BPSC TRE-2.0 TGT Class 6 & 8 Urdu Previous Year Question Paper 10-12-2023 with answers.

1- ‏اقتباس

‏پریم چند کا اصلی نام دھنپت رائے تھا۔ وہ بنارس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ڈاک خانے میں ملازم تھے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہوئی۔ اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم کے بعد انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔ پرائمری اسکول میں ٹیچر ہو گئے۔ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور بی۔اے کی ڈگری حاصل کی۔‏

‏پریم چند کو طالب علمی کے زمانے ہی سے مضامین لکھنے کا شوق تھا۔ ’’اسرا معابد‘‘ کے نام سے ان کا پہلا ناول بنارس کے ایک رسالے میں شائع ہونا شروع ہوا۔ بعد میں وہ رسالہ ’’زمانہ‘‘ کے لیے پابندی سے مضامین اور افسانے لکھنے لگے۔ 1908ء میں ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ ’’سوزِ وطن‘‘ کے نام سے شائع ہوا جسے حکومت نے ضبط کر لیا۔ اب وہ پریم چند کے قلمی نام سے لکھنے لگے۔ ملک کی آزادی کی تحریک پھیل رہی تھی۔ پریم چند بھی گاندھی جی کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔ 1921ء میں سرکاری ملازمت سے استعفا دے دیا۔ وہ قلم کے سپاہی بن گئے اور اپنی تحریروں کو آزادی اور قومی تعمیر کے مقاصد کے لیے وقف کر دیا۔‏

‏سوال 71. ‏پریم چند کا اصل نام کیا تھا؟‏

‏(الف) نواب رائے‏

‏(ب) پریم چند‏

‏(ج) دھنپت رائے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) دھنپت رائے‏

‏سوال 72. ‏1908ء میں پریم چند کے کس کہانی کے مجموعہ کو حکومت نے ضبط کر لیا؟‏

‏(الف) سوزِ وطن‏

‏(ب) واردات‏

‏(ج) زادِ راہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) سوزِ وطن‏

‏سوال 73. ‏پریم چند نے سرکاری ملازمت سے کب استعفا دے دیا؟‏

‏(الف) 1908ء میں‏

‏(ب) 1921ء میں‏

‏(ج) 1922ء میں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) 1921ء میں‏

‏سوال 74. ‏کس رسالے میں پریم چند کے مضامین پابندی سے شائع ہوا کرتے تھے؟‏

‏(الف) اردوئے معلیٰ‏

‏(ب) ادبی دنیا‏

‏(ج) زمانہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) زمانہ‏

‏سوال 75. ‏پریم چند کس کی شخصیت سے متاثر تھے؟‏

‏(الف) گاندھی جی‏

‏(ب) رابندر ناتھ ٹیگور‏

‏(ج) لالہ لاجپت رائے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) گاندھی جی‏

2- ‏اقتباس

‏سرسید احمد خان دہلی کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سید احمد نے اپنے زمانے کے اہلِ کمال سے فیض حاصل کیا۔ 1839ء میں انھوں نے انگریزی سرکار کی ملازمت اختیار کی اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کی تقرری ہوئی۔ 1862ء میں جب وہ غازی پور میں تھے، انھوں نے ’سائنٹفک سوسائٹی‘ کے نام سے ایک انجمن بنائی۔ اس انجمن کا مقصد ہندوستانیوں میں مختلف علوم، خاص کر سائنسی علوم کو فروغ دینا تھا۔ 1869ء میں سرسید احمد خان ایک سال کے لیے انگلستان گئے۔ واپس آ کر انھوں نے انگریزوں کے علمی اور سماجی رسالوں کی طرز پر اپنا ایک رسالہ ’تہذیب الاخلاق‘ جاری کیا۔ اس سے اردو میں مضمون نگاری کو بہت ترقی ملی۔‏

‏سرسید احمد خان نے علی گڑھ میں 1875ء میں ایک اسکول قائم کیا۔ یہ اسکول 1878ء میں ’محمڈن اینگلو اورینٹل کالج‘ اور پھر 1920ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں ہندوستان کا ایک نمایاں ادارہ بن گیا۔‏

