BPSC TRE-1 TGT Class 9 & 10 Urdu Previous Year Question Paper 26-08-2023 with answers.

سوال 41۔ کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
‘کیا’ کو کیا کہیں گے؟

الف) استفہام
ب) حرفِ تعجب
ج) حرفِ نفریں
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) استفہام

سوال 42۔ دردِ منت کش دوا نہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
اچھا اور برا میں کون سا رشتہ ہے؟

الف) صفت موصوف
ب) فاعل مفعول
ج) تضاد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تضاد

سوال 43۔ سبق یاد کرو۔ اس میں فعل ‘یاد کرو’ کیا ہے؟

الف) فعل ماضی
ب) فعل حال
ج) فعل امر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) فعل امر

سوال 44۔ بستے ہیں ترے سائے میں سب شیخ و برہمن ‘سائے’ کے کیا معنی ہیں؟

الف) مسکن
ب) پناہ
ج) کسی شئے کا عکس
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) پناہ

سوال 45۔ گرمی سے مضطرب تھا زمانہ زمین پر
بھُن جاتا تھا جو گرتا تھا دانہ زمین پر
اس شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

الف) ترصیع
ب) لف و نشر
ج) مبالغہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) مبالغہ

سوال 46۔ ‘عبید’ کیا ہے؟

الف) اسم جمع
ب) اسم تصغیر
ج) اسم معرفہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 47۔ لشکر کش و تاجدار تھا وہ
دشمن کش وہ شہریار تھا وہ
کَش، کُش میں کون سی صنعت ہے؟

الف) تضاد
ب) حسنِ تعلیل
ج) تجنیسِ محرف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تجنیسِ محرف

سوال 48۔ لفظ ‘افضل’ کیا ہے؟

الف) اسم نکرہ
ب) موصوف
ج) اسم تفضیل
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) اسم تفضیل

سوال 49۔ ‘نظم’ کے لغوی معنی کیا ہیں؟

الف) لڑی پرونا
ب) آگے بڑھنا
ج) شاعری کرنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) لڑی پرونا

سوال 50۔ خالق نے دیے تھے چار فرزند
عاقل، دانا، ذکی، خردمند
چار فرزند کی مصرع ثانی میں چار صفتیں ترتیب سے بیان ہوئی ہیں، بتائیے کون سی صنعت ہے؟

الف) ترصیع
ب) لف و نشر غیر مرتب
ج) لف و نشر مرتب
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) لف و نشر مرتب

سوال 51۔ ‘مقابر’ کیا ہے؟

الف) قبر کی جمع
ب) قبر کی جمع الجمع
ج) جمع مقبرہ کی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) جمع مقبرہ کی

سوال 52۔ ‘بحیرہ’ کیا ہے؟

الف) بحر کی جمع
ب) اسم تفضیل
ج) بحر کی تصغیر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) بحر کی تصغیر

سوال 53۔ ہر شاخ ہے شگوفہ کاری
ثمرہ ہے قلم کا حمدِ باری
شعر کا موضوع کیا ہے؟

الف) شاخ کی تعریف
ب) حمد
ج) نعت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) حمد

سوال 54۔ کرتا ہے دو زباں سے یکسر
حمدِ حق و مدحتِ پیمبر
اس شعر میں ‘یکسر’ کے کیا معنی ہیں؟

الف) ایک سر
ب) ایک فرد
ج) پورے کا پورا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) پورے کا پورا

سوال 55۔ جن حروف کی مدد سے با معنی جملے بنتے ہیں انھیں کیا کہتے ہیں؟

الف) حرفِ شرط
ب) حرفِ تحسین
ج) حرفِ تاسف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 56۔ ‘آسمان سے باتیں کرنا’ سے کیا مراد ہے؟

الف) بہت مغرور ہونا
ب) نہایت بلند ہونا
ج) مہمل اور بے معنی باتیں کرنا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) نہایت بلند ہونا

