ایس آئی اوجذبہ وبیداری
ہےفکروعمل کی تابانی
سرشار دعوت ایمانی
طلبا میں خدمتِ انسانی
اذکار و عبادت، روحانی
اور عشقِ نبی کی جّولانی
ہر اِک کی تمنا قربانی
طلباکی قیادت چٹّانی
تکریم و سعادتِ انسانی
پاکیزہ طینت، رحمانی
تکمیلِ اطاعتِ ربانی
ایس آئی اوجذبہ وبیداری
ایس آئی او نشان معماری
انسانی مسائل کے حل میں
مصروف ہمہ تن رہتی ہے
باطل کی گیدڑ بھپکی پہ
ناجھکتی ہے نا بِکتی ہے
ہامانوں سے فرعونوں سے
نا ڈرتی ہے نا دبتی ہے
یہ اپنے عہد کی پابند ہے
وعدوں کو پورا کرتی ہے
افکار وعمل کردار سے یہ
دیتی ہی شہادتِ اسلامی
ایس آئی اوجذبہ وبیداری
ایس آئی او نشان معماری
تعلیم و ترقی، فکروعمل
ہر میداں میں مصروف ملے
جو قوم کے اک اک بیٹے میں
جزبوں کو جگائے جوش بھرے
اس کی ہر سرگرمی سے
ایماں کی حرارت، شوق بڑھے
اک ساتھ ملیں جب ہم سب تو
پر عزم بنیں، ہمت بھی بڑھے
امید کی روشن کرنوں کی
تنویر، صداقتِ اسلامی
ایس آئی اوجذبہ وبیداری
ایس آئی او نشان معماری
اللہ کی رحمت چھائے گی
انصاف کبھی نہ روٹھے گا
امید کا دامن نہ چھوڑیں
ہرظلم کا چکر ٹوٹےگا
جب جُہدِ مسلسل ہو پیہم
حالات کا دھارا بدلے گا
اک صالح قیادت ابھرے گر
قسمت کا ستارہ چمکےگا
بے لوث جہد، بے باک عمل
ہے قوت و طاقت طلبائی
ایس آئی اوجذبہ وبیداری
ایس آئی او نشان معماری
محمد خالد مبشرالظفر
Marking the 40-year milestone of Students Islamic Organisation in the country, SIO Hyderabad presents to you A Tarana Album “MELODIES OF THE JOURNEY” which shall melodically take you through a spiritual journey.