‏سوال 76. ‏سرسید احمد خان نے سرکاری ملازمت کب اختیار کی؟‏

‏(الف) 1840ء‏

‏(ب) 1838ء‏

‏(ج) 1839ء‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) 1839ء‏

‏سوال 77. ‏سرسید احمد خان نے کس شہر میں سائنٹفک سوسائٹی قائم کی؟‏

‏(الف) بنارس‏

‏(ب) غازی پور‏

‏(ج) علی گڑھ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) غازی پور‏

‏سوال 78. ‏سرسید احمد خان انگلستان کب گئے؟‏

‏(الف) 1879ء‏

‏(ب) 1870ء‏

‏(ج) 1869ء‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) 1869ء‏

‏سوال 79. ‏سرسید احمد خان نے علی گڑھ میں اسکول کب قائم کیا؟‏

‏(الف) 1876ء‏

‏(ب) 1878ء‏

‏(ج) 1879ء‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 80. ‏سرسید احمد خان نے انگلستان سے واپسی پر کون سا رسالہ جاری کیا؟‏

‏(الف) فکر و نظر‏

‏(ب) علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ‏

‏(ج) تہذیب الاخلاق‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) تہذیب الاخلاق‏

3-‏اقتباس

‏علی محمد شاد عظیم آباد (پٹنہ) میں پیدا ہوئے۔ گھر پر عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے تک انگریزی بھی پڑھی۔ علومِ اسلامی کی تحصیل کے ساتھ انھوں نے عیسائیوں، پارسیوں اور ہندوؤں کی مذہبی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا۔ نثر و نظم دونوں میں شاد نے کئی تصانیف اپنی یادگار چھوڑی ہیں۔ شاد کی غزلوں کا دیوان ان کی وفات کے بعد 1938ء میں ’نغمۂ الہام‘ کے نام سے شائع ہوا۔ بعد میں ان کی خودنوشت اور متعدد مجموعے منظر عام پر آئے۔ شاد نے مثنوی، غزل، قصیدہ، مرثیہ اور دوسری اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی لیکن ان کی شہرت کا اصل باعث ان کی سادہ، مترنم اور شیریں غزلیں ہیں۔‏

‏سوال 81. ‏شاد عظیم آبادی کا اصل نام کیا تھا؟‏

‏(الف) محمد علی‏

‏(ب) سید محمد علی‏

‏(ج) علی محمد‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) علی محمد‏

‏سوال 82. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏گھر پر عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے تک —— بھی پڑھی۔‏

‏(الف) انگریزی‏

‏(ب) عربی‏

‏(ج) فارسی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) انگریزی‏

‏سوال 83. ‏شاد عظیم آبادی نے علومِ اسلامی کے ساتھ ساتھ اور کن کن مذہبی کتابوں کا مطالعہ کیا؟‏

‏(الف) عیسائی‏

‏(ب) پارسی‏

‏(ج) ہندوؤں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 84. ‏شاد عظیم آبادی کی غزلوں کے دیوان کا نام کیا ہے؟‏

‏(الف) گل نغمہ‏

‏(ب) نغمۂ الہام‏

‏(ج) شعلہ و شبنم‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) نغمۂ الہام‏

‏سوال 85. ‏شاد عظیم آبادی کی شہرت کا باعث ان کی سادہ، مترنم اور —— ہیں۔‏

‏(الف) شیریں غزلیں‏

‏(ب) نظمیں‏

‏(ج) مثنویاں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) شیریں غزلیں‏

4-‏اقتباس

‏فورٹ ولیم کالج میں ہندوستانی زبان کے شعبے کے صدر ڈاکٹر جان گلگرسٹ کو انگریز افسروں کو اردو سکھانے کے لیے آسان اردو میں لکھی کتابیں درکار تھیں۔ انھوں نے میر امن سے فارسی کے مشہور قصے ’’قصہ چہار درویش‘‘ کو آسان اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا۔ میر امن نے یہ کام 1801ء میں شروع کیا اور 1802ء میں ’باغ و بہار‘ کے نام سے مکمل کر دیا۔ اس کتاب میں روز مرہ کی زبان استعمال کی گئی ہے جو عوام میں رائج تھی۔ ’باغ و بہار‘ میں دہلی کے رسم و رواج، لباس، مشاغل وغیرہ کا نہایت خوش اسلوبی سے بیان ہوا ہے۔ اردو کی نثری داستانوں میں اسے زبان و بیان کے اعتبار سے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے۔ دنیا کی کئی زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے۔ گارساں دتاسی اس کتاب کا بڑا شیدائی تھا۔ اس نے اپنے کئی خطبات میں ’باغ و بہار‘ کی خوبیوں کا ذکر کیا ہے۔‏

