BPSC TRE-2 TGT Urdu Class 9-10 Previous Year Question Paper 08-12-2023 with Solved Questions

اقتباس – 1

پنڈت برج نرائن چکبست 1882ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن لکھنؤ تھا۔ یہیں آ کر تعلیم و تربیت حاصل کی۔ 1908ء میں ایل۔ایل۔بی پاس کرنے کے بعد وکالت شروع کی۔ اپنی ذہانت، فطانت، محنت اور قابلیت کی بدولت بہت جلد مشہور ہو گئے۔ ابھی آپ کا آفتابِ وکالت، دنیائے وکالت کو منور بھی نہ کرنے پایا تھا کہ گہنا گیا۔ ایک مقدمہ کے سلسلے میں 12 فروری 1926ء کو رائے بریلی گئے۔ شام کو واپس آ رہے تھے۔ ٹرین میں سوار ہوتے ہی فالج کا حملہ ہوا۔ چند گھنٹوں کے اندر ہی دم توڑ دیا۔ قدرت نے بڑی فیاضی کے ساتھ چکبست کو شاعری کا ملکہ عطا کیا تھا۔ انہوں نے وطن پرستی کو اپنی نظموں کا موضوع بنایا۔ ’خاکِ ہند‘ ان کی مشہور نظم ہے جس میں ہندوستان کی عظمت کا بیان بہت عقیدت سے کیا گیا ہے۔

سوال 71۔ چکبست کہاں پیدا ہوئے؟

الف) لکھنؤ

ب) الٰہ آباد

ج) فیض آباد

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) فیض آباد

سوال 72۔ ابھی آپ کا آفتابِ وکالت، دنیائے وکالت کو منور بھی نہ کرنے پایا تھا کہ گہنا گیا۔

اس جملے میں تراکیب کی نشاندہی کیجیے:

الف) منور

ب) آفتابِ وکالت

ج) دنیائے وکالت

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 73۔ چکبست کس لئے رائے بریلی گئے؟

الف) مشاعرہ میں شرکت کے لئے

ب) تفریح کے لئے

ج) مقدمہ کی پیروی کے لئے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) مقدمہ کی پیروی کے لئے

سوال 74۔ چکبست کی نظموں کا موضوع کیا ہے؟

الف) سیاست

ب) وطن پرستی

ج) تعلیم و تربیت

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) وطن پرستی

سوال 75۔ چکبست کی تعلیم و تربیت کہاں ہوئی؟

الف) فیض آباد

ب) رائے بریلی

ج) لکھنؤ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) لکھنؤ

اقتباس – 2

سرسید احمد خاں 17 اکتوبر 1817ء کو دہلی کے ایک علم دوست اور آسودہ حال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ عالمگیر ثانی نے ان کے دادا کو جواد الدولہ کا خطاب دیا تھا۔ سرسید احمد کی پرورش میں ان کی والدہ کا بڑا ہاتھ تھا۔ اس وقت دہلی کے بڑے بڑے علماء سے سرسید نے تعلیم حاصل کی۔ ان کی ملازمت کا آغاز 1838ء سے ہوا۔ سر رشتہ داری سے شروعات کر کے صدر امین کے عہد تک پہنچے۔ دورانِ ملازمت انہوں نے ’آثارالصنادید‘ لکھی جس میں دہلی کی تاریخی عمارتوں اور بزرگوں کے حالات ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ابوالفضل کی تاریخ ’آئینِ اکبری‘ کی تصحیح بھی کی۔ 1862ء میں انہوں نے سائنٹفک سوسائٹی کے نام سے ایک انجمن قائم کی۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ نئے علوم کی کتابیں اردو میں شائع کی جائیں۔ 1869ء میں انگلستان کا سفر کیا۔ واپس آ کر 1870ء میں اپنا رسالہ ’تہذیب الاخلاق‘ جاری کیا۔ اس رسالے نے اردو نثر کو بہت فائدہ پہنچایا۔ سلیس اور رواں اردو کو رواج دیا۔

