
ہدایت : نیچے دیے گئے اقتباس کو پڑھیے اور سوال نمبر۔ (9 تا 13) تک کے سوالوں کا جواب دیجیے۔
اقتباس – 1
سہیل عظیم آبادی کا اصل نام سید مجیب الرحمٰن ہے۔ اپنی ابتدائی زندگی میں شاعری بھی کرتے تھے اسی لئے سہیلؔ تخلص رکھتے تھے۔ اس طرح ادبی دنیا میں سہیل عظیم آبادی کے نام سے مشہور ہوئے۔ سہیل عظیم آبادی کی پیدائش 1911ء میں پٹنہ میں ہوئی۔ سہیل صاحب ایک زمیندار خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک سال کی عمر میں والدہ کا انتقال ہو گیا اور پرورش نانیہال میں ہوئی۔ ایک معلّم کی سرپرستی میں وہیں ابتدائی تعلیم و تربیت حاصل ہوئی۔ ویسے ان کا آبائی وطن شاہ پور بھدول ہے جو پٹنہ ضلع میں ہی واقع ہے۔ افتاد طبع کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکے۔ گرچہ مظفر پور، حیدر آباد اور کلکتہ جیسے علمی مراکز میں قیام پذیر رہے۔ ابتداء شاعری سے کی لیکن آگے چل کر افسانہ نگاری کی طرف مائل ہوئے۔ پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور بے شمار افسانے لکھے۔
سوال ۔ 9. سہیل عظیم آبادی اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل نہ کر سکے؟
(الف) افتاد طبع کی وجہ سے
(ب) یتیمی کی وجہ سے
(ج) معاشی تنگی کی وجہ سے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) افتاد طبع کی وجہ سے
سوال ۔ 10. سہیل عظیم آبادی کی والدہ کا انتقال کب ہوا؟
(الف) ایک سال کی عمر میں
(ب) 1911ء میں
(ج) 13 سال کی عمر میں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) ایک سال کی عمر میں
سوال ۔ 11. سہیل عظیم آبادی کا اصل نام کیا ہے؟
(الف) سید مجیب الرحمٰن
(ب) سید شکیل الرحمٰن
(ج) سید مطیع الرحمٰن
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) سید مجیب الرحمٰن
سوال ۔ 12. سہیل عظیم آبادی کا آبائی وطن کہاں ہے؟
(الف) شاہ پور کھگول
(ب) شاہ پور ندول
(ج) شاہ پور بھدول
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) شاہ پور بھدول
سوال ۔ 13. سہیل عظیم آبادی کی پیدائش کہاں ہوئی؟
(الف) بھدول
(ب) شاہ پور
(ج) پٹنہ
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) پٹنہ
ہدایت : نیچے دیے گئے اقتباس کو پڑھیے اور سوال نمبر ۔( 14 تا 18) تک کے سوالوں کا جواب دیجیے۔
اقتباس – 2
ڈپٹی نذیر احمد کو اردو کا اولین ناول نگار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ’’مراۃ العروس‘‘ کی اشاعت 1869ء میں ہوئی۔ اس ناول کے دو کردار اکبری اور اصغری اب بھی زندہ کردار ہیں۔ اس کے بعد 1872ء میں ان کا ناول ’’بنات النعش‘‘ شائع ہوا۔ اس ناول میں تعلیم پر خاصا زور دیا گیا ہے۔ اس کا ایک کردار اصغری خانم تعلیمِ نسواں کو عام کرتی ہیں۔ ’’توبۃ النصوح‘‘ کی اشاعت 1877ء میں ہوئی۔ فنی اعتبار سے توبۃ النصوح قدرے بہتر ہے۔ نصوح عالمِ خواب میں حشر کا نقشہ دیکھتا ہے۔ یہی خواب اس کی زندگی میں اصلاحی انقلاب کا باعث ہوتا ہے۔ ’’فسانۂ مبتلا‘‘ 1885ء میں شائع ہوا۔ ’’ابن الوقت‘‘ نذیر احمد کے ناولوں میں سب سے اہم ہے۔ نذیر احمد کا آخری ناول ’’رویائے صادقہ‘‘ ہے جو 1884ء میں شائع ہوا۔ 74 سال کی عمر میں نذیر احمد پر فالج کا اثر ہوا اور 28 دسمبر 1910ء میں ان کا وصال ہو گیا۔
سوال ۔ 14. ’’مراۃ العروس‘‘ کے کردار کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اصغری
(ب) اکبری
(ج) نصوح
