
سوال 9. مختلف آوازوں کی پہچان کے لیے جو تحریری علامت مقرر ہے انھیں کہا جاتا ہے :
(الف) آواز
(ب) حرف
(ج) الفاظ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) حرف
سوال 10. واو جسے کھول کر پڑھا جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) واو مجہول
(ب) واو معدولہ
(ج) واوِ معروف
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) واوِ معروف
سوال 11. ’الماس‘ کا معنی کیا ہے؟
(الف) ہیرا
(ب) نام
(ج) سونا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ہیرا
سوال 12. ’عقبیٰ‘ کا مترادف کیا ہوگا؟
(الف) پرندہ
(ب) آسمان
(ج) آخرت
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) آخرت
سوال 13. ’جانا وانا‘ میں ’وانا‘ کیا ہے؟
(الف) کلام
(ب) کلمہ
(ج) مہمل
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مہمل
سوال 14. میں تھوڑا سا سویا۔
اس جملے میں کون سی صفت ہے؟
(الف) صفتِ مقداری
(ب) صفت
(ج) صفت عددی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) صفتِ مقداری
سوال 15. ’بھانگ اڑانا‘اس محاورے کا درست مطلب کیا ہے؟
(الف) سچ بولنا
(ب) مفلس ہونا
(ج) بھنگ پینا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) مفلس ہونا
سوال 16. ’ٹیڑھی کھیر‘ درست جواب کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ضرب المثل
(ب) محاورہ
(ج) کہاوت
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) محاورہ نہیں ہے؛ ضرب المثل اور کہاوت دونوں ہے
سوال 17. ذیل میں ایک درست جملے کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ایک ہوشیار لڑکا ہے رفیق
(ب) ایک ہوشیار لڑکا تھا رفیق
(ج) رفیق ایک ہوشیار لڑکا تھا۔
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) رفیق ایک ہوشیار لڑکا تھا۔
سوال 18. درست جملے کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ہمارے اسکول کا پرنسپل اچھا نہیں
(ب) تمہارے پاس دو کتابیں ہیں۔
(ج) میرے پاس دس کتاب ہے۔
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) تمہارے پاس دو کتابیں ہیں۔
اقتباس – 1
شفیع جاوید مظفرپور میں 4 جنوری 1938ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے گھر کا ماحول ادبی تھا۔ آبائی وطن گیا ہے۔ ان کا اصل نام سید محمد شفیع الدین ہے۔ پٹنہ یونیورسٹی سے انھوں نے سماجیات میں ایم۔اے کیا۔ محکمۂ اطلاعات و نشریات، حکومتِ بہار کے ڈائریکٹر کے عہدے سے وہ سبکدوش ہوئے۔ ملازمت کے دوران گورنر بہار کے پریس سکریٹری، بیس نکاتی پروگرام عمل درآمد کمیٹی کے ڈائریکٹر اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بہار کے ایڈمنسٹریٹر جیسے عہدوں پر بھی کاربند رہے۔ فی الوقت وہ پٹنہ میں مقیم ہیں۔ 1953ء میں دربھنگہ کے ماہنامہ ’افق‘ میں شفیع جاوید کا پہلا افسانہ ’آٹا اور تمباکو‘ شائع ہوا۔ انھیں بہار اردو اکادمی اور آل انڈیا میر اکادمی لکھنؤ کی طرف سے اعزازات بھی حاصل ہو چکے ہیں۔
سوال 19. شفیع جاوید کہاں پیدا ہوئے؟
(الف) مظفر نگر
(ب) غازی پور
(ج) مظفرپور
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مظفرپور
سوال 20. شفیع جاوید کا آبائی وطن کہاں ہے؟
(الف) گیا
(ب) مظفرپور
(ج) پٹنہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) گیا
سوال 21. انڈین ریڈ کراس سوسائٹی بہار کے ایڈمنسٹریٹر جیسے عہدے پر کون فائز ہوا؟
(الف) خلد جاوید
(ب) شفیع جاوید
(ج) مشتاق احمد نوری
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) شفیع جاوید
سوال 22. شفیع جاوید کے پہلے افسانے کا نام کیا ہے؟
(الف) وقت کے اسیر
(ب) آٹ اور تمباکو
(ج) رات اور شہر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) آٹ اور تمباکو