سوال 76۔ کس نے سرسید کے دادا کو جواد الدولہ کا خطاب دیا؟

الف) واجد علی شاہ نے

ب) بہادر شاہ نے

ج) عالمگیر ثانی نے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) عالمگیر ثانی نے

سوال 77۔ سرسید کی تربیت میں کس کا اہم حصہ ہے؟

الف) والد

ب) والدہ

ج) علماء

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) والدہ

سوال 78۔ ’آئینِ اکبری‘ کس نے لکھی؟

الف) سرسید

ب) عالمگیر ثانی

ج) ابوالفضل

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) ابوالفضل

سوال 79۔ سرسید نے کس سنہ میں سائنٹفک سوسائٹی قائم کیا؟

الف) 1862ء

ب) 1869ء

ج) 1870ء

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) 1862ء

سوال 80۔ سرسید نے کون سا رسالہ جاری کیا؟

الف) تہذیب الاخلاق

ب) خطباتِ احمدیہ

ج) آثارالصنادید

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) تہذیب الاخلاق

اقتباس – 3

ابوالکلام آزاد کی ولادت 1888ء میں مکہ معظمہ میں ہوئی۔ ان کا نام احمد، تاریخی نام فیروز بخت، لقب ابوالکلام اور تخلص آزاد تھا۔ وہ تحریکِ آزادی کے ایک پرجوش مجاہد، صاحبِ طرز ادیب، بے باک صحافی، بے مثال خطیب اور دیدہ ور عالم دین تھے۔ کم عمری سے سیاست و صحافت کی طرف توجہ کی۔ 1912ء میں ’الہلال‘ جاری کیا۔ اس اخبار نے تحریکِ آزادی کو تقویت دینے میں اہم رول ادا کیا۔ آزاد کے اداریے ملک میں تہلکہ مچا دیتے تھے۔ کئی بار اس اخبار کی ضمانت ضبط ہوئی۔ ’الہلال‘ بند ہوا تو ’البلاغ‘ جاری کیا۔ مولانا نے ’تذکرہ‘ کے نام سے اپنے خاندانی حالات لکھے۔ انھیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔ انھوں نے جیل ہی میں خطوط لکھے جو ’غبارِ خاطر‘ کے نام سے شائع ہوئے۔ یہ خطوط انھوں نے اپنے دوست مولانا حبیب الرحمٰن شیروانی کے نام لکھے۔ 1923ء میں انھیں انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت سونپی گئی۔ جب ملک آزاد ہوا، حکومت قائم ہوئی تو انھیں وزیرِ تعلیم بنایا گیا۔ 1958ء میں ان کا انتقال دہلی میں ہوا۔ ان کی آخری آرامگاہ وہیں ہے۔

سوال 81۔ ابوالکلام کا تاریخی نام کیا ہے؟

الف) احمد

ب) فیروز بخت

ج) آزاد

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) فیروز بخت

سوال 82۔ Journalist کے لئے اردو میں کون سی اصطلاح استعمال ہوتی ہے؟

الف) مدیر

ب) ادیب

ج) صحافی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) صحافی

سوال 83۔ ’الہلال‘ کیا ہے؟

الف) خطوط کا مجموعہ

ب) ترجمہ

ج) مضامین کا مجموعہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 84۔ حبیب الرحمٰن شیروانی کے نام جو خطوط لکھے وہ کس نام سے شائع ہوئے؟

الف) غبارِ خاطر

ب) کاروانِ خیال

ج) البلاغ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) غبارِ خاطر

سوال 85۔ کس سنہ میں مولانا آزاد انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بنے؟