سوال 57۔ ‘جان میں جان آنا’ سے کیا مراد ہے؟

الف) مردے کا زندہ ہو جانا
ب) اپنی بات پر اڑنا
ج) تسلی اور اطمینان ہو جانا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تسلی اور اطمینان ہو جانا

سوال 58۔ “مجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ“
اے (خدا) کیا ہے؟

الف) حرفِ تاسف
ب) حرفِ استفہام
ج) حرفِ ندا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) حرفِ ندا

سوال 59۔ شب کے مترادف کی نشاندہی کیجیے۔

الف) لیل
ب) رات
ج) قمر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 60۔ جملے میں اگر فعل کا فاعل معلوم ہو تو اسے کیا کہیں گے؟

الف) فعل لازم
ب) فعل ناقص
ج) فعل معروف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) فعل معروف

سوال 61۔ دو یا دو سے زائد الفاظ معناً ایک دوسرے سے قریب ہوں تو انھیں اصطلاح میں کیا کہتے ہیں؟

الف) متحارب
ب) متقارب
ج) مترادف
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) مترادف

سوال 62۔ غزل کے اشعار معنیً اور صورۃً ایک دوسرے سے پیوست ہوتے ہیں تو اسے کیا کہتے ہیں؟

الف) قطعہ بند
ب) قطعہ
ج) غزلِ مسلسل
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) غزلِ مسلسل

سوال 63۔ ‘مکول’ کا ہم معنی لفظ کیا ہے؟

الف) مسرت
ب) اداس
ج) فطرت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 64۔ زندگی کا مترادف کیا ہے؟

الف) زیست
ب) قسمت
ج) موت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) زیست

سوال 65۔ عیب کا مترادف کیا ہے؟

الف) ہنر
ب) حسن
ج) حکمت
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 66۔ راست گوئی کی ضد کیا ہے؟

الف) صلح جوئی
ب) دروغ گوئی
ج) نیکی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) دروغ گوئی

سوال 67۔ ‘احوال’ کیا ہے؟

الف) جمع احول کی
ب) لفظ مفرد
ج) حال کی جمع
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) حال کی جمع

سوال 68۔ ‘قمر’ کا ہم معنی لفظ کیا ہے؟

الف) مہتاب
ب) مہر
ج) شمس
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) مہتاب

سوال 69۔ ‘ضرب المثل’ کی دوسری اصطلاح کیا ہے؟

الف) محاورہ
ب) کہاوت
ج) روزمرہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) کہاوت

سوال 70۔ رباعی شاعری کی ایک صنف ہے۔ اس میں چار مصرعے ہوتے ہیں، اس کا کون سا مصرع سب سے جاندار اور رباعی کی روح سمجھا جاتا ہے؟

الف) پہلا
ب) تیسرا
ج) چوتھا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) چوتھا

سوال 71۔ خاکسار کے معنی خاک کی مانند ہوتے ہیں لیکن بول چال میں اس سے مراد کیا لیتے ہیں؟

الف) عقل مند
ب) حقیر، فقیر، عاجز
ج) خاک اڑانے والا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) حقیر، فقیر، عاجز

سوال 72۔ معمولی اور عام باتوں کو تحریر و تقریر میں اس طرح پیش کرنا کہ ہنسی آ جائے، اصطلاحِ نثر میں کیا کہلاتا ہے؟

الف) دل لگی کی باتیں
ب) قہقہہ
ج) مزاح
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) مزاح

سوال 73۔ نثر میں ایک ایسی صنف جس میں کرداروں، مکالموں اور مناظر کے ذریعے ایک کہانی پیش کی جاتی ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟

الف) رپورتاژ
ب) ڈرامہ
ج) ناولٹ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) ڈرامہ

سوال 74۔ بزرگانِ دین کی تعریف میں کہی گئی نظم کیا کہلاتی ہے؟

الف) مناجات
ب) منقبت
ج) ذکر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) منقبت

سوال 75۔ علاوہ شعر کے ‘بیت’ کے اور کیا معنی ہوتے ہیں؟

الف) زمین
ب) گھر
ج) قریہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) گھر

