 4

غیرت اور خودداری کا یہ حال تھا کہ انتہائی انکسار کے باوجود جب عزتِ نفس کا سوال آتا تو موم جیسی نرمی، فولاد کی طرح سخت ہو جاتی۔ ایک دفعہ رام پور سے تشریف لا رہے تھے اور مراد آباد اسٹیشن پر ٹرین میں اوّل درجے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ بستر بچھایا جا چکا تھا۔ ابھی لیٹے نہ تھے کہ اس اوّل درجے کے ڈبے میں ایک فرنگی تشریف لائے۔ وہ ایک ہندوستانی کو فرسٹ کلاس میں بیٹھے ہوئے دیکھ کر چیں بہ جبیں ہوئے۔ جس برتھ پر حکیم صاحب کا بستر لگا ہوا تھا اس پر وہ خود قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے آتے ہی حکم دیا ’’اُدھر جائیے گا‘‘۔ وہ بار بار کہتے رہے لیکن حکیم صاحب خاموش رہے اور ٹس سے مس نہ ہوئے کیوں کہ اُن کے پاس فرسٹ کلاس کا ٹکٹ تھا۔ اتنے میں انگریز کا ملازم سامان لے کر داخل ہوا۔‏

‏سوال 146. ‏’’عزتِ نفس‘‘ سے کیا مراد ہے؟‏

‏(الف) خود کی عزت‏

‏(ب) خودداری‏

‏(ج) حمیّت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) خود کی عزت‏

‏سوال 147. ‏’’چیں بہ جبیں ہونا‘‘ کے کیا معنی ہیں؟‏

‏(الف) ناراض ہونا‏

‏(ب) خوش ہونا‏

‏(ج) شامل ہونا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) ناراض ہونا‏

‏سوال 148. ‏’’انکسار‘‘ کے کیا معنی ہیں؟‏

‏(الف) خاکساری‏

‏(ب) خود کو چھوٹا سمجھنا‏

‏(ج) عاجزی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 149. ‏’’ٹس سے مس نہ ہونا‘‘ سے کیا مراد ہے؟‏

‏(الف) نظر بھر کر دیکھنا‏

‏(ب) دل مسوس کر رہ جانا‏

‏(ج) اپنی جگہ سے بالکل نہ ہلنا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اپنی جگہ سے بالکل نہ ہلنا‏

‏سوال 150. ‏’’حکیم‘‘ کی جمع کیا ہے؟‏

‏(الف) حکمت‏

‏(ب) حکایت‏

‏(ج) احکام‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

Scroll to Top