الف) 1923ء میں

ب) 1940ء میں

ج) 1947ء میں

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) 1923ء میں

اقتباس – 4

اونٹ پر دو مسافر ریگستان میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔ چلتے چلتے دونوں ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں بہت سے درخت تھے۔ دونوں ایک درخت کے سائے میں بیٹھ گئے اور کھانے کے لیے اپنی اپنی روٹیاں نکالیں۔ پہلے مسافر کے پاس پانچ روٹیاں تھیں اور دوسرے مسافر کے پاس تین روٹیاں تھیں۔ انھوں نے روٹیوں کے کئی ٹکڑے کیے اور بسم اللہ کہہ کر کھانا شروع کیا۔ اتنے میں ایک اور مسافر بھی ادھر سے گزرا۔ انھوں نے اسے بھی بلا لیا اور تینوں نے مل کر روٹیاں کھائیں۔ روٹیاں کھانے کے بعد تیسرے مسافر نے دونوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں آٹھ درہم دیے۔ پہلا مسافر پانچ درہم لینا چاہتا تھا اور دوسرے مسافر کو تین درہم دینا چاہتا تھا۔ مگر دوسرا مسافر چار درہم لینا چاہتا تھا۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔

سوال 86۔ مسافر کہاں سفر کر رہے تھے؟

الف) سمندر میں

ب) جنگل میں

ج) شہر میں

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 87۔ دونوں مسافر کھانے کیلئے کہاں بیٹھ گئے؟

الف) درخت کے سائے میں

ب) جنگل میں

ج) سمندر کے کنارے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) درخت کے سائے میں

سوال 88۔ پہلے مسافر کے پاس کتنی روٹیاں تھیں؟

الف) تین

ب) دو

ج) چار

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 89۔ جب دونوں کھانے بیٹھے تو کیا ہوا؟

الف) ایک اور مسافر بھی ادھر سے گزرا

ب) ایک فقیر وہاں سے گزرا

ج) ایک تاجر وہاں سے گزرا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) ایک اور مسافر بھی ادھر سے گزرا

سوال 90۔ تیسرے مسافر نے دونوں کو کتنے درہم دیے؟

الف) تین

ب) پانچ

ج) آٹھ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) آٹھ

اقتباس – 5

یوں تو ہندوستان میں بہت سی عظیم اور حسین فنِ تعمیر کے نمونے موجود ہیں لیکن تاج محل کی عمارت سب سے دلکش اور بے مثال ہے۔ اسے صناعی اور حسن کے اعتبار سے دنیا کی عظیم عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں فارسی، ترکی، ہندوستانی اور اسلامی طرزِ تعمیر کے اجزا کا حسین امتزاج ہے۔ 1983ء میں یونیسکو (UNESCO) نے اسے عالمی ثقافتی ورثے میں شمار کیا ہے۔ اسے ہندوستان کے اسلامی فن کا عملی اور نایاب نمونہ بھی کہا گیا ہے۔ شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی زوجہ ملکہ ممتاز محل کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے اس کا مقبرہ دریائے جمنا کے ساحل پر بنایا۔ استاد احمد لاہوری کو عام طور پر اس کا معمار خیال کیا جاتا ہے۔ اس کی تعمیر میں ساڑھے چار کروڑ روپیے صرف ہوئے۔ تمام عمارت سنگِ مرمر کی ہے۔ مقبرے کے اندر اور باہر پچی کاری کی صورت میں ’’قرآنِ مجید‘‘ کی آیات نقش ہیں۔ اسے 2007ء میں دورِ جدید کے سات عجائبات میں شامل کیا گیا۔

سوال 91۔ کس سنہ میں یونیسکو نے تاج محل کو عالمی ثقافتی ورثے میں شمار کیا؟

الف) 1947ء میں

ب) 1950ء میں

ج) 1983ء میں

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) 1983ء میں

سوال 92۔ تاج محل کی تعمیر میں اسلامی طرزِ تعمیر کے علاوہ کس طرزِ تعمیر کے اجزاء کا ملاپ نظر آتا ہے؟

الف) فارسی

ب) ترکی

ج) ہندوستانی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 93۔ تاج محل کو کس دور کے سات عجائبات میں شمار کیا گیا؟

الف) مغلیہ

ب) جدید

ج) قدیم

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) جدید

سوال 94۔ ’عجائبات‘ کا واحد کیا ہے؟

الف) عجب

ب) عجوبہ

ج) عجائب خانہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) عجوبہ

سوال 95۔ تاج محل کس دریا کے ساحل پر بنایا گیا ہے؟

الف) راوی

ب) گنگا

ج) جمنا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) جمنا

سوال 96۔ ایسے فعل جن میں زمانۂ حال اور زمانۂ مستقبل دونوں پائے جائیں، ان کو کیا کہتے ہیں؟

الف) فعلِ حال

ب) فعلِ مضارع

ج) فعلِ ماضی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) فعلِ مضارع

سوال 97۔ مندرجہ ذیل میں سے مؤنث کی نشاندہی کیجیے

الف) قول

ب) بات

ج) تحریر

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 98۔ درج ذیل میں سے کون سے لفظ میں سابقہ کا استعمال ہوا ہے؟

الف) جادوگر

ب) دواخانہ

ج) آزادی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 99۔ اسمِ جامد کی کتنی قسمیں ہیں؟

الف) دو

ب) تین

ج) پانچ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) دو

سوال 100۔ وہ نام جو کسی خوبی یا برائی کی وجہ سے پڑ جائے، کیا کہلاتا ہے؟

الف) اسمِ عام

ب) لقب

ج) تخلص

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) لقب

سوال 101۔ ’باغیچہ‘ کیا ہے؟

الف) اسمِ مکبر

ب) اسمِ ظرف

ج) اسمِ مصغر

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) اسمِ مصغر

سوال 102۔ درج ذیل میں سے ان الفاظ کی نشاندہی کیجیے جو بعض معنوں میں مذکر اور بعض معنوں میں مؤنث ہوتے ہیں

الف) آب

ب) عرض

ج) مغرب

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 103۔ ’ابتدا‘ کی ضد کیا ہے؟

الف) شروعات

ب) انتہا

ج) آغاز

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) انتہا

سوال 104۔ ’پارسن‘ کا مذکر کیا ہے؟

الف) پارسی

ب) پارسائی

ج) پارس

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) پارسی

سوال 105۔ ’سنار‘ کا مؤنث کیا ہے؟

الف) سنارن

ب) سنارنی

ج) سناری

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) سنارن

سوال 106۔ زمانہ کے لحاظ سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟

الف) دو

ب) تین

ج) چھ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) تین

سوال 107۔ مندرجہ ذیل جملوں میں کون سا فعل ہے؟

’جلدی جلدی پڑھ۔ اس طرح لکھ، سبق سنا۔‘

الف) فعلِ مضارع

ب) فعلِ امر

ج) فعلِ نہی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) فعلِ امر

سوال 108۔ ’ہم آئے‘ کون سا صیغہ ہے؟

الف) جمع مؤنث غائب

ب) واحد متکلم

ج) جمع مذکر غائب

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 109۔ ’ڈینگ ہانکنا‘ کے کیا معنی ہیں؟

الف) شیخی بگھارنا

ب) اترانا

ج) تعلّی کرنا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 110۔ درج ذیل شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں

خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں

الف) حسنِ تعلیل

ب) لف و نشر

ج) تجاہلِ عارفانہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) تجاہلِ عارفانہ

سوال 111۔ ’حامد اور سعید دلی گئے‘۔ اس جملے میں ’اور‘ کیا ہے؟

الف) حرفِ جار

ب) حرفِ عطف

ج) حرفِ علت

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) حرفِ عطف

سوال 112۔ قواعد میں ’الف‘، ’واؤ‘ اور ’یائے‘ کے علاوہ دیگر تمام حروف کو کیا کہتے ہیں؟

الف) حروفِ علت

ب) حروفِ مکتوبی

ج) حروفِ صحیح

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) حروفِ صحیح

سوال 113۔ غزل کے سب سے بہتر شعر کو کیا کہتے ہیں؟

الف) شاہ بیت

ب) بیت الغزل

ج) تغزل

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 114۔ خواب اور خوش میں جو ’واؤ‘ ہے اسے کیا کہتے ہیں؟

الف) واؤ معروف

ب) واؤ مجہول

ج) واؤ معدولہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) واؤ معدولہ

سوال 115۔ اصطلاحِ شعر میں قافیے کے بعد آنے والے مکرر لفظ یا الفاظ کو کیا کہتے ہیں؟

الف) فعلِ اصلی

ب) قافیۂ معمولہ

ج) ردیف

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) ردیف

سوال 116۔ یہ بھی نہ پوچھا صیاد نے

کون رہا کون رہ گیا

اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟

الف) تجنیس

ب) اشتقاق

ج) تضاد

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) اشتقاق

سوال 117۔ جس سے کسی چیز کو تشبیہ دیتے ہیں، اسے کیا کہتے ہیں؟

الف) مشبہ

ب) مشبہ بہ

ج) غرضِ تشبیہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) مشبہ بہ

سوال 118۔ ہستی اپنی حباب کی سی ہے

یہ نمائش سراب کی سی ہے

اس شعر میں ’ہستی‘ کو کس سے تشبیہ دی گئی ہے؟

الف) نمائش

ب) سراب

ج) حباب

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) حباب

سوال 119۔ انگریزی لفظ Simile کے لیے علمِ بیان میں کون سی اصطلاح مستعمل ہے؟

الف) مجازِ مرسل

ب) کنایہ

ج) استعارہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 120۔ مکتوب الیہ سے کیا مراد ہے؟

الف) خط لکھنے والا

ب) مضمونِ خط

ج) جس کے نام خط لکھا جائے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) جس کے نام خط لکھا جائے

سوال 121۔ ’مکتوب‘ کی جمع کیا ہے؟

الف) مکاتب

ب) مکاتیب

ج) مکاتبت

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) مکاتیب

سوال 122۔ ’قریب‘ کی ضد کیا ہے؟

الف) نزدیک

ب) قرب

ج) پاس

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 123۔ ’مجلس‘ کی جمع کیا ہے؟

الف) جلوس

ب) مجالس

ج) جلسے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) مجالس

سوال 124۔ درج ذیل میں سے محاورے کی نشاندہی کیجیے

الف) ہاتھ کنگن کو آرسی کیا

ب) ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

ج) پاپڑ بیلنا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) پاپڑ بیلنا

سوال 125۔ ’کھچڑی پکانا‘ سے کیا مراد ہے؟

الف) خفیہ صلاح مشورہ کرنا

ب) بہت شور و غل کرنا

ج) خوفزدہ ہونا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) خفیہ صلاح مشورہ کرنا

سوال 126۔ ’تشبیب‘ کس صنف کا حصہ ہے؟

الف) نظمِ معریٰ

ب) مرثیہ

ج) قصیدہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) قصیدہ

سوال 127۔ درج ذیل میں سے ’سابقہ‘ کی نشاندہی کیجیے

الف) ان مول

ب) پردیس

ج) خوش بو

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 128۔ ایک ایسی نظم جس کا ہر بند تین مصرعوں پر مشتمل ہو، کیا کہلاتی ہے؟

الف) مثمن

ب) مثلث

ج) مربع

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) مثلث

سوال 129۔ ایسا اسم جو اوزار یا ہتھیار کا نام ہو، کیا کہلاتا ہے؟

الف) اسمِ ظرف

ب) اسمِ ذات

ج) اسمِ عام

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 130۔ حرفِ شمسی کتنے ہیں؟

الف) پانچ

ب) سات

ج) چودہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) چودہ

سوال 131۔ درج ذیل جملوں میں ماضیِ بعید کی نشاندہی کیجیے

الف) احمد آیا

ب) احمد آیا تھا

ج) احمد آیا ہو گا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) احمد آیا تھا