سوال 76۔ یہ وہ کہانی ہے جس میں ہندوی چھٹ
کسی اور بولی کا نہ میل ہے نہ پُٹ
سطرِ اوّل میں ‘چھٹ’ کے کیا معنی ہیں؟

الف) چھوٹا
ب) بالکل
ج) علاوہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) علاوہ

سوال 77۔ جب کسی مشابہت کی وجہ سے ایک چیز کو دوسری چیز کی مثال بتایا جاتا ہے تو اصطلاح میں اسے کیا کہتے ہیں؟

الف) مجازِ مرسل
ب) تشبیہ
ج) استعارہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) تشبیہ

سوال 78۔ نثر یا نظم میں جان بوجھ کر انجان بننے کو کیا کہتے ہیں؟

الف) استعجاب
ب) حسنِ تعلیل
ج) تجاہلِ عارفانہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تجاہلِ عارفانہ

سوال 79۔ ‘چوری اور اس کا کفارہ’ میں ‘کفارہ’ کے کیا معنی ہیں؟

الف) کافر ہونا
ب) انکار کرنا
ج) وہ بدلہ جو گنہگار کی طرف سے ادا ہو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) وہ بدلہ جو گنہگار کی طرف سے ادا ہو

سوال 80۔ شعر میں کسی تاریخی واقعے، قصے کہانی وغیرہ کی طرف اشارہ کرنے کو صنعتی اصطلاح میں کیا کہتے ہیں؟

الف) تشبیہ
ب) وجہِ مشبہ
ج) تلمیح
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تلمیح

سوال 81۔ ‘خطاب’ کیا ہے؟

الف) اسم مفعول
ب) اسم معرفہ
ج) اسم نکرہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) اسم معرفہ

سوال 82۔ ذیل کے کرداروں میں سے کون سا کردار ‘سیرِ پہلے درویش کی’ کا نہیں ہے؟

الف) خواجہ احمد
ب) سیدی بہار
ج) یوسف سوداگر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 83۔ “داستان گوئی من جملہ فنونِ سخن ہے۔ سچ ہے دل بہلانے کے لیے اچھا فن ہے”۔ داستان کے تعلق سے یہ خیال کس کا ہے؟

الف) غالب
ب) میر امن
ج) رجب علی بیگ سرور
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) غالب

سوال 84۔ نا طاقتی کو اس کی کہاں تک کروں بیاں
فاقوں کا اس کے اب میں کہاں تک کروں شمار
یہ شعر سودا کے کس قصیدہ سے ماخوذ ہے؟

الف) شہر آشوب
ب) تضحیکِ روزگار
ج) قصیدہ در ہجو مولوی ساجد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) تضحیکِ روزگار

سوال 85۔ “ہر زبان کی طرح اردو کو بھی سماجی ضروریات نے جنم دیا”۔ کس کا خیال ہے؟

الف) شوکت سبزواری
ب) احتشام حسین
ج) گیان چند جین
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) احتشام حسین

سوال 86۔ ڈرامہ ‘انارکلی’ میں کتنے مناظر ہیں؟

الف) 15
ب) 13
ج) 20
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) 13

سوال 87۔ برہان الدین جانم کا تعلق کس عہد سے تھا؟

الف) بہمنی
ب) قطب شاہی
ج) نظام شاہی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 88۔ “اتنی بات ہر شخص جانتا ہے کہ ہماری اردو زبان برج بھاشا سے نکلی ہے”۔ محمد حسین آزاد نے اپنا یہ خیال کس کتاب میں تحریر کیا ہے؟

الف) نیرنگِ خیال
ب) آبِ حیات
ج) ڈرامہ اکبر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) آبِ حیات

سوال 89۔ پیا باج پیالہ پیا جائے نا
پیا باج اک تل جیا جائے نا
کس کا شعر ہے؟

الف) قلی قطب شاہ
ب) ولیؔ
ج) خان آرزو
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) قلی قطب شاہ