سوال 23. شفیع جاوید کا کون سا افسانہ ماہنامہ ’افق‘ میں شائع ہوا؟
(الف) آٹ اور تمباکو
(ب) کھلی جو آنکھ
(ج) تعریف اس خدا کی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) آٹ اور تمباکو
سوال 24. دربھنگہ سے کون سا ماہنامہ نکلتا تھا؟
(الف) کہکشاں
(ب) درخشان
(ج) افق
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) افق
اقتباس – 2
سلام بن رزاق مہاراشٹر کے پنویل میں 15 نومبر 1941ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیم ڈپلوما ان ایجوکیشن کی ہے۔ وہ ممبئی میونسپل کارپوریشن اسکول سے 35 برس تک استاد کی حیثیت سے منسلک رہنے کے بعد 1999ء میں وہ سبکدوش ہوئے۔ سلام بن رزاق فی الوقت ممبئی میں مقیم ہیں۔ 1964ء میں ان کا پہلا افسانہ شائع ہوا۔ ’ننگی دوپہر کا سپاہی‘ (1977ء)، معبر 1967ء اور ’شکستہ بتوں کے درمیان‘ (2001ء) ان کے افسانوی مجموعے ہیں۔ ہندی میں ان کے افسانوں کا مجموعہ ’کام دھینو‘ 1988ء میں شائع ہوا۔ نیشنل بک ٹرسٹ نے ان کی مرتبہ اور مترجمہ کتاب عصری ہندی کہانیاں، 1955 میں شائع کی۔ 1988 میں ساہتیہ اکادمی کا ترجمہ ایوارڈ دیا گیا۔ 2004ء میں ’شکستہ بتوں کے درمیان‘ کتاب کے لیے انھیں ساہتیہ اکادمی انعام سے سرفراز کیا گیا۔
سوال 25. سلام بن رزاق کہاں مقیم ہیں؟
(الف) دربھنگہ
(ب) بھوپال
(ج) ممبئی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ممبئی
سوال 26. سلام بن رزاق کہاں پیدا ہوئے؟
(الف) پنویل
(ب) گورکھپور
(ج) پٹنہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) پنویل
سوال 27. ’ننگی دوپہر کا سپاہی‘ کس کا افسانہ ہے؟
(الف) سلام بن رزاق
(ب) مشرف عالم ذوتی
(ج) شفییع جاوید
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) سلام بن رزاق
سوال 28. سلام بن رزاق کے ہندی افسانوی مجموعے کا نام کیا ہے؟
(الف) کام دھینو
(ب) خدا کی تعریف
(ج) افق
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) کام دھینو
سوال 29. 1998ء میں سلام بن رزاق کو کون سا ایوارڈ دیا گیا؟
(الف) اردو اکادمی دہلی ایوارڈ
(ب) ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ
(ج) میر اکادمی دہلی ایوارڈ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ
سوال 30. سلام بن رزاق کی تعلیم کون سی ہے؟
(الف) بی کام
(ب) بی بی اے
(ج) ڈپلوما ان ایجوکیشن
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ڈپلوما ان ایجوکیشن
سوال 71. ماضی کی کتنی قسمیں ہیں؟
(الف) 6
(ب) 8
(ج) 4
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) 6
سوال 72. ذیل میں حرفِ جار کون سا ہے؟
(الف) کتاب میز پر ہے
(ب) اگر تم آؤ تو میں چلا جاؤں گا
(ج) سلیم اور زبیر ساتھ رہتے ہیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) کتاب میز پر ہے
سوال 73. حروفِ اضافت کسے کہتے ہیں؟
(الف) وہ کلمات جو دو اسموں یا دو ضمیروں کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں
(ب) وہ کلمات جو سوال پوچھنے کے لیے آتے ہیں
(ج) وہ کلمات جو دو اسموں یا ضمیروں کو مخاطب کرنے یا پکارنے کے لیے آتے ہیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 74. ذیل میں کون سا لفظ سابقہ ہے؟
(الف) اشک بار
(ب) خوب تر
(ج) روز نامچہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 75. ذیل میں لاحقہ کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ان پڑھ
(ب) پلنگ پوش
(ج) بر وقت
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) پلنگ پوش
سوال 76. لفظ ’آرام‘ کا مترادف لفظ کون سا ہے؟
(الف) خوشی، راحت، سکوں
(ب) امیر، روح، ہنسی
(ج) چین، عیش، سکھ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف)