‏سوال 86. ‏فورٹ ولیم کالج میں ہندوستانی زبانوں کے شعبے کے صدر کون تھے؟‏

‏(الف) میر امن‏

‏(ب) جان گلگرسٹ‏

‏(ج) گارساں دتاسی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) جان گلگرسٹ‏

‏سوال 87. ‏میر امن نے کس فارسی قصے کو آسان اردو میں ترجمہ کیا؟‏

‏(الف) گل بکاؤلی‏

‏(ب) حاتم طائی‏

‏(ج) قصہ چہار درویش‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) قصہ چہار درویش‏

‏سوال 88. ‏’باغ و بہار‘ میں دہلی کا کس طرح کا بیان خوش اسلوبی سے ہوا ہے؟‏

‏(الف) رسم و رواج‏

‏(ب) لباس‏

‏(ج) مشاغل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 89. ‏گارساں دتاسی نے اپنے خطبات میں کس کتاب کی خوبیوں کا ذکر کیا ہے؟‏

‏(الف) قصہ چہار درویش‏

‏(ب) باغ و بہار‏

‏(ج) رانی کیتکی کی کہانی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) باغ و بہار‏

‏سوال 90. ‏میر امن نے ’باغ و بہار‘ کب مکمل کیا؟‏

‏(الف) 1801ء‏

‏(ب) 1803ء‏

‏(ج) 1804ء‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

5-‏اقتباس

‏اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ شمس العلماء مولوی میر حسن سے فارسی، عربی اور دینی علوم کی تعلیم حاصل کی۔ سیالکوٹ ہی میں ایک انگریزی اسکول سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔ اسکاچ مشن اسکول سے ایف۔اے کیا۔ لاہور میں اعلیٰ تعلیم پائی۔ ابتدائی تعلیم کے زمانے ہی میں شعر کہنے لگے تھے۔ اس وقت ہندوستان میں داغؔ کی شاعری کا ڈنکا بج رہا تھا۔ ابتدا میں اقبال نے خط و کتابت کے ذریعے ان سے اصلاح لی۔ لاہور ہی میں تعلیم کے دوران پروفیسر آرنلڈ سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ جب پروفیسر آرنلڈ انگلینڈ چلے گئے تو ان کے اصرار پر اقبال نے 1905ء میں یورپ کا سفر کیا۔ وہاں فلسفے میں مزید مہارت پیدا کی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی جاری کیا۔ اس کے بعد لندن واپس آ کر بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔ 1908ء میں ہندوستان واپس آئے اور سرشتۂ تعلیم سے وابستہ ہو گئے۔‏

‏سوال 91. ‏اقبال کہاں پیدا ہوئے؟‏

‏(الف) لاہور‏

‏(ب) سیالکوٹ‏

‏(ج) امرتسر‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) سیالکوٹ‏

‏سوال 92. ‏اقبال لندن سے ہندوستان کب واپس آئے؟‏

‏(الف) 1905ء میں‏

‏(ب) 1909ء میں‏

‏(ج) 1908ء میں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) 1908ء میں‏

‏سوال 93. ‏اقبال نے فلسفے کی تعلیم کس استاد سے حاصل کی؟‏

‏(الف) پروفیسر آرنلڈ‏

‏(ب) مولوی میر حسن‏

‏(ج) داغ دہلوی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) پروفیسر آرنلڈ‏

‏سوال 94. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏—— ہی میں ایک انگریزی اسکول سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا۔‏

‏(الف) جالندھر‏

‏(ب) سیالکوٹ‏

‏(ج) لاہور‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) سیالکوٹ‏

‏سوال 95. ‏شمس العلماء مولوی میر حسن سے دینی علوم کے علاوہ اور کون سی تعلیم حاصل کی؟‏

‏(الف) عربی‏

‏(ب) فارسی‏

‏(ج) اردو‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 96. ‏وہ نام جو کسی شخص کی خوبی یا کام کی وجہ سے مشہور ہو گیا ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) تخلص‏

‏(ج) کنیت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) لقب‏

‏سوال 97. ‏وہ لفظ جو اسم کی جگہ پر استعمال ہوتے ہیں، کیا کہلاتے ہیں؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) تخلص‏

‏(ج) ضمیر‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) ضمیر‏

‏سوال 98. ‏وہ لفظ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہو، کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) فعل‏

