
BPSC TRE 1 PYQ Urdu Questions 2023 FIRST SITTING 25 AUGUST 2023
اقتباس – 1
وجہی دکنی زبان کا ممتاز شاعر اور نثر نگار تھا۔ وہ محمد قلی قطب شاہ کا درباری شاعر تھا۔ اس نے 1018ھ میں مثنوی قطب مشتری کی لکھی۔ اس میں قلی قطب شاہ اور بھاگ متی کی داستان عشق کو موضوع بنایا ہے۔ اس کی اہمیت اس لحاظ سے بھی ہے کہ یہ دکنی کی پہلی طبع زاد مثنوی ہے۔ یہ مثنوی وجہی نے بارہ دنوں میں مکمل کی۔ مثنوی کی ابتدا حمد سے ہوتی ہے۔
حمد، مناجات، نعت، ذکر معراج اور منقبت کے بعد وجہی ’’در صفت عشق گوید‘‘ کا عنوان قائم کرتا ہے۔ اس کے بعد اس نے شعر کی خوبیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے بعد ابراہیم عادل شاہ کی مدح میں شعر کہے ہیں۔ جس میں بادشاہ کی شجاعت اور عدل کی تعریف کی ہے۔
سوال 26۔ وجہی کس دربار سے وابستہ تھے؟
الف) ابراہیم قطب شاہ
ب) محمد قطب شاہ
ج) محمد قلی قطب شاہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) محمد قلی قطب شاہ
سوال 27۔ قطب مشتری کا سنِ تصنیف کیا ہے؟
الف) 1020 ہجری
ب) 1018 ہجری
ج) 1021 ہجری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) 1018 ہجری
سوال 28۔ قطب مشتری کے بارے میں کون سا خیال درست ہے؟
الف) یہ دکنی کی پہلی طبع زاد مثنوی ہے۔
ب) یہ دکنی کی پہلی عشقیہ مثنوی ہے۔
ج) یہ رزمیہ مثنوی ہے۔
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) یہ دکنی کی پہلی طبع زاد مثنوی ہے۔
سوال 29۔ قطب مشتری کا آغاز کس سے ہوتا ہے؟
الف) قلی قطب شاہ کی مدح سے
ب) منقبت سے
ج) مناجات سے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 30۔ قطب مشتری میں کس بادشاہ کی مدح کی گئی ہے؟
الف) ابراہیم قطب شاہ
ب) محمد قلی قطب شاہ
ج) محمد عادل شاہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) ابراہیم قطب شاہ
اقتباس – 2
لوگ ہمیشہ اس کھوج میں لگے رہتے ہیں کہ زندگی کو بڑے بڑے کاموں کے لیے کام میں لائیں، لیکن نہیں جانتے کہ یہاں سب سے بڑا کام خود زندگی ہے یعنی زندگی کو ہنسی خوشی کاٹ دینا۔ یہاں اس سے زیادہ سہل کوئی کام نہیں ہوا کہ مر جائیے اور اس سے زیادہ مشکل کام کوئی نہیں ہوا کہ زندہ رہیئے۔ جس نے یہ مشکل حل کرلی اس نے اس نے زندگی کا سب سے بڑا کام انجام دے دیا۔ جنہوں نے زندگی کے مسئلے کو دوسری قوموں سے بہتر سمجھا تھا۔ ایک پرانے چینی مقولے میں سوال کیا گیا تھا کہ ”سب سے زیادہ دانش مند کون ہے؟” پھر جواب دیا گیا جو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے۔ اور اس میں شک نہیں کہ یہ بالکل سچ ہے کہ اگر آپ نے ہر حال میں خوش رہنے کا ہنر سیکھ لیا تو یقین کیجیے کہ زندگی کا سب سے بڑا کام سیکھ لیا۔ اب اس کے بعد اس سوال کی گنجائش نہیں رہی کہ آپ نے اور کیا کیا سیکھا؟ خود بھی خوش رہیے اور دوسروں سے کہتے رہیے کہ اپنے چہرے کو غمگین نہ بنائیں۔ ہماری زندگی ایک آئینہ خانہ ہے۔ یہاں ہر چہرے کا عکس دوسروں پر پڑتا ہے۔ یہاں ہماری کوئی بات بھی ہماری نہیں ہوتی۔
سوال 31۔ دنیا میں سب سے بڑا کام کیا ہے؟
الف) دولت جمع کرنا
ب) زندگی کو ہنسی خوشی گزارنا
ج) دوسروں کے لیے زندگی قربان کر دینا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) زندگی کو ہنسی خوشی گزارنا
سوال 32۔ کس نے زندگی کے مسئلے کو دوسری قوموں سے بہتر سمجھا؟
الف) جاپانیوں نے
ب) ایرانیوں نے
ج) چینیوں نے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) چینیوں نے
سوال 33۔ سب سے زیادہ دانش مند کسے سمجھا گیا؟
الف) جو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے
ب) جو سب سے زیادہ غریبوں کا خیرخواہ ہے