سوال 77. مترادف الفاظ وہ ہوتے ہیں :
(الف) ایسے الفاظ جو ایک جیسے معنی رکھتے ہیں
(ب) ایسے الفاظ جو دو لفظوں سے ملکر بنتے ہیں
(ج) ایسے الفاظ جو ایک دوسرے کے متضاد ہوتے ہیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ایسے الفاظ جو ایک جیسے معنی رکھتے ہوں
سوال 78. ضرب المثل کی صحیح تعریف کیا ہے؟
(الف) ایسا جملہ جو دو کلموں سے مل کر بنتا ہے
(ب) ایسے جملے جن میں کوئی مثال دی جائے اور ان کے اصل معنی کے بجائے دوسرے معنی نکلتے ہوں
(ج) دو لفظوں کو ملا کر جو لفظ بنائے جائیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ایسے جملے جن میں کوئی مثال دی جائے اور ان کے اصل معنی کے بجائے دوسرے معنی نکلتے ہوں
سوال 79. جس حرف پر حرکت نہیں ہوتی وہ حرف کیا کہلاتا ہے؟
(الف) متحرک
(ب) تنوین
(ج) حرفِ ساکن
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) حرفِ ساکن
سوال 80. زیر کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟
(الف) کسرہ
(ب) مکسورہ
(ج) مکسو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) کسرہ
سوال 81. لفظ ’ظاہر‘ کا متضاد کیا ہوگا؟
(الف) شر
(ب) باطن
(ج) راحت
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) باطن
سوال 82. لفظ ’خبر‘ کی جمع کیا ہوگی؟
(الف) اخبار
(ب) خبروں
(ج) خبریں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) اخبار
سوال 83. ’مرثیہ‘ لفظ کس لفظ سے بنا ہے؟
(الف) قصد سے
(ب) تشیب سے
(ج) رسم سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 84. حسنِ مطلع کسے کہتے ہیں؟
(الف) مطلعِ اول کے فوراً بعد آنے والے مطلع کے شعر کو حسنِ مطلع کہتے ہیں
(ب) غزل کا سب سے عمدہ شعر
(ج) غزل کے آخر میں آنے والا شعر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) مطلعِ اول کے فوراً بعد آنے والے مطلع کے شعر کو حسنِ مطلع کہتے ہیں
سوال 85. دبیر کس صنف کے نمائندہ شاعر ہیں؟
(الف) قصیدہ
(ب) مرثیہ
(ج) مثنوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) مرثیہ
سوال 86. ن۔م۔ راشد کا پورا نام کیا ہے؟
(الف) نظیر محمد
(ب) نفیس محمد
(ج) نذر محمد
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) نذر محمد
سوال 87. نظمِ معریٰ کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟
(الف) Free worse
(ب) Blank Verse
(ج) Prose poem
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) Blank Verse
سوال 88. تشبیب اور گریز کس صنف کے اجزا ہیں؟
(الف) مرثیہ
(ب) غزل
(ج) قصیدہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) قصیدہ
سوال 89. رباعی کے مشہور شاعر کون ہیں؟
(الف) امجد
(ب) غالب
(ج) انیس
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) امجد
سوال 90. رباعی کو ایک اور نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ ہے :
(الف) چہاربیت
(ب) سہ ماسہ
(ج) دوبیتی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) دو بیتی
سوال 91. اردو کی داغ بیل پنجاب کے علاقے میں پڑی — یہ کس محقق کا خیال ہے؟
(الف) مسعود حسین خان
(ب) محمود شیرانی
(ج) سید سلیمان ندوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) محمود شیرانی
سوال 92. گرو نانک کا کلام کس زبان میں ملتا ہے؟
(الف) اردو میں
(ب) فارسی میں
(ج) پنجابی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) پنجابی
سوال 93. ’غزل‘ کس زبان کا لفظ ہے؟
(الف) ترکی زبان کا
(ب) عربی زبان کا
(ج) فارسی زبان کا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) عربی زبان کا
سوال 94. جان گلکرسٹ کا پورا نام کیا تھا؟