‏(ج) کنیت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) فعل‏

‏سوال 99. ‏ذیل میں سے کون سا لفظ ’عیش‘ کا مترادف ہے؟‏

‏(الف) سکون‏

‏(ب) ٹھاٹھ‏

‏(ج) آرام‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) آرام‏

‏سوال 100. ‏وہ الفاظ جو معنی میں ایک دوسرے کی ضد ہوں، کیا کہلاتے ہیں؟‏

‏(الف) بے وزن‏

‏(ب) مترادف‏

‏(ج) متضاد‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) متضاد‏

‏سوال 101. ‏’اخبار‘ کی جنس کیا ہے؟‏

‏(الف) مذکر‏

‏(ب) مؤنث‏

‏(ج) جنسِ غیر حقیقی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 102. ‏’ندی پہاڑ سے اترتی ہے‘۔ اس جملہ میں ندی کی جنس کیا ہے؟‏

‏(الف) جنسِ حقیقی‏

‏(ب) مذکر‏

‏(ج) مؤنث‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) مؤنث‏

‏سوال 103. ‏’کتاب‘ کی جنس کیا ہے؟‏

‏(الف) مذکر‏

‏(ب) مؤنث‏

‏(ج) جنسِ حقیقی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مؤنث‏

‏سوال 104. ‏طلبا کرکٹ کھیل رہے ہیں۔‏

‏اوپر دیے گئے جملہ میں لفظ ’کھیل‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) صفت‏

‏(ب) فعل‏

‏(ج) ضمیر‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) فعل‏

‏سوال 105. ‏’پستی‘ کا متضاد کیا ہوتا ہے؟‏

‏(الف) اونچائی‏

‏(ب) فراز‏

‏(ج) بلندی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) بلندی‏

‏سوال 106. ‏وہ لفظ جو کسی کام کے کرنے والے کو ظاہر کرے، کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) فاعل‏

‏(ب) مفعول‏

‏(ج) صفت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) فاعل‏

‏سوال 107. ‏’نظم‘ کے کیا معنی ہوتے ہیں؟‏

‏(الف) ترتیب‏

‏(ب) انتظام‏

‏(ج) آرائش‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 108. ‏درزی نے کپڑے سی دیے۔‏

‏اوپر دیے گئے جملہ میں کون سا لفظ اسم فاعل کی مثال ہے؟‏

‏(الف) درزی‏

‏(ب) کپڑے‏

‏(ج) سی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) درزی‏

‏سوال 109. ‏ذیل میں صفتِ عددی کی مثال کون سی ہے؟‏

‏(الف) دس خواتین‏

‏(ب) چند کتابیں‏

‏(ج) چار بلّیاں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 110. ‏ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‏

‏ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں‏

‏مذکورہ بالا شعر میں قافیہ کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) جہاں‏

‏(ب) امتحاں‏

‏(ج) اور بھی ہیں‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 111. ‏’مان نہ مان میں تیرا مہمان‘ اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) روزمرہ‏

‏(ب) محاورہ‏

‏(ج) کہاوت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) کہاوت‏

‏سوال 112. ‏لفظوں کا وہ مجموعہ جو ایک خاص ترتیب میں کسی قدر با معنی ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو، کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) فقرہ‏

‏(ب) جملہ‏

‏(ج) روزمرہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) فقرہ‏

‏سوال 113. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏اردو افسانہ بیسویں صدی کے —— کی پیداوار ہے۔‏

‏(الف) ابتدائی‏

‏(ب) آغاز‏

‏(ج) آخری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) آغاز‏

‏سوال 114. ‏عذرا کل واشنگٹن ڈی۔سی جائے گی۔‏

‏مذکورہ بالا جملہ فعل کی کس طرح کی مثال ہے؟‏

‏(الف) فعل ماضی‏

‏(ب) فعل حال‏

‏(ج) فعل مستقبل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) فعل مستقبل‏

‏سوال 115. ‏درج ذیل میں سے درست جملے کا انتخاب کیجیے :‏

‏(الف) اچھی کتاب ہر بار پڑھا جاتا ہے۔‏

‏(ب) اچھی کتاب بار بار پڑھی جاتی ہے۔‏

‏(ج) اچھی کتاب بار بار پڑھا جاتا ہے۔‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) اچھی کتاب بار بار پڑھی جاتی ہے۔‏

‏سوال 116. ‏درج ذیل میں سے صحیح جملے کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) آج اسکول بند ہے۔‏

‏(ب) آج اسکول کا بند ہے۔‏

‏(ج) آج اسکول کی بندی ہے۔‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) آج اسکول بند ہے۔‏