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال ۔ 15. اُردو کا اولین ناول نگار کسے تسلیم کیا جاتا ہے؟
(الف) عبدالحلیم شرر
(ب) نظیر اکبرآبادی
(ج) مرزا ہادی رسوا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال ۔ 16. عالمِ خواب میں حشر کا نقشہ کون دیکھتا ہے؟
(الف) اکبری
(ب) نصوح
(ج) اصغری خانم
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) نصوح
سوال ۔ 17. ناول ’’بنات النعش‘‘ کب شائع ہوا؟
(الف) 1872ء
(ب) 1869ء
(ج) 1877ء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) 1872ء
سوال ۔ 18. کس ناول میں تعلیم پر خاصا زور دیا گیا ہے؟
(الف) توبۃ النصوح
(ب) مراۃ العروس
(ج) بنات النعش
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) بنات النعش
سوال ۔ 19. درج ذیل میں محاورہ کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
(ب) تندرستی ہزار نعمت ہے
(ج) لوہے کے چنے چبانا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) لوہے کے چنے چبانا
سوال ۔ 20. ذیل میں کون سا لفظ ’’مسرت‘‘ کا مترادف ہے؟
(الف) آرام
(ب) عشرت
(ج) شادمانی
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) شادمانی
سوال ۔ 21. درج ذیل میں کون سا جملہ درست ہے؟
(الف) آج بے انتہا بارش ہو رہا ہے
(ب) آج بے شمار بارش ہو رہی ہے
(ج) آج بے انتہا بارش ہو رہی ہے
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) آج بے انتہا بارش ہو رہی ہے
سوال ۔ 22. ’’بچے کتاب پڑھ رہے ہیں‘‘
اس جملے میں ’کتاب‘ کیا ہے؟
(الف) فعل
(ب) فاعل
(ج) مفعول
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) مفعول
سوال ۔ 23. وہ لفظ جو اسم کی جگہ پر استعمال ہوتا ہے، کیا کہلاتا ہے؟
(الف) فعل
(ب) صفت
(ج) ضمیر
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ج) ضمیر
سوال ۔ 24. ذیل میں صحیح جملہ کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) بچہ رو رہا ہے
(ب) بچی رو رہی ہے
(ج) بچے رو رہے ہیں
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال ۔ 25. درج ذیل میں ’’لاحقہ‘‘ کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) پاپوش
(ب) سودمند
(ج) دلربا
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
سوال ۔ 26. درج ذیل الفاظ میں سے ’’واحد‘‘ کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مساکین
(ب) امراء
(ج) انبیاء
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال ۔ 27. وہ لفظ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہو، کیا کہلاتا ہے؟
(الف) فعل
(ب) مقطع
(ج) مطلع
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (الف) فعل
سوال ۔ 28. ’’عالم‘‘ کی ضد کیا ہے؟
(الف) باطل
(ب) کاہل
(ج) کامل
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
سوال ۔ 29. وہ لفظ جس سے کسی اسم کی اچھائی، برائی یا خصوصیت ظاہر ہو، اسے کیا کہتے ہیں؟
(الف) ضمیر
(ب) صفت
(ج) فعل
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ب) صفت
سوال ۔ 30. درج ذیل الفاظ میں ’’مذکر‘‘ کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) دوا
(ب) درسگاہ
(ج) سڑک
(د) حسبِ بالا میں سے ایک سے زائد
(ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں
جواب۔ (ہ) حسبِ بالا میں سے کوئی نہیں