(الف) جان بورتھوک گلکرسٹ
(ب) جان تھا مس گل کرسٹ
(ج) جان جانسن گل کرسٹ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) جان بورتھوک گلکرسٹ
سوال 95. ریختہ کے ابتدائی نقوش کس کے یہاں ملتے ہیں؟
(الف) دلی
(ب) مضمون
(ج) فائز
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ولی
سوال 96. اصلاحِ زبان کی تحریک کس کا ردِ عمل ہے؟
(الف) ریختہ گوئی کے خلاف
(ب) ایہام گوئی کے خلاف
(ج) شاعری کے خلاف
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ایہام گوئی کے خلاف
سوال 97. اسد اللہ خاں غالب کب پیدا ہوئے؟
(الف) 1798ء میں
(ب) 1796 ء میں
(ج) 1799 ء میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 98. سودا کے ہم سر قصیدہ نگار کون ہیں؟
(الف) میر تقی میر
(ب) مومن خاں مومن
(ج) داغ دہلوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) میر تقی میر
سوال 99. سودا کو قصیدے کا نقاشِ اول کس نے کہا تھا؟
(الف) میر نے
(ب) میر حسن
(ج) مصحفی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مصحفی
سوال 100. غالب کے اردو قصائد کی تعداد کتنی ہے؟
(الف) دو
(ب) چار
(ج) سات
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) چار
سوال 101. ڈاکٹر گیان چند نے زبان کے باقاعدہ مطالعے کو کیا کہا ہے؟
(الف) زبان کے سائنسی طریقہ مطالعہ کو لسانیات کہتے ہیں
(ب) زبان کے باقاعدہ مطالعہ کو لسانیات کہتے ہیں
(ج) زبان کا باقاعدہ اور سائنسی مطالعہ لسانیات کہلاتا ہے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) زبان کے باقاعدہ مطالعہ کو لسانیات کہتے ہیں
سوال 102. دبستانِ لکھنؤ سے کس شاعر کا تعلق ہے؟
(الف) منیر
(ب) شاکر
(ج) حاتم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) منیر
سوال 103. سلطان احمد شاہ بہمنی کے دور میں فخرالدین نظامی کی لکھی گئی مثنوی کون سی ہے؟
(الف) قطب مشتری
(ب) کدم راؤ پدم راؤ
(ج) نوسرہار
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) کدم راؤ پدم راؤ
سوال 104. محمد اسماعیل میرٹھی کی پیدائش کب ہوئی تھی؟
(الف) بمبئی میں
(ب) لاہور میں
(ج) لکھنؤمیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 105. نظیر اکبرآبادی کا پورا نام کیا ہے؟
(الف) نبی محمد
(ب) غنی محمد
(ج) ولی محمد
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ولی محمد
سوال 106. ’جدید اردو تنقید: اصول و نظریات‘ کے مصنف کون ہیں؟
(الف) پروفیسر شارب ردولوی
(ب) گوپی چند نارنگ
(ج) عبادت بریلوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) پروفیسر شارب ردولوی
سوال 107. داستان ’رانی کیتکی کی کہانی‘ کی ہیروئن کون ہے؟
(الف) رانی لکشمی
(ب) رانی کیتکی
(ج) مدن بان
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) رانی کیتکی
سوال 108. جدید غزل کے شاعر کون ہیں؟
(الف) آتش
(ب) فانی بدایونی
(ج) ناسخ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) فانی بدایونی
سوال 109. فانی کا پورا نام کیا ہے؟
(الف) شوکت علی خاں
(ب) کاظم علی خاں
(ج) شبیرعلی خاں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) شوکت علی خاں
سوال 110. میر انیس کے والد کا نام کیا ہے؟
(الف) میر ضمیر
(ب) مرزا دبیر
(ج) میر مستحسن خلیق
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) میر مستحسن خلیق
سوال 111. ’چہرہ‘ اور ’رجز‘ کس صنف کے حصے ہیں؟
(الف) قصیدہ
(ب) مرثیہ
(ج) مثنوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) مرثیہ
سوال 112. ’اودھ پنچ‘ کا اجرا کس سن میں ہوا؟
(الف) 1876 ء
(ب) 1878 ء
(ج) 1877 ء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) 1877ء