ج) جو سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) جو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے
سوال 34۔ ہر حال میں خوش رہنے کا ہنر سیکھ لینا کیا ہے؟
الف) تقدیر بدل دینا
ب) دلوں کو جیت لینا
ج) تاریخ کے دھارے کو بدل دینا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 35۔ ہماری زندگی کو آئینہ خانہ کیوں قرار دیا گیا ہے؟
الف) یہاں ہر چہرے کا عکس دوسروں پر پڑتا ہے۔
ب) یہاں ہماری کوئی بات صرف ہماری نہیں ہوتی۔
ج) ہر شخص کو خوش رہنے کا ہنر آتا ہے۔
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
اقتباس 3
“ایک روز کا واقعہ ہے۔ اظہر اپنا بستہ لیے اسکول جا رہا تھا۔ راستے میں اس کا دوست سفیان مل گیا۔ دونوں نے اپنا بستہ کہیں چھپا دیا اور باغیچہ کی طرف چل دیے۔ باغیچہ گاؤں کے قریب تھا۔ دونوں نے لیچی توڑنے کا فیصلہ کیا۔ اظہر درخت پر چڑھ گیا۔ رسیلی لیچی دیکھ کر اظہر کے منہ میں پانی بھر آیا۔ وہ جلدی جلدی لیچی توڑ کر نیچے آنے لگا۔ نیچے کھڑا سفیان لیچیوں کو اپنی جیب میں بھرنے لگا۔ تبھی سفیان کو جمن چچا کی آواز سنائی دی۔ جمن چچا باغیچہ کے پہرے دار تھے۔ ان کے آنے سے پہلے سفیان دوڑ کر بھاگ گیا۔ جمن چاچا کی نظر اس پر نہیں پڑسکی۔”
سوال 36۔ گاؤں کے قریب کس پھل کا باغ تھا؟
الف) آم
ب) امرود
ج) کیلا
د) لیچی
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) لیچی
سوال 37۔ باغ کا پہرے دار کون تھا؟
الف) صفیان
ب) اظہر
ج) جمن چچا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) جمن چچا
سوال 38۔ صفیان اسم کی کون سی مثال ہے؟
الف) اسمِ معرفہ
ب) اسمِ نکرہ
ج) اسمِ آلہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) اسمِ معرفہ
سوال 39۔ ’منہ میں پانی بھر آنا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) پیاس لگنا
ب) گلا خشک ہونا
ج) کسی چیز کو دیکھ کر جی للچانا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) کسی چیز کو دیکھ کر جی للچانا
سوال 40۔ اظہر اپنا بستہ لیے کہاں جا رہا تھا؟
الف) باغ
ب) اسکول
ج) گھر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) اسکول
اقتباس 4
آج سے قریب 108 سال پہلے، 1 اکتوبر سنہ 1900ء کو شاہجہاں پور(اتر پردیش) محلہ ایمن زنی میں جناب شفیق اللہ خاں کے گلشن میں ایک پھول کھلا جس کا نام اشفاق اللہ کی والدہ کا نام مظہر النساء تھا۔ تین بھائی محمد شفیع اللہ خاں، محمد ریاست اللہ خاں، محمد شہنشاہ خاں تھے اور بہن پری وش بانو۔
سوال 41۔ اشفاق اللہ خاں کب پیدا ہوئے؟
الف) یکم اکتوبر 1900ء
ب) 1901ء
ج) 1902ء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) یکم اکتوبر 1900ء
سوال 42۔ اشفاق اللہ خاں کی والدہ کا نام کیا تھا؟
الف) عین بی بی
ب) پرویش بانو
ج) مظہر النساء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مظہر النساء
سوال 43۔ اشفاق اللہ خاں کہاں پیدا ہوئے؟
الف) پٹنہ
ب) شاہجہاں پور
ج) دہلی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) شاہجہاں پور
سوال 44۔ اشفاق اللہ خاں کے والد کا نام کیا تھا؟
الف) شفیق الرحمٰن
ب) شفیق الدین
ج) مشفق الرحمٰن
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 45۔ اشفاق اللہ خاں کے کتنے بھائی تھے؟
الف) چھ بھائی
ب) پانچ بھائی
ج) دو بھائی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
اقتباس 5