سوال 132۔ درج ذیل جملوں میں متضاد جملے کی نشاندہی کیجیے

الف) تجارت میں فائدہ بھی ہے نقصان بھی

ب) مہمانوں کے آنے سے خوشی ہوتی جانے سے غم

ج) زیادہ سونے سے صحت متاثر ہوتی ہے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 133۔ ’اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی‘ میں ’کون سی‘ کیا ہے؟

الف) ضمیرِ اشارہ

ب) ضمیرِ استفہام

ج) ضمیرِ تنکیر

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) ضمیرِ استفہام

سوال 134۔ Blank verse کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

الف) نظمِ آزاد

ب) پابند نظم

ج) نثری نظم

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 135۔ رباعی کے بارے میں درج ذیل میں سے کون سا بیان/بیانات صحیح ہیں؟

الف) ربع سے مشتق ہے بمعنی چار

ب) 24 مخصوص اوزان میں رباعی کہی جاتی ہے

ج) رباعی کے چاروں مصرعوں میں قافیہ لایا جا سکتا ہے

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 136۔ اردو کی پہلی مثنوی کون سی ہے؟

الف) کدم راؤ پدم راؤ

ب) قطب مشتری

ج) پھولبن

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) کدم راؤ پدم راؤ

سوال 137۔ محمد حسین آزاد نے کسے اردو شاعری کا باوا قرار دیا؟

الف) امیر خسرو

ب) میر تقی میر

ج) ولی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) ولی

سوال 138۔ ’اردو پنجاب سے نکلی‘ یہ کس کا خیال ہے؟

الف) مسعود حسین خاں

ب) احتشام حسین

ج) گیان چند جین

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 139۔ ’بانگِ درا‘ کس کا شعری مجموعہ ہے؟

الف) حالی

ب) شبلی

ج) اقبال

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) اقبال

سوال 140۔ اردو میں سب سے پہلے کس نے ناول لکھے؟

الف) مولوی نذیر احمد

ب) شرر

ج) رسوا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) مولوی نذیر احمد

سوال 141۔ ’یادگارِ غالب‘ کیا ہے؟

الف) مضامین کا مجموعہ

ب) شعری مجموعہ

ج) خطوط کا مجموعہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 142۔ ڈراما ’انارکلی‘ میں سلیم کے دوست کا نام کیا ہے؟

الف) دلاور

ب) بختیار

ج) رائے بہادر

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) بختیار

سوال 143۔ درج ذیل میں ناول نگار کون ہیں؟

الف) عبدالحلیم شرر

ب) پریم چند

ج) قرۃ العین حیدر

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

سوال 144۔ مولانا الطاف حسین حالی نے کس کی فرمائش پر مسدسِ مد و جزرِ اسلام لکھا؟

الف) غالب

ب) آزاد

ج) سرسید

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) سرسید

سوال 145۔ کس اردو شاعر کو خدائے سخن کہا گیا؟

الف) ولی

ب) میر تقی میر

ج) غالب

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) میر تقی میر

سوال 146۔ سید سلیمان ندوی نے اردو زبان کے آغاز کا سہرا کس علاقے کے سر باندھا ہے؟

الف) دہلی

ب) پنجاب

ج) سندھ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ج) سندھ

سوال 147۔ ’گئودان‘ کیا ہے؟

الف) داستان

ب) ناول

ج) انشائیوں کا مجموعہ

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ب) ناول

سوال 148۔ ’سحرالبیان‘ کس کی مثنوی ہے؟

الف) میر اثر

ب) میر تقی میر

ج) دیا شنکر نسیم

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

سوال 149۔ درج ذیل میں سے کس کا تعلق ترقی پسند تحریک سے تھا؟

الف) فیض احمد فیض

ب) چکبست

ج) اختر شیرانی

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ الف) فیض احمد فیض

سوال 150۔ مرثیہ نگار کی حیثیت سے کون مشہور ہیں؟

الف) میر انیس

ب) مرزا دبیر

ج) سودا

د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں

جواب۔ د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد

Scroll to Top