سوال 113. ’زیدپور کا پیر‘ کے افسانہ نگار کون ہیں؟
(الف) پطرس بخاری
(ب) مرزا فرحت اللہ بیگ
(ج) عظیم بیگ چغتائی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 114. ’اردو شاعری پر ایک نظر‘ کتاب کے مصنف کون ہیں؟
(الف) آل احمد سرور
(ب) کلیم الدین احمد
(ج) احتشام حسین
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) کلیم الدین احمد
سوال 115. ڈراما ’سفید خون‘ کے ڈراما نگار کون ہیں؟
(الف) احمد شجاع
(ب) اشتیاق حسین
(ج) عابد حسین
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 116. رباعی میں مصرعوں کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
(الف) 6
(ب) 4
(ج) 8
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) 4
سوال 117. ایہام گوئی کا موجد کسے کہا جاتا ہے؟
(الف) مضمون کو
(ب) ناجی کو
(ج) آبرو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) آبرو
سوال 118. ’مقدمہ شعر و شاعری‘ کو اردو شاعری کا پہلا مینی فیسٹو کس نے قرار دیا ہے؟
(الف) محمد حسین آزاد نے
(ب) احتشام حسین نے
(ج) آل آحمد سرور نے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) محمد حسین آزاد
سوال 119. جوش کی آپ بیتی کا نام کیا ہے؟
(الف) حیات سعدی
(ب) یادوں کی برات
(ج) حیات جاوید
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) یادوں کی برات
سوال 120. ’جامع القواعد‘ کے مصنف کون ہیں؟
(الف) محمد حسین آزاد
(ب) امام بخش صہبائی
(ج) سرسید احمد خاں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 121. ’عودِ ہندی‘ کس کے خطوط کا مجموعہ ہے؟
(الف) افسانوں کا
(ب) کہا نیوں کا
(ج) مرزا غالب
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مرزا غالب
سوال 122. سرسید کے رفقا میں کون شامل ہیں؟
(الف) منشی سجاد حسین
(ب) مولوی چراغ علی
(ج) شیخ عبدالقادر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) مولوی چراغ علی
سوال 123. سرسید احمد خاں کہاں پیدا ہوئے؟
(الف) دہلی
(ب) لکھنؤ میں
(ج) کلکتہ میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) دہلی
سوال 124. ناسخ کا پورا نام کیا ہے؟
(الف) مرزا محمد رضا
(ب) شیخ امام بخش ناسخ
(ج) شیخ امام بخش
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) شیخ امام بخش ناسخ
سوال 125. نواب واجد علی شاہ کا تخلص کیا تھا؟
(الف) اختر
(ب) مصحفی
(ج) اسد
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) اختر
اقتباس – 3
نام میرشیرعلی افسوس تخلص۔ والد کا نام میرمظفرعلی خاں تھا۔ یہ میرقاسم کے داروغۂ توپ خانہ تھے۔ میر شیر علی 1735ء میں پیدا ہوئے۔ لکھنؤ کے قیام میں افسوس کو شاعری کا شوق ہو گیا اور اپنا کلام میرحیدرعلی حیراں کو دکھانے لگے۔ یہیں نواب رضا خاں، نائب نواب آصف الدولہ کے ذریعے ان کی ملاقات کرنل اسکاٹ سے ہوئی۔ کرنل اسکاٹ ان سے مل کر بہت خوش ہوئے۔ انھوں نے دوسو روپے ماہوار پر کلکتہ بھیج دیا۔ پانچ سوروپیہ زادِ راہ کے لیے دیے۔ کلکتہ پہنچ کر افسوس فورٹ ولیم کالج کے شعبۂ تصنیف و ترجمہ میں ملازم ہو گئے۔
سوال 126. میر شیر علی افسوس کی سنِ ولادت کیا ہے؟
(الف) 1734 ء
(ب) 1735ء
(ج) 1736 ء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) 1735ء
سوال 127. افسوس کے والد کا نام کیا تھا؟
(الف) میر شجاعت علی خاں
(ب) میر زکاوت علی خاں
(ج) میر مظفر علی خاں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) میر مظفر علی خاں
سوال 128. افسوس کی شاعری کے استاد کون تھے؟
(الف) میر حیدر علی حیران
(ب) میر بہادر علی خاں
(ج) عطا حسین تحسین
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) میر حیدر علی حیران