علامہ اقبال اردو فارسی کے عظیم شاعر تھے۔ ان کی پیدائش 1873ء میں سیالکوٹ میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم رواج کے مطابق مقامی اسکولوں میں حاصل کی۔ بی اے کی ڈگری لاہور سے حاصل کی۔ اس کے بعد ایم اے نمایاں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اقبال گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفے کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ انہوں نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ لندن سے بیرسٹر کا امتحان پاس کیا۔ حکومتِ ہند نے انہیں ‘سر’ کے خطاب سے نوازا۔ اقبال نے غزلوں سے شاعری کی ابتدا کی۔ بعد میں نظم کو اپنا میدان بنایا۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ملک و ملت کو خلوص اور محبت کا پیغام دیا۔ انہوں نے بچوں کے لیے بہت سی نظمیں لکھیں، جیسے ترانۂ ہندی، ہمدردی، ماں کا خواب وغیرہ۔ اقبال کے چار مجموعے ملتے ہیں بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اورآخری مجموعہ ارمغانِ حجازہے۔
سوال 46۔ اقبال کہاں پیدا ہوئے؟
الف) لاہور
ب) سیالکوٹ
ج) دہلی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) سیالکوٹ
سوال 47۔ اقبال گورنمنٹ کالج لاہور میں کس مضمون کے پروفیسر مقرر ہوئے؟
الف) عربی
ب) فارسی
ج) اردو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 48۔ حکومتِ ہند نے اقبال کو کس خطاب سے نوازا؟
الف) شمس العلماء
ب) خان بہادر
ج) سر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) سر
سوال 49۔ اقبال نے بچوں کے لیے کون سی نظمیں لکھیں؟
الف) ترانۂ ہندی
ب) ہمالہ
ج) ہمدردی، ماں کا خواب
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 50۔ اقبال کا آخری شعری مجموعہ کون سا ہے؟
الف) ارمغانِ حجاز
ب) بالِ جبریل
ج) ضربِ کلیم
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) ارمغانِ حجاز
سوال 51۔ نقصان کی ضد بتائیے۔
الف) گھاٹا
ب) فائدہ
ج) سود
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) فائدہ
سوال 52۔ لائق کی ضد کی نشاندہی کیجیے۔
الف) ناکارہ
ب) نالائق
ج) کاہل
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) نالائق
سوال 53۔ قسم کی جمع کی نشاندہی کیجیے۔
الف) قسمیں
ب) اقسام
ج) قسمیہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 54۔ درجِ ذیل جملے میں خط کشیدہ حصوں کی غلطی کی نشاندہی کیجیے۔
ہمارے ملک ہندوستان پر بڑے بڑے دریا بہتی ہیں۔
الف) پہلے حصے میں غلطی
ب) دوسرے حصے میں غلطی
ج) تیسرے حصے میں غلطی
د) ایک سے زیادہ غلطیاں
ہ) کوئی غلطی نہیں
جواب۔ د) ایک سے زیادہ غلطیاں
سوال 55۔ درجِ ذیل جملے میں خط کشیدہ حصے کی غلطی کی نشاندہی کیجیے۔
ہندوستان ہمیشہ ظلم و تشدد کے خلاف رہی ہے۔
الف) پہلے حصے میں غلطی
ب) دوسرے حصے میں غلطی
ج) تیسرے حصے میں غلطی
د) ایک سے زیادہ غلطیاں
ہ) کوئی غلطی نہیں
جواب۔ ج) تیسرے حصے میں غلطی
سوال 56۔ سونے کی رنگت والے کے لیے مناسب لفظ کون سا ہے؟
الف) نقرئی
ب) چمکیلا
ج) سنہرا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) سنہرا
سوال 57۔ کسی چیز کو اچک لینے والے کو کیا کہتے ہیں؟
الف) اچکا
ب) چور
ج) ڈاکو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) اچکا
سوال 58۔ ’آستین کا سانپ‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) چھپا ہوا دشمن
ب) کھلا دشمن
ج) زہریلا سانپ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) چھپا ہوا دشمن
سوال 59۔ ’نکتہ نکالنا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) شکایت کرنا
ب) عیب نکالنا
ج) باریک باتیں بنانا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) عیب نکالنا
سوال 60۔ ’اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) خود ہی اپنا نقصان کر لینا
ب) دشمنوں کا ساتھ دینا
ج) دوستوں سے دھوکا کھانا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) خود ہی اپنا نقصان کر لینا
حصہ ہفتم۔ جملوں کی درست ترتیب