سوال 90۔ غالب کے خطوط کا مجموعہ “اردوئے معلیٰ” کب شائع ہوا؟

الف) 1868ء
ب) 1874ء
ج) 1869ء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) 1869ء

سوال 91۔ افسانہ “معصوم بچہ” کتنے حصوں پر مشتمل ہے؟

الف) 3
ب) 4
ج) 7
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) 3

سوال 92۔ دیوانِ غالب کی تدوین تاریخی اعتبار سے کس نے کی؟

الف) امتیاز علی عرشی
ب) مالک رام
ج) رشید حسن خان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) امتیاز علی عرشی

سوال 93۔ “غبارِ خاطر” میں شامل آخری خط کب کا ہے؟

الف) 10 اگست 1943ء
ب) 16 ستمبر 1943ء
ج) 22 مئی 1943ء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) 16 ستمبر 1943ء

سوال 94۔ مالک رام کا مرتب کردہ “غبارِ خاطر” پہلی مرتبہ کب شائع ہوا؟

الف) 1947ء
ب) 1946ء
ج) 1987ء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) 1947ء

سوال 95۔ دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
یہ شعر فیض کے کس شعری مجموعہ سے ماخوذ ہے؟

الف) نقشِ فریادی
ب) دستِ صبا
ج) زنداں نامہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) نقشِ فریادی

سوال 96۔ کلیم الدین احمد نے اردو تنقید کو “معشوق کی موہوم کمر” اپنی کس کتاب میں کہا ہے؟

الف) عملی تنقید
ب) تنقید کی بھول بھلیاں
ج) اردو تنقید پر ایک نظر
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) اردو تنقید پر ایک نظر

سوال 97۔ میر تقی میر کس نواب کی دعوت پر لکھنؤ گئے؟

الف) واجد علی شاہ
ب) امجد علی شاہ
ج) شجاع الدولہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 98۔ کس درویش کی شادی بصرہ کی شہزادی سے ہوتی ہے؟

الف) پہلے
ب) دوسرے
ج) تیسرے
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) دوسرے

سوال 99۔ “اردو قصیدہ نگاری” کس کی تصنیف ہے؟

الف) ابو محمد سحر
ب) محمود الٰہی
ج) علی جواد زیدی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 100۔ ابوالکلام آزاد نے ‘غبارِ خاطر’ کے خطوط میں سب سے زیادہ اشعار کس شاعر کے استعمال کیے ہیں؟

الف) غالب
ب) مومن
ج) اقبال
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) غالب

سوال 101۔ “اردو قصیدہ نگاروں میں سودا سب کے سرخیل ہیں”۔ کس کا قول ہے؟

الف) عبدالقادر سرور
ب) سید سلیمان ندوی
ج) عبدالسلام ندوی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) عبدالسلام ندوی

سوال 102۔ زباں پہ آہ کے ساتھ اس کا نام آتا ہے
یہ درد کیا شبِ فرقت میں کام آتا ہے
یہ شعر کس کا ہے؟

الف) سودا
ب) جوش
ج) غالب
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 103۔ “غزل شاعری نہیں تہذیب بھی ہے”۔ یہ کس کا قول ہے؟

الف) رشید احمد صدیقی
ب) آل احمد سرور
ج) شبلی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) رشید احمد صدیقی

سوال 104۔ وہ دل کہ تیرے لئے بیقرار اب بھی ہے
وہ آنکھ جس کو تیرا انتظار اب بھی ہے
یہ شعر فیض کے کس شعری مجموعہ سے ماخوذ ہے؟

الف) نقشِ فریادی
ب) دستِ صبا
ج) زنداں نامہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) نقشِ فریادی

سوال 105۔ تحریکِ آزادی کے حوالے سے کس نے شاعری کی؟

الف) فانی
ب) انیس
ج) حالی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 106۔ کس نے غزل اور قصیدہ کو ناپاک دفتر اور عفونت میں سنڈاس سے بدتر قرار دیا ہے؟

الف) کلیم الدین احمد
ب) حالی
ج) آل احمد سرور
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) حالی

