
اقتباس – 1
’’مولانا محمد علی بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے میں بہت تیز تھے۔ رام پور میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ یہاں سے انھوں نے بی اے کی ڈگری لی اور اوّل نمبر سے کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے انگلستان چلے گئے اور وہاں چار سال تک رہے۔
انگلستان سے لوٹنے کے بعد مولانا محمد علی ریاست بڑودہ میں ملازم ہو گئے۔ لیکن وہ ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے تھے اس لئے ملازمت ترک کر کے انھوں نے انگریزی میں ’کامریڈ‘ اور اردو میں ’ہمدرد‘ نامی اخبارات نکالے۔ اس وقت تک ہندوستان پر انگریزوں کا قبضہ تھا۔ مولانا محمد علی ہندوستان کو آزاد کرانے کی کوشش میں حصہ لینے لگے۔ اس وقت جنوبی افریقہ میں گاندھی جی بھی انگریزوں کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔ گاندھی جی افریقہ سے لوٹے تو انھوں نے دیکھا کہ مولانا محمد علی اور ان کے بڑے بھائی مولانا شوکت علی بھی انگریزوں کی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ مولانا محمد علی اور گاندھی جی کا مقصد ایک تھا اس لئے دونوں میں دوستی ہو گئی۔
پہلی جنگ عظیم میں ترکوں کو انگریزوں کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ انگریز ترکی حکومت کے خلیفہ کو تخت سے اتارنا چاہتے تھے۔ دنیا بھر کے مسلمان ترکی خلیفہ کو اپنا خلیفہ مانتے تھے اور ان کی عزت کرتے تھے اس لئے سب مسلمان اس بات سے ناراض تھے۔ ہندوستانی مسلمان بھی نہیں چاہتے تھے کہ ترکی کے خلیفہ کو تخت سے اتارا جائے۔ مولانا محمد علی نے اس معاملے میں انگریزوں کی مخالفت کی اور پورے ملک میں ایک تحریک چلائی جسے ’خلافت تحریک‘ کہتے ہیں۔ گاندھی جی نے بھی اس تحریک کا ساتھ دیا اور ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ انگریزوں کا بائیکاٹ کریں‘‘۔
سوال 41. مولانا محمد علی نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
(الف) لکھنؤ
(ب) رام پور
(ج) علی گڑھ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) رام پور
سوال 42. وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے کون سے ملک گئے؟
(الف) جرمنی
(ب) پیرس
(ج) انگلستان
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) انگلستان
سوال 43. محمد علی نے ملازمت کیوں چھوڑ دی؟
(الف) بیمار ہونے کی وجہ سے
(ب) ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لئے
(ج) تجارت کی وجہ سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لئے
سوال 44. انگلستان سے لوٹنے کے بعد وہ کہاں ملازم ہوئے؟
(الف) ریاست بڑودہ
(ب) ریاست بھوپال
(ج) ریاست بنگال
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ریاست بڑودہ
سوال 45. محمد علی نے کون سی تحریک چلائی؟
(الف) ریشمی رومال تحریک
(ب) ترقی پسند تحریک
(ج) عدم بغاوت تحریک
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
اقتباس – 2
میرا یہ رفیق اصل میں میرے منجھلے بھائی کا دوست تھا۔ یہ دونوں ہم سبق تھے۔ میں اس کی کمزوریوں سے واقف تھا، مگر اسے وفادار دوست سمجھتا تھا۔ میری ماں نے، میرے بڑے بھائی نے، میری بیوی نے مجھے متنبہ کیا کہ تمہاری صحبت خراب ہے۔ بیوی کی بات تو میں شوہری کے غرور میں کب سنتا تھا، لیکن ماں اور بڑے بھائی کی رائے کے خلاف عمل کرنے کی مجھ میں ہمت نہ تھی۔ پھر بھی میں ان سے عذر معذرت کی اور کہا ’’میں جانتا ہوں کہ اس میں وہ کمزوریاں ہیں جو آپ نے بتائیں مگر آپ کو اس کی اچھائیوں کی خبر نہیں۔ وہ مجھے گمراہ نہیں کر سکتا کیونکہ میں اس سے اس نیت سے ملتا ہوں کہ اس کی اصلاح کروں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر وہ اپنے اطوار درست کرے تو بڑا اچھا آدمی ہو جائے گا۔ میری التجا ہے کہ آپ میری طرف سے تردد نہ کریں‘‘۔
سوال 46. ’رفیق‘ کے کیا معنی ہیں؟
(الف) دوست
(ب) دشمن
(ج) جلیس
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) دوست
سوال 47. ’اطوار‘ کا واحد کیا ہے؟
(الف) طریقہ
(ب) طور
(ج) طہور
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) طور
سوال 48. ’متنبہ کیا‘ سے کیا مراد ہے؟
(الف) خبردار کیا
(ب) ڈانٹا
(ج) گفتگو کی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) خبردار کیا
سوال 49. لفظ ’اصلاح‘ کی جمع کیا ہے؟
(الف) صلح
(ب) صلاح
(ج) اصلاحات
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) اصلاحات
سوال 50. لفظ ’تردد‘ کے کیا معنی ہیں؟
(الف) تشویش
(ب) پریشانی
(ج) الجھن
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
اقتباس – 3
سید احمد خاں دہلی کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سید احمد نے اپنے زمانے کے اہلِ کمال سے فیض حاصل کیا۔ 1839ء میں انھوں نے انگریزی سرکار کی ملازمت اختیار کی اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کی تقرری ہوئی۔ 1862ء میں جب وہ غازی پور میں تھے، انہوں نے ’سائنٹفک سوسائٹی‘ کے نام سے ایک انجمن بنائی۔ اس انجمن کا مقصد ہندوستانیوں میں مختلف علوم، خاص کر سائنسی علوم کے مطالعے کو فروغ دینا تھا۔ 1869ء میں سید احمد خاں ایک سال کے لیے انگلستان گئے۔ واپس آ کر انھوں نے انگریزی کے علمی اور سماجی رسالوں کی طرز پر اپنا ایک رسالہ ’تہذیب الاخلاق‘ جاری کیا۔ اس سے اردو میں مضمون نگاری کو بہت ترقی ملی۔
سوال 51. ’علوم‘ کا واحد کیا ہے؟
(الف) عالم
(ب) علامہ
(ج) علم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) علم
سوال 52. ’معزز‘ کے کیا معنی ہیں؟
(الف) عزت دار
(ب) با وقعت
(ج) شریف
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 53. رسالہ ’تہذیب الاخلاق‘ کس نے جاری کیا؟
(الف) مولانا ابوالکلام آزاد
(ب) مولوی عبدالحق
(ج) سرسید احمد خاں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) سرسید احمد خاں
سوال 54. سرسید نے انگریزی سرکار کی ملازمت کب اختیار کی؟
(الف) 1869ء میں
(ب) 1839ء میں
(ج) 1862ء میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) 1839ء میں
سوال 55. ’انجمن‘ کسے کہتے ہیں؟
(الف) بزم کو
(ب) مجلس کو
(ج) سوسائٹی کو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
اقتباس – 4
مولوی عبدالحق ایک محقق، سوانح نگار، زبان داں، لغت نویس، ماہر قواعد اور صاحب طرز انشا پرداز تھے۔ ان کی تحریروں پر حالی کا سب سے زیادہ اثر ہے۔ بول چال کی سادہ زبان میں پُرخلوص جذبات کا بے لاگ اظہار کرتے ہیں۔ ہر بات خوب سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں۔ عبارت میں الجھاؤ نہیں۔ مشکل زبان لکھنے والوں کو وہ اردو کا دشمن کہتے تھے اور آسان زبان لکھنے پر زور دیتے تھے۔ اردو ادب میں قدیم کتابوں کی تدوین، ترتیب اور اشاعت ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ ان کتابوں پر ان کے مقدمات اردو ادب کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انگریزی، اردو لغت اور اردو زبان کی قواعد کا بنیادی کام بھی مولوی عبدالحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سوال 56. محقق کسے کہتے ہیں؟
(الف) کسی شئے کی حقیقت تلاش کرنے والا
(ب) افسانہ لکھنے والا
(ج) تصویر بنانے والا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) کسی شئے کی حقیقت تلاش کرنے والا
سوال 57. ’جذبات‘ کا واحد کیا ہے؟
(الف) جذبوں
(ب) جذبہ
(ج) انجذاب
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) جذبہ
سوال 58. ’تدوین‘ سے کیا مراد ہے؟
(الف) ناقد ہونا
(ب) ترتیب دینے یا مرتب کرنے کا عمل
(ج) شعر و شاعری کا رسیا ہونا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ترتیب دینے یا مرتب کرنے کا عمل
سوال 59. لغت نویس کیا ہے؟
(الف) محاورہ
(ب) کہاوت
(ج) مرکب
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مرکب
سوال 60. سوانح نگار کسے کہتے ہیں؟
(الف) سفر کی روداد لکھنے والا
(ب) اپنی زندگی کے واقعات بیان کرنے والا
(ج) داستان سنانے والا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
اقتباس – 5
’’بیگم حضرت محل اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کی بیگم تھیں۔ وہ فیض آباد کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ماں باپ نے ان کا نام امراؤ رکھا۔ ان کا بچپن فیض آباد میں گزرا جب وہ لکھنؤ آئیں تو واجد علی شاہ کی بیگم بنیں۔ واجد علی شاہ اودھ کے تخت پر بیٹھے تو انھوں نے اپنی چہیتی بیگم کو ’حضرت محل صاحبہ‘ کا خطاب دیا اور ان کے بیٹے برجیس قدر کو اپنا بیٹا مقرر کیا۔ انگریزوں نے ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کی تھی۔ آہستہ آہستہ یہ کمپنی حکومت کے کاموں میں دخل دینے لگی۔ ہر ریاست میں اس کا ایک نمائندہ رہتا تھا۔ اودھ میں حکومت کا سارا انتظام دھیرے دھیرے کمپنی کے نمائندوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا اور آخر کار کمپنی کی حکومت نے واجد علی شاہ کو تخت سے اتار کر کلکتے میں نظر بند کر دیا اور اودھ پر پورا قبضہ کر لیا۔
اس وقت اودھ میں ایسے بلند حوصلہ لوگ بہت کم تھے جو کمپنی کے خلاف اٹھتے اور بادشاہت کو واپس لانے کی ہمت کرتے۔ مگر بیگم حضرت محل چپکے نہ بیٹھ سکیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے کو تخت پر بٹھایا اور انگریزوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ انگریزی فوج کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے انھوں نے دہلی کے تاجدار بہادر شاہ ظفر، نانا صاحب پیشوا اور مولوی احمد اللہ شاہ سے مدد مانگی۔ احمد اللہ شاہ کی مدد سے انھوں نے گیارہ دن کے اندر اندر اودھ کو اپنے قبضے میں کر لیا۔
بیگم حضرت محل بہت ہی سرگرم خاتون تھیں۔ انھوں نے محل کے اندر عورتوں کا ایک گروہ تیار کیا تھا۔ محل کی لونڈیاں، باندیاں ان کی نگرانی میں قواعد کیا کرتی تھیں۔ انھوں نے جاسوس عورتوں کی بھی ایک جماعت تیار کی تھی۔ ان کی ماتحتی میں اودھ کی بہت سی عورتیں مردانہ لباس پہن کر اور ہتھیار سجا کر جنگ کرتی تھیں‘‘۔
سوال 61. بیگم حضرت محل کون تھیں؟
(الف) نواب آصف الدولہ کی بیوی
(ب) نواب سراج الدولہ کی بیوی
(ج) نواب واجد علی شاہ کی بیوی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) نواب واجد علی شاہ کی بیوی
سوال 62. ان کو حضرت محل کا خطاب کس نے دیا؟
(الف) امجد علی شاہ نے
(ب) واجد علی شاہ نے
(ج) سراج الدولہ نے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) واجد علی شاہ نے
سوال 63. انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کس غرض سے قائم کی تھی؟
(الف) حکومت کرنے کی غرض سے
(ب) تعلیم دینے کی غرض سے
(ج) تجارت کرنے کی غرض سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) تجارت کرنے کی غرض سے
سوال 64. حضرت محل نے محل کی عورتوں کے لئے کون سا گروہ تیار کیا تھا؟
(الف) فوجی گروہ
(ب) سماجی گروہ
(ج) سیاسی گروہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) فوجی گروہ
سوال 65. انھوں نے کس کی مدد سے اودھ کو دوبارہ اپنے قبضے میں کیا؟
(الف) برجیس قدر
(ب) بہادر شاہ ظفر
(ج) احمد اللہ شاہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) احمد اللہ شاہ
سوال 66. سروجنی نائیڈو کو ’بلبل ہند‘ کہا جاتا ہے۔ ان لفظوں میں بلبل ہند کیا ہے؟
(الف) تخلص
(ب) اصل نام
(ج) لقب
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) لقب
سوال 67. انگریزی لفظ metaphor کے لئے علم بیان میں کون سی اصطلاح بیان کی جاتی ہے؟
(الف) تشبیہ
(ب) استعارہ
(ج) تجنیس
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) استعارہ
سوال 68. وہ لفظ جس سے کسی کی اچھائی، برائی یا خصوصیت ظاہر ہو اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) اسم
(ب) ضمیر
(ج) صفت ذاتی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) صفت ذاتی
سوال 69. وہ خاص علامتیں جو عبارت کو صحیح طور پر پڑھنے کے لئے ضروری ہوتی ہیں کیا کہلاتی ہیں؟
(الف) علم بدیع
(ب) علم بیان
(ج) اسم مکبر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 70. ’فعل مضارع‘ کسے کہتے ہیں؟
(الف) جس میں حال اور مستقبل دونوں کی جھلک ہو
(ب) جس میں ماضی اور حال دونوں کی جھلک ہو
(ج) جس میں کام ہونے والا ہو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) جس میں حال اور مستقبل دونوں کی جھلک ہو
سوال 71. ’’نہ ہمت، نہ دل ہے، نہ قسمت، نہ آنکھیں
نہ ڈھونڈا، نہ سمجھا، نہ پایا، نہ دیکھا‘‘
درج بالا شعر میں کس صنعت کا استعمال ہوا ہے؟
(الف) لف و نشر
(ب) مراۃ النظیر
(ج) رعایتِ لفظی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) لف و نشر
سوال 72. بات کرنے والا اپنے لئے جو ضمیر استعمال کرتا ہے اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) ضمیر
(ب) ضمیر حاضر
(ج) ضمیر متکلم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ضمیر متکلم
سوال 73. مندرجہ ذیل میں سے اسم جامد کون سا ہے؟
(الف) دوڑنا
(ب) عورت
(ج) ہنس مکھ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) عورت
سوال 74. ’طرفینِ استعارہ‘ سے کیا مراد ہے؟
(الف) کسی ایک کو کسی دوسرے سے تشبیہ دینا
(ب) وہ چیز جس سے تشبیہ دی جا رہی ہے
(ج) وہ شئے جسے تشبیہ دی جا رہی ہے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 75. مندرجہ ذیل میں سے کس کے لفظی معنی ’جان بوجھ کر انجان بننے‘ کے ہیں؟
(الف) استدراک
(ب) تجاہلِ عارفانہ
(ج) تاکید المدح
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) تجاہلِ عارفانہ
سوال 76. بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوِ تماشا لبِ بام ابھی
اس شعر میں کس صنعت کا استعمال کیا گیا ہے؟
(الف) تجنیس
(ب) تلمیح
(ج) حسنِ تعلیل
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) تلمیح
سوال 77. ’شیر و شکر ہونا‘ کے کیا معنی ہیں؟
(الف) دودھ اور چینی کا شربت
(ب) باہم اختلاط ہونا
(ج) دودھ کا حلوہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) باہم اختلاط ہونا
سوال 78. ’خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں‘ کیا ہے؟
(الف) محاورہ
(ب) کہاوت
(ج) روزمرہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) کہاوت
سوال 79. با معنی الفاظ سے پہلے لگنے والے حروف یا الفاظ کو کیا کہتے ہیں؟
(الف) سابقہ
(ب) لاحقہ
(ج) کہاوت
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) سابقہ
سوال 80. کسی چیز کو کسی چیز سے مشابہ یا ہم شکل قرار دینے کو کیا کہتے ہیں؟
(الف) مجاز مرسل
(ب) استعارہ
(ج) کنایہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 81. کلام میں ایسی چیزوں کا ذکر کرنا جن میں آپسی مناسبت یا تعلق پایا جائے، اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) صنعتِ تضاد
(ب) صنعتِ ایہام
(ج) مراعات النظیر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مراعات النظیر
سوال 82. ذیل میں سے کس کا شمار لوازمِ اسم میں نہیں ہوتا ہے؟
(الف) جنس
(ب) فعل
(ج) تعداد
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) فعل
سوال 83. وہ صفت جس سے کسی چیز کی اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) صفتِ ذاتی
(ب) صفتِ عددی
(ج) صفتِ ضمیری
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) صفتِ ذاتی
سوال 84. ضمیر کی کتنی قسمیں ہیں؟
(الف) آٹھ
(ب) چھ
(ج) پانچ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) پانچ
سوال 85. درج ذیل میں متضاد جملوں کی پہچان کریں :
(الف) صبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے
(ب) تمہیں اچھے بھلے کی پہچان نہیں
(ج) تجارت میں نفع ہی نفع ہے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) صبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے
سوال 86. جماد کیا ہے؟
(الف) اسم
(ب) فعل
(ج) حرف
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) اسم
سوال 87. فعل حال کی کتنی قسمیں ہیں؟
(الف) چھ
(ب) آٹھ
(ج) دس
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) چھ
سوال 88. چھوٹا ٹھہراؤ (Comma) کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
(الف) وقفہ
(ب) سکتہ
(ج) ختمہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) سکتہ
سوال 89. درج ذیل میں سے صحیح جملے کی نشاندہی کیجیے :
(الف) ہار کا ایک موتی ٹوٹ گیا
(ب) ہار کی ایک موتی ٹوٹ گئی
(ج) ٹوٹ گئی ایک موتی ہار کی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ہار کا ایک موتی ٹوٹ گیا
سوال 90. صحیح جملے کی نشاندہی کیجیے :
(الف) آپ اتنی دیر سے بے فضول باتیں کر رہے ہو
(ب) آپ بے فضول باتیں اتنی دیر سے کر رہے ہو
(ج) آپ اتنی دیر سے فضول باتیں کر رہے ہیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) آپ اتنی دیر سے فضول باتیں کر رہے ہیں
سوال 91. وہ علم جس کے ذریعے کسی بات کو یا کلام کو دلکش اور پُراثر بناتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) علم بیان
(ب) علم بدیع
(ج) علم زمانہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) علم بدیع
سوال 92. سادہ آوازوں کو تحریری علامت میں لانے کا نام ہے :
(الف) لفظ
(ب) حرف
(ج) کلمہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) حرف
سوال 93. برج بھاشا ادبی لباس میں سب سے پہلے کس صدی میں جلوہ گر ہوئی؟
(الف) سترہویں صدی
(ب) سولہویں صدی
(ج) پندرہویں صدی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) سولہویں صدی
سوال 94. معنی کے اعتبار سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟
(الف) دو
(ب) تین
(ج) چار
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) تین
سوال 95. اردو شاعری کا ’بابا آدم‘ کس شاعر کو کہا گیا ہے؟
(الف) میر تقی میر
(ب) مرزا غالب
(ج) ولی دکنی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ولی دکنی
سوال 96. ’’کھڑی بولی کا اردو کے ساتھ ماں بیٹی کا رشتہ ہے‘‘۔ یہ کس کا قول ہے؟
(الف) محمد حسن
(ب) شمس الرحمٰن فاروقی
(ج) مرزا خلیل احمد بیگ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مرزا خلیل احمد بیگ
سوال 97. مسعود حسین خاں کے مطابق اردو کس زبان سے نکلی ہے؟
(الف) سندھی
(ب) پنجابی
(ج) ملیالم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 98. ’’اردو کی ابتدا کا سراغ پالی میں تلاش کرنا چاہئے‘‘۔ یہ قول کس سے منسوب ہے؟
(الف) شوکت سبزواری
(ب) احتشام حسین
(ج) سہیل بخاری
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) سہیل بخاری
سوال 99. ڈراما ’انارکلی‘ میں انارکلی کی بہن کا نام کیا ہے؟
(الف) دل آرام
(ب) زعفران
(ج) ثریا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ثریا
سوال 100. علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟
(الف) 22 فروری 1873ء
(ب) 27 جنوری 1888ء
(ج) 10 نومبر 1877ء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 101. اشرف بیابانی کے والد کا کیا نام تھا؟
(الف) سید ضیا احمد بدایونی
(ب) سید ضیاء احمد بیابانی
(ج) سید ضیاء الدین رفائی بیابانی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) سید ضیاء الدین رفائی بیابانی
سوال 102. عادل شاہی حکومت کب سے کب تک قائم رہی؟
(الف) 1490-1686
(ب) 1490-1668
(ج) 1590-1661
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) 1490-1686
سوال 103. میر تقی میر کے اردو میں کتنے دیوان ہیں؟
(الف) چار
(ب) پانچ
(ج) آٹھ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال 104. جوش کے بارے میں نیچے دیا گیا مصرعہ کس نے کہا ہے؟
’’جوش کے افکار کو مانیں گی مستقبل کی روح‘‘
(الف) نیاز فتح پوری
(ب) عبدالحق
(ج) جوش ملیح آبادی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) جوش ملیح آبادی
سوال 105. ’کیفیہ‘ کا مصنف کون ہے؟
(الف) کیفی اعظمی
(ب) برج موہن دتاتریہ کیفی
(ج) مہدی افادی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) برج موہن دتاتریہ کیفی
سوال 106. ’پراکرت لکشنم‘ کس کی کتاب ہے؟
(الف) پانینی
(ب) چنڈ
(ج) ہیم چند
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) چنڈ
سوال 107. ’فصاحت و بلاغت‘ میں بلاغت کا مفہوم کیا ہے؟
(الف) شعر یا جملے کی روانی
(ب) شعر یا جملے میں مشکل الفاظ کا استعمال
(ج) شعر یا جملے میں معنوی گہرائی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) شعر یا جملے میں معنوی گہرائی
سوال 108. ’بکٹ کہانی‘ کیا ہے؟
(الف) غزلوں کا دیوان
(ب) قصائد کا مجموعہ
(ج) بارہ ماسہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) بارہ ماسہ
سوال 109. ’ضمیر موصولہ‘ کی تعریف کیا ہے؟
(الف) جس میں سوال پوچھا گیا ہو اور اس کا جواب دیا گیا ہو
(ب) جو اسم کی جگہ ایک اضافی جملے کے ساتھ استعمال ہو اور جس میں اسم کے بارے میں کچھ کہا گیا ہو
(ج) جس میں کسی اسم کی طرف اشارہ کیا گیا ہو
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) جو اسم کی جگہ ایک اضافی جملے کے ساتھ استعمال ہو اور جس میں اسم کے بارے میں کچھ کہا گیا ہو
سوال 110. میر تقی میر کا تذکرہ ’نکات الشعراء‘ کس زبان میں ہے؟
(الف) فارسی
(ب) اردو
(ج) عربی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) فارسی
سوال 111. ذیل میں کس شاعر کا تعلق دبستان لکھنؤ سے ہے؟
(الف) جرأت
(ب) آتش
(ج) ناسخ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال 112. کرشن چندر کی کتاب ’پودے‘ کا موضوع کیا ہے؟
(الف) ترقی پسندوں کی حیدر آباد کانفرنس کی روداد
(ب) ترقی پسندوں کی بھیونڈی کانفرنس کی روداد
(ج) ترقی پسندوں کی لکھنؤ کانفرنس کی روداد
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) ترقی پسندوں کی بھیونڈی کانفرنس کی روداد
سوال 113. سعادت حسن منٹو کا مضمون ’تین گولے‘ کس کے بارے میں ہے؟
(الف) آغا حشر کاشمیری
(ب) اشوک کمار
(ج) میرا جی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) میرا جی
سوال 114. ’مثنوی خواب و خیال‘ کس شاعر کی ہے؟
(الف) مرزا علی لطف
(ب) نواب مرزا شوق
(ج) میر اثر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) میر اثر
سوال 115. ’’زندوں کی تعریف کو قصیدہ بولتے ہیں اور مردوں کی تعریف کو جس میں تاسف اور افسوس بھی شامل ہوتا ہے، مرثیہ کہتے ہیں‘‘۔
مرثیے کی یہ تعریف کس نے کی ہے؟
(الف) شبلی نعمانی
(ب) امداد امام اثر
(ج) الطاف حسین حالی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) امداد امام اثر
سوال 116. ’پگھلا نیلم‘ کس کا شعری مجموعہ ہے؟
(الف) مخدوم محی الدین
(ب) سجاد ظہیر
(ج) عبدالحمید عدم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) سجاد ظہیر
سوال 117. ’’تھکا ماندہ قیام گاہ تک پہنچا تو صاحب مکان کو منتظر اور کسی قدر متفکر پایا۔ یہ صاحب کچھ عرصہ سے بیمار ہیں اور ایک طرح کی دماغی الجھن میں مبتلا رہتے ہیں۔ میں ان سے وقت کے معاملات کا تذکرہ بچا جاتا تھا کہ ان کی دماغی الجھن اور زیادہ نہ بڑھ جائے۔ وہ ورکنگ کمیٹی کی ممبری سے بھی مستعفی ہو چکے ہیں اور اگرچہ میں نے ابھی تک ان کا استعفی منظور نہیں کیا ہے لیکن انھیں کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کے لیے کہا بھی نہیں‘‘۔
یہ اقتباس ’غبار خاطر‘ کے جس خط سے لیا گیا ہے، اس کا عنوان کیا ہے؟
(الف) داستان بے ستون و کوہ کن
(ب) چڑیا چڑے کی کہانی
(ج) حکایت زاغ و بلبل
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) داستان بے ستون و کوہ کن
سوال 118. ’’کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگی‘‘۔
فیض کی یہ نظم ان کے کس مجموعے میں شامل ہے؟
(الف) دست تہ سنگ
(ب) نقش فریادی
(ج) کلام فیض
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) نقش فریادی
سوال 119. ’’اردو کا آغاز کھڑی بولی کا آغاز ہے۔ کھڑی بولی گیارہویں بارہویں صدی میں اَپ بھرنش سے ابھری جو دلی، میرٹھ اور مرادآباد وغیرہ میں بولی جاتی تھی‘‘۔
اردو کے آغاز کے بارے میں یہ نظریہ کس کا ہے؟
(الف) گیان چند جین
(ب) مسعود حسین خان
(ج) شوکت سبزواری
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) مسعود حسین خان
سوال 120. مثنوی ’’تغلق نامہ‘‘ کس زبان میں لکھی گئی؟
(الف) اردو
(ب) فارسی
(ج) ہندی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) فارسی