سوال 129. لکھنؤ کے قیام میں افسوس کی ملاقات کس سے ہوئی تھی؟
(الف) جان گل کرسٹ
(ب) کرنل اسکاٹ
(ج) کرنل ڈاٹ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) کرنل اسکاٹ
سوال 130. افسوس فورٹ ولیم کالج کے کس شعبے میں ملازم ہوئے؟
(الف) شعبۂ تصنیف و ترجمہ
(ب) میرمنشی
(ج) شعبۂ درس و تدریس
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) شعبۂ تصنیف و ترجمہ
اقتباس – 4
بارش کا پانی قدرتی طور پر صاف ستھرا اور پینے کے قابل ہوتا ہے۔ جب وہ زمین پر بہتا ہے تو نالوں کی شکل میں بہتا ہوا ندیوں اور تالابوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس پانی میں مٹی کے ذرّے، نمکیات اور دوسرے مادّے بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ پانی گدلا ہو جاتا ہے اور پیچش، قبض، پیٹ کا درد اور ہیضہ جیسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔ آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے اسے جوش دے کر ٹھنڈا کریں اور چھان کر کسی صاف برتن میں رکھیں۔ پانی کو جوش دیتے وقت دو چٹکی پوٹاشیم میگنیٹ ڈالنے سے جراثیم مر جاتے ہیں اور گدلا پانی صاف کرنے کے لیے اس میں پھٹکری کے ٹکڑے ڈالنے کے بعد کپڑے سے چھان لینا چاہیے۔ اس طرح مٹی کے ذرّے تہ میں بیٹھ جاتے ہیں اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ پانی کے نلوں کو گندی نالیوں سے دور رکھا جائے۔
سوال 131. بارش کا صاف ستھرا پانی کس وجہ سے گدلا ہو جاتا ہے؟
(الف) پانی میں کیڑے مکوڑے پیدا ہو جانے سے
(ب) پانی میں مچھلیاں آجانے سے
(ج) مٹی کے ذرّے، نمکیات اور دوسرے مادّے شامل ہو جانے سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مٹی کے ذرّے، نمکیات اور دوسرے مادّے شامل ہو جانے سے
سوال 132. گدلے پانی سے کون سی بیماریاں پھیلتی ہیں؟
(الف) بخار،نزلہ،زکام
(ب) پیچش، قبض، پیٹ کا درد اور ہیضہ
(ج) سردرد، نمونیہ اور پیلیا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) پیچش، قبض، پیٹ کا درد اور ہیضہ
سوال 133. ’آلودہ‘ کے کیا معنی ہوتے ہیں؟
(الف) گندہ
(ب) نمکین
(ج) کھارا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) گندہ
سوال 134. آلودہ پانی میں کیا ڈالنے سے جراثیم مر جاتے ہیں؟
(الف) پھٹکری
(ب) نمک
(ج) پوٹاشیم پرمیگنیٹ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) پوٹاشیم پرمیگنیٹ
سوال 135. پانی کے نلوں کو کس سے دور رکھنا چاہیے؟
(الف) گندی نالیوں سے
(ب) گندی ہواؤں سے
(ج) گندی جگہوں سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) گندی نالیوں سے
اقتباس – 5
اردو زبان و ادب کی ترقی میں بہار کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ آج بھی اردو زبان اس علاقے میں فروغ پا رہی ہے اور پہلے بھی یہاں اردو کو اہمیت حاصل رہی ہے۔ پروفیسر سید حسن عسکری نے حضرت شرف الدین یحییٰ منیری کے ایک قلمی نسخے کا تعارف کرایا۔ یہ 911ھ مطابق 1515ء میں لکھا گیا۔ اس کی نقل منیر شریف کی درگاہ میں موجود ہے۔ بہت ممکن ہے کہ اردو زبان کی سب سے پرانی تحریر یہی ہو۔ سید عمادالدین عماد نے ایک نثری رسالہ ’سیدھا راستہ‘ 1081ھ مطابق 1670ء میں تصنیف کیا۔ قاضی عبدالودود نے اسے شائع کر دیا۔ اس طرح یہ رسالہ شمالی ہند کی اردو نثر کا سب سے پہلا نمونہ قرار پاتا ہے۔
سوال 136. اردو زبان و ادب کی ترقی میں کس صوبے کو نمایاں مقام حاصل ہے؟
(الف) راجستھان
(ب) بہار
(ج) کجرات
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) بہار
سوال 137. پروفیسر سید حسن عسکری نے حضرت شرف الدین یحییٰ منیری کے جس قلمی نسخے کا تعارف کرایا وہ کب لکھا گیا؟
(الف) 1515ء
(ب) 1518 ء
(ج) 1517 ء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) 1515ء
سوال 138. سید عمادالدین عماد نے ’سیدھا راستہ‘ کب تصنیف کیا؟
(الف) 1672 ء میں
(ب) 1674 ء میں
(ج) 1670ء میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) 1670ء
سوال 139. شمالی ہند کی اردو نثر کا سب سے پہلا نمونہ کسے قرار دیا جاتا ہے؟ ⚠
(الف) کربل کتھا
(ب) آب حیات
(ج) نرنگ خیال
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 140. حضرت شرف الدین یحییٰ منیری کے قلمی نسخے کی نقل کہاں موجود ہے؟
(الف) منیر شریف کی درگاہ میں
(ب) مولانا ضیاءالدین کی درگاہ میں
(ج) خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) منیر شریف کی درگاہ میں
اقتباس– 6
میر تقی میر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ ابھی بچے ہی تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ کچھ دن بعد وہ دہلی میں آ بسے۔ دہلی کی زندگی میں جب انتشار پیدا ہونے لگا تو میر تلاشِ معاش میں لکھنؤ چلے گئے۔ باقی زندگی لکھنؤ میں ہی گزاری اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔ میر اردو غزل کے ایک بڑے شاعر ہیں۔ وہ اردو غزل کے امام سمجھے جاتے ہیں۔ سادہ اور عام فہم الفاظ میں سوز و گداز کی کیفیات پیدا کرنے میں میر کا کوئی ثانی نہیں۔ غزلوں کے علاوہ شاعری کی دوسری اصناف میں بھی انھوں نے خوب جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی مثنویوں ’بہارِ عشق‘، ’شعلۂ عشق‘، ’دریائے عشق‘ کو بھی بہت شہرت ملی۔ فارسی میں اردو شعرا کا تذکرہ ’نکات الشعرا‘ اور ’ذکرِ میر‘ کے عنوان سے سوانحِ حیات بھی لکھی ہے۔ انھیں ’خدائے سخن‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
سوال 141. میر تلاشِ معاش میں کہاں گئے؟
(الف) دہلی
(ب) آگرہ
(ج) لکھنؤ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) لکھنؤ
سوال 142. کس شاعر کو اردو غزل کا امام سمجھا جاتا ہے؟
(الف) غالب کو
(ب) میر تقی میر
(ج) داغ کو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) میر تقی میر
سوال 143. ذیل میں سے میر کی مثنوی کون سی ہے؟
(الف) زہرِ عشق
(ب) گلزارِ عشق
(ج) بہارِ عشق
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) بہارِ عشق
سوال 144. میر نے فارسی میں اردو شعرا کا تذکرہ کس نام سے لکھا؟
(الف) نکات الشعرا
(ب) مخزن نکات
(ج) ذکر میر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) نکات الشعرا
سوال 145. میر کی سوانح کا نام کیا ہے؟
(الف) ذکرِ میر
(ب) گلشن گفتار
(ج) یادوں کی برات
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ذکرِ میر
سوال 146. ذیل میں سے ’موضوع‘ لفظ یا کلمہ کون سا ہے؟
(الف) سڑک
(ب) ووٹی
(ج) وڑک
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) سڑک
سوال 147. اقسامِ اسم کتنی ہیں؟
(الف) دو
(ب) چار
(ج) تین
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) دو
سوال 148. میں تم سے کل ملاقات کروں گا۔
اس جملے میں ضمیر کون سی ہے؟
(الف) تم
(ب) میں
(ج) وہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) میں
سوال 149. وہ صفت جس سے کسی چیز کی مقدار معلوم ہو، کیا کہلاتی ہے؟
(الف) ایسی صفت جس کا کسی ذات میں شامل ہونا پایا جاتا ئے۔
(ب) وہ صفتِ جس سے کسی چیز کی مقدار معلوم ہو۔
(ج) وہ صفتِ جس سے کسی اسم کی تعداد، رتبہ یا درجہ شمار معلوم ہو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) صفتِ مقداری
سوال 150. مندرجہ ذیل جملوں میں فعلِ حال کون سا ہے؟
(الف) لڑکیاں کھیلینگی
(ب) لڑکیاں کھیل چکی ہیں
(ج) لڑکیاں کھیل رہی ہیں۔
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) لڑکیاں کھیل رہی ہیں۔