سوال 61۔ درست جملے کی نشاندہی کیجیے۔
الف) پٹنہ خوبصورت شہر ہے ایک۔
ب) پٹنہ ایک خوبصورت شہر ہے۔
ج) ایک شہر ہے پٹنہ۔
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) پٹنہ ایک خوبصورت شہر ہے۔
سوال 62۔ درست جملے کی نشاندہی کیجیے۔
الف) اٹھا کرو جلدی صبح۔
ب) اٹھا کرو صبح جلدی۔
ج) صبح جلدی اٹھا کرو۔
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) صبح جلدی اٹھا کرو۔
حصہ ہشتم۔ محاورے، مترادف اور متضاد
سوال 63۔ ’آنکھیں بچھانا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) زمین پر آنکھیں بچھا دینا
ب) بہت اونچا اچھلنا
ج) بہت عزت کرنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) بہت عزت کرنا
سوال 64۔ ’باغ باغ ہونا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) باغ میں گھومنا
ب) بار بار گھومنا
ج) ہر باغ گھومنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 65۔ ’خوبصورت‘ کی ضد بتائیے۔
الف) اچھا
ب) دن
ج) بدصورت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) بدصورت
سوال 66۔ آفتاب کے مترادف کی نشاندہی کیجیے۔
الف) تارے
ب) آسمان
ج) شمس، خورشید
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) شمس، خورشید
سوال 67۔ جنت کے مترادف کی نشاندہی کیجیے۔
الف) آسمان، فلک، چرخ
ب) فردوس، بہشت، خلد
ج) چاند، تارے، سورج
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) فردوس، بہشت، خلد
سوال 68۔ شمشیر کے معنی بتائیے۔
الف) بندوق
ب) بھالا
ج) تلوار
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) تلوار
سوال 69۔ راحت کے معنی کی نشاندہی کیجیے۔
الف) آرام
ب) دکھ
ج) درد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) آرام
حصہ نہم۔ نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘
سوال 70۔ ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ کس ہیئت میں لکھی گئی ہے؟
الف) غزل
ب) قصیدہ
ج) مثنوی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) مثنوی
سوال 71۔ بند کے پہلے شعر کی ردیف کیا ہے؟
الف) میری، میری
ب) تیری
ج) ہو جائے
د) کرنا
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) میری، میری
سوال 72۔ ’لب‘ کے معنی کیا ہیں؟
الف) چہرہ
ب) ہونٹ
ج) کان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) ہونٹ
سوال 73۔ بند کے دوسرے شعر میں شاعر نے کیا دعا مانگی؟
الف) دولت مل جائے
ب) تندرستی مل جائے
ج) بنگلہ اور کار مل جائے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
حصہ دہم۔ قواعدِ اردو
سوال 74۔ ’دور‘ کا متضاد کیا ہے؟
الف) قریب
ب) غریب
ج) آسمان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) قریب
سوال 75۔ ’راشد نے خط لکھا‘، اس جملے میں کون سا لفظ واحد ہے؟
الف) راشد
ب) خط
ج) لکھا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 76۔ ’لڑکا‘ لفظ کی جمع کیا ہے؟
الف) لڑکی
ب) لڑاکا
ج) لڑکے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) لڑکے
سوال 77۔ ’حیدر شیر کی طرح بہادر ہے‘، اس جملے میں ’شیر‘ کا مؤنث بتائیے۔
الف) گدھی
ب) شیرنی
ج) بکری
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) شیرنی
سوال 78۔ ’بیوی‘ لفظ کا مذکر کیا ہے؟
الف) بہن
ب) بھائی
ج) ماں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 79۔ لفظ ’قلم‘ میں حرفِ قاف پر کون سا اعراب ہے؟
الف) زبر
ب) زیر
ج) پیش
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) زبر
سوال 80۔ ناول کے لفظی معنی کیا ہیں؟
الف) نیا
ب) پرانا
ج) جدید
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) نیا
سوال 81۔ غزل کے معنی کیا ہیں؟
الف) بزرگوں کی باتیں کرنا
ب) پرانے لوگوں کی باتیں کرنا
ج) جوانوں کی باتیں کرنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 82۔ سوالیہ نشان کی علامت کون سی ہے؟
الف) ۔
ب) ،
ج) ؟
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) ؟
سوال 83۔ ’تاج محل ایک خوبصورت عمارت ہے‘، اس جملے میں ’تاج محل‘ کیا ہے؟
الف) اسمِ عام
ب) ضمیر
ج) صفت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 84۔ مبالغہ کی تعریف کیا ہے؟
الف) بڑھا چڑھا کر بیان کرنا
ب) جھوٹ بولنا
ج) سچ بولنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) بڑھا چڑھا کر بیان کرنا
سوال 85۔ ذوق کی شہرت کس صنف کی وجہ سے ہے؟
الف) قصیدہ
ب) مثنوی
ج) مرثیہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) قصیدہ
سوال 86۔ معنی کے اعتبار سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟
الف) دو
ب) آٹھ
ج) چار
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) دو
سوال 87۔ درجِ ذیل میں اسمِ معرفہ کی نشاندہی کیجیے۔
الف) کتاب
ب) پہاڑ
ج) گاؤں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 88۔ بامعنی لفظ کو کیا کہتے ہیں؟
الف) مفرد
ب) واحد
ج) مرکب
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 89۔ ’احمد کی گاڑی کالی ہے‘، اس جملے میں صفت کی نشاندہی کیجیے۔
الف) احمد
ب) گاڑی
ج) کالی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) کالی
سوال 90۔ ’بچے میدان میں کھیل رہے ہیں‘، اس جملے میں فعل کون سا ہے؟
الف) بچے
ب) میدان
ج) میں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 91۔ قدیم کی ضد کیا ہے؟
الف) جدید
ب) پرانی
ج) قدما
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) جدید
سوال 92۔ لفظ کی کتنی قسمیں ہیں؟
الف) چار
ب) تین
ج) دو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) دو
سوال 93۔ درجِ ذیل میں حرفِ مرکب کی مثال کون سی ہے؟
الف) ب
ب) ف
ج) پ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) پ
سوال 94۔ شعر کی جمع کیا ہے؟
الف) اشعار
ب) شعرا
ج) شاعر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) اشعار
سوال 95۔ ’وہ لوگ کام کر رہے تھے‘، یہ جملہ کس زمانے کو بیان کرتا ہے؟
الف) حال
ب) مستقبل
ج) ماضی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) ماضی
سوال 96۔ کس زبان کے معنی لشکر کے ہیں؟
الف) عربی
ب) اردو
ج) فارسی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) اردو
سوال 97۔ حمد میں کس کی بڑائی بیان کی جاتی ہے؟
الف) خدا کی
ب) رسول اللہ ﷺ کی
ج) والدین کی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ الف) خدا کی
سوال 98۔ ’اردو زبان کی شعری صرف غزل ہے‘، اس جملے میں غلط لفظ کی نشاندہی کیجیے۔
الف) اردو
ب) زبان
ج) صرف
د) غزل
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 99۔ دوست کا مترادف کیا ہے؟
الف) دشمن
ب) بھائی
ج) رفیق
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ج) رفیق
سوال 100۔ ’آگ بگولا ہونا‘ کا مطلب کیا ہے؟
الف) آگ لگ جانا
ب) بہت خفا ہونا
ج) بھوک لگنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ ب) بہت خفا ہونا
Preparing for the BPSC TRE 4.0 Urdu examination? Practising previous-year questions helps you understand question patterns and revise key topics. This page includes Urdu questions with answers from the BPSC TRE 1.0 examination held in 2023, covering Urdu literature, grammar, comprehension, vocabulary, idioms, synonyms, antonyms, and sentence structure.