‏سوال 117. ‏ذیل میں دیے گئے مصرعے سے درج ذیل شعر مکمل کیجیے :‏

‏دل جا اجڑنا سہل سہی، بسنا سہل نہیں ظالم‏

‏________________________‏

‏(الف) جو اجڑے اور پھر نہ بسے، دل وہ نزالی بستی ہے‏

‏(ب) بستی بسنا کھیل نہیں، بستے بستے بستی ہے‏

‏(ج) جب بھی دنیا بستی تھی، اب بھی دنیا بستی ہے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) بستی بسنا کھیل نہیں، بستے بستے بستی ہے‏

‏سوال 118. ‏’فغاں‘ کے کیا معنی ہوتے ہیں؟‏

‏(الف) بادل‏

‏(ب) دھواں‏

‏(ج) آہ و زاری‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) آہ و زاری‏

‏سوال 119. ‏کلام میں کسی حالت، بات یا کیفیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) حسنِ تعلیل‏

‏(ب) مراعاۃ النظیر‏

‏(ج) مبالغہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) مبالغہ‏

‏سوال 120. ‏ذیل میں دیا ہوا جملہ کس طرح کا ہے؟‏

‏یہ پھول خوشبودار نہیں ہے۔‏

‏(الف) انکاریہ جملہ‏

‏(ب) بیانیہ جملہ‏

‏(ج) سوالیہ جملہ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) انکاریہ جملہ‏

‏سوال 121. ‏’مسدس‘ کے ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟‏

‏(الف) پانچ‏

‏(ب) چار‏

‏(ج) سات‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 122. ‏ذیل کے جملے میں سے ’حروفِ عطف‘ کی نشاندہی کیجیے :‏

‏کتاب اور اخبار لے آؤ۔‏

‏(الف) لے‏

‏(ب) آؤ‏

‏(ج) اور‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اور‏

‏سوال 123. ‏ذیل کے جملے میں حروفِ جار کی نشاندہی کیجیے :‏

‏کھانا میز پر لگا دو۔‏

‏(الف) پر‏

‏(ب) کھانا‏

‏(ج) میز‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) پر‏

‏سوال 124. ‏درج ذیل میں سے درست جملے کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) آج بے انتہا بارش ہو رہی ہے۔‏

‏(ب) آج بے شمار بارش ہو رہی ہے۔‏

‏(ج) آج بے انتہا بارش ہو رہا ہے۔‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) آج بے انتہا بارش ہو رہی ہے۔‏

‏سوال 125. ‏با معنی الفاظ سے پہلے لگنے والے حروف یا الفاظ کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) لاحقہ‏

‏(ب) سابقہ‏

‏(ج) لفظ‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) سابقہ‏

‏سوال 126. ‏ذیل میں سے کہاوت کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) آنکھیں بھر آنا‏

‏(ب) بغلیں جھانکنا‏

‏(ج) باغ باغ ہونا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏سوال 127. ‏ذیل میں سے محاورہ کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) ابھی دلّی دور ہے‏

‏(ب) چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات‏

‏(ج) آستین کا سانپ ہونا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) آستین کا سانپ ہونا‏

‏سوال 128. ‏پیشے کے اعتبار سے دیا گیا نام کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) فاعل‏

‏(ب) مفعول‏

‏(ج) اسم فاعل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) اسم فاعل‏

‏سوال 129. ‏احمد کتاب پڑھ رہا ہے۔‏

‏اوپر دیے گئے جملے میں ’احمد‘ کیا ہے؟‏

‏(الف) مفعول‏

‏(ب) ضمیر‏

‏(ج) فاعل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) فاعل‏

‏سوال 130. ‏خاندان کے تعلق سے جو نام مشہور ہو جاتے ہیں، اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) کنیت‏

‏(ج) تخلص‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) کنیت‏

‏سوال 131. ‏’قمر‘ کے کیا معنی ہوتے ہیں؟‏

‏(الف) ہلال‏

‏(ب) بدر‏

‏(ج) ماہتاب‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏سوال 132. ‏تعداد میں جب کوئی چیز ایک سے زیادہ ہو تو اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) واحد‏

‏(ب) مذکر‏

‏(ج) جمع‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) جمع‏

‏سوال 133. ‏وہ لفظ جس سے کسی اسم کی اچھائی، برائی یا خصوصیت ظاہر ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) صفت‏

‏(ب) تخلص‏

‏(ج) کنیت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) صفت‏

‏سوال 134. ‏وہ الفاظ جو معنی میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، کیا کہلاتے ہیں؟‏