سوال 107۔ درجِ ذیل میں سے صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

الف) ستارہ — انارکلی کی چھوٹی بہن
ب) ثریا — دل آرام کی رازدار
ج) دل آرام — اکبر کی بیوی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 108۔ میر تقی میر کی مشہور مثنوی “شعلۂ عشق” کو نثر میں کس نے منتقل کیا؟

الف) سودا
ب) میر حسن
ج) کلیم الدین احمد
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 109۔ “وہ فارسی کے اتنے ہی بڑے اہلِ قلم تھے جتنے بڑے اردو کے” — غالب سے متعلق یہ تحریر کس کی ہے؟

الف) عبدالرحمٰن بجنوری
ب) امتیاز علی عرشی
ج) رشید حسن خان
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 110۔ “تاریخِ سکندری” کس کی مثنوی ہے؟

الف) غواصی
ب) میر حسن
ج) نصرتی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) نصرتی

سوال 111۔ میر کو “میر خمیر” کس نے کہا؟

الف) سودا
ب) قائم چاندپوری
ج) مصحفی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) قائم چاندپوری

سوال 112۔ فیض کی نظم کا عنوان ہے:

الف) برکھا رُت
ب) ایک لڑکا
ج) ساقی نامہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 113۔ “کلیاتِ میر” کب شائع ہوئی؟

الف) 1879ء
ب) 1852ء
ج) 1811ء
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) 1811ء

سوال 114۔ اردو کی تمام ضمیریں کن زبانوں سے ماخوذ ہیں؟

الف) عربی اور فارسی
ب) ترکی اور فارسی
ج) انگریزی اور لاطینی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 115۔ “ہمایوں فال” کس مثنوی کا کردار ہے؟

الف) گلشنِ عشق
ب) پھول بن
ج) علی نامہ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) پھول بن

سوال 116۔ اردو افسانے کا تیسرا دور کب سے شروع ہوا؟

الف) تقسیمِ ملک قبل
ب) تقسیمِ ملک کے بعد
ج) 1935ء کے لگ بھگ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) تقسیمِ ملک کے بعد

سوال 117۔ “اردو زبان اور فنِ داستان گوئی” کے مصنف کون ہیں؟

الف) کلیم الدین احمد
ب) احتشام حسین
ج) اطہر پرویز
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) کلیم الدین احمد

سوال 118۔ “شہادت الحقیقت” کے مصنف کون ہیں؟

الف) میراں جی
ب) گیسو دراز
ج) امین الدین علی
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) میراں جی

سوال 119۔ “لڑکا تھر تھر کانپتا ہوا آ کر آنگن میں کھڑا ہو جاتا ہے کہ خدا جانے کیا آفت نازل ہونے والی ہے۔ چھوٹا بچہ کھڑکی سے چوہے کی طرح جھانک رہا ہے۔ آپ جامے سے باہر ہیں۔ ہاتھ میں چھڑی ہے۔” یہ اقتباس پریم چند کے کس افسانہ سے ماخوذ ہے؟

الف) مالکن
ب) گلی ڈنڈا
ج) سوانگ
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 120۔ شاہ حاتم نے کس کے بارے میں کہا تھا کہ “ہمارا پہلوانِ سخن مر گیا”؟

الف) غالب
ب) آرزو
ج) سودا
د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) سودا

Looking for the BPSC TGT Urdu previous year question paper with answers? Solving previous-year MCQs is one of the best ways to prepare for the BPSC TRE 4.0 Urdu exam, as it shows the exam pattern and the most repeated topics. This page includes all 80 Urdu questions (Q41–120) from Paper 3 of the BPSC TRE 1.0 TGT examination held on 26 August 2023, with all five options and the correct answer for each question. The questions cover Urdu grammar, literary devices (sanaat), vocabulary, idioms, synonyms, antonyms, proverbs, poetry, prose, masnavi, qasida, dastan, and important writers and poets such as Ghalib, Mir, Sauda, Faiz, and Premchand.

Scroll to Top