‏(الف) مترادف‏

‏(ب) ہم وزن‏

‏(ج) ہم شکل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) مترادف‏

‏سوال 135. ‏اکثر شاعروں کا اپنے نام کے علاوہ ایک اور نام ہوتا ہے جسے وہ اپنی شاعری میں استعمال کرتے ہیں، کیا کہلاتا ہے؟‏

‏(الف) لقب‏

‏(ب) تخلص‏

‏(ج) کنیت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) تخلص‏

‏سوال 136. ‏کسی شخص، جگہ، چیز اور کیفیت کے نام کو کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) اسم‏

‏(ب) صفت‏

‏(ج) ضمیر‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) اسم‏

‏سوال 137. ‏صحیح جملے کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) ہم جا رہا ہوں۔‏

‏(ب) میں جا رہے ہیں۔‏

‏(ج) میں جا رہا ہوں۔‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) میں جا رہا ہوں۔‏

‏سوال 138. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏ہمارے ملک کے شمال میں —— ہے۔‏

‏(الف) ہمالہ‏

‏(ب) گنگا‏

‏(ج) جنگل‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) ہمالہ‏

‏سوال 139. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏آج کل لوگ —— سے سفر کرتے ہیں۔‏

‏(الف) بیل گاڑی‏

‏(ب) راکٹ‏

‏(ج) ہوائی جہاز‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) ہوائی جہاز‏

‏سوال 140. ‏ذیل میں دیے گئے مناسب لفظ سے درج ذیل جملہ مکمل کیجیے :‏

‏میں شرم سے —— ہو گیا۔‏

‏(الف) غصہ‏

‏(ب) پانی پانی‏

‏(ج) ناراض‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) پانی پانی‏

‏سوال 141. ‏درج ذیل میں سے کون سا جملہ درست ہے؟‏

‏(الف) آج بہت تیز دھوپ ہے۔‏

‏(ب) آج بہت ہی تیز دھوپ ہے۔‏

‏(ج) آج بہت سارا تیز دھوپ ہے۔‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) آج بہت تیز دھوپ ہے۔‏

‏سوال 142. ‏ذیل میں سے کون سا لفظ ’خیر‘ کا متضاد ہے؟‏

‏(الف) خراب‏

‏(ب) شر‏

‏(ج) بُرا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) شر‏

‏سوال 143. ‏’ہوا‘ کی جنس کیا ہے؟‏

‏(الف) مذکر‏

‏(ب) مؤنث‏

‏(ج) جنسِ حقیقی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مؤنث‏

‏سوال 144. ‏’فراق گورکھپوری‘ کا اصل نام کیا ہے؟‏

‏(الف) درگا سہائے‏

‏(ب) گورکھ پرشاد‏

‏(ج) رگھوپتی سہائے‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ج) رگھوپتی سہائے‏

‏سوال 145. ‏ذیل میں سے روزمرہ کی نشاندہی کیجیے :‏

‏(الف) میں دو منٹ میں آیا‏

‏(ب) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‏

‏(ج) آنکھیں چرانا‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) میں دو منٹ میں آیا‏

‏سوال 146. ‏ذیل میں سے کون سا لاحقہ کی مثال ہے؟‏

‏(الف) بے خبر‏

‏(ب) ضرورت مند‏

‏(ج) ہم جماعت‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) ضرورت مند‏

‏سوال 147. ‏’عبث‘ کے کیا معنی ہوتے ہیں؟‏

‏(الف) بے کار‏

‏(ب) جلوہ‏

‏(ج) دیدار‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) بے کار‏

‏سوال 148. ‏وہ کام جو موجودہ وقت میں ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) فعلِ حال‏

‏(ب) فعل مستقبل‏

‏(ج) فعل ماضی‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) فعلِ حال‏

‏سوال 149. ‏تعداد میں جب کوئی ایک چیز ہو تو، اسے کیا کہتے ہیں؟‏

‏(الف) واحد‏

‏(ب) جمع‏

‏(ج) مؤنث‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(الف) واحد‏

‏سوال 150. ‏ایسی نثر کو کیا کہتے ہیں جس میں وزن نہ ہو مگر آخر میں قافیہ ہو؟‏

‏(الف) مسجع‏

‏(ب) مقفّیٰ‏

‏(ج) مرقع‏

‏(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد‏

‏(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں‏

‏جواب۔ ‏(ب) مقفّیٰ‏